قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد حکمران اتحاد کو ایوان زیریں میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ اقلیتی نشستوں پر مزید 3 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
حکمران اتحاد کے ارکان کی قومی اسمبلی میں مجموعی تعداد 229 ہوگئی ہے۔
مسلم لیگ نواز کی 123، پاکستان پیپلز پارٹی کی 73 اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کی 22 نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ( ق) کی 5، استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی 4، مسلم لیگ ضیا اور بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کی ایک ، ایک نشست ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی میں حتمی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
یاد رہے کہ 336 رکنی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔
قومی اسمبسلی میں سنی اتحاد کونسل کی 82 اور جمعیت علماء اسلام کی 11 نشستیں ہیں جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ، ایک رکن موجود ہیں۔
قومی اسمبلی میں 8 آزاد ارکان بھی موجود ہیں جو کسی بھی جماعت میں شامل نہیں ہوئے۔