سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی دی گئی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اجلاس میں پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
یہ ایم او یو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو طے پانے والے اکنامک کوآپریشن فریم ورک کا حصہ تھا جس کے تحت دونوں ملکوں نے مشترکہ معاشی مفادات پر مبنی تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
اجلاس میں سعودی کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا۔ غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، اور فلسطینی قومی کمیٹی کے قیام اور صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ سعودی کابینہ نے غزہ میں پائیدار امن اور امداد کی بلاروک ٹوک ترسیل پر بھی زوردیا ۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سانحہ گل پلازہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ کہا مشکل گھڑی میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے تحفظ اور سلامتی کےلئےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔





















