سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے صدارتی الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے اور عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے نئے ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صدارتی الیکشن پرفرق نہیں پڑے گا کیونکہ صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج مکمل ہے۔
کنول دلشاد کا کہنا تھا کہ کسی اسمبلی کے آدھے ممبران استعفے دے دیں تو پھر بھی صدارتی الیکشن ہوگا۔





















