مسلم لیگ نواز 217 نشستوں کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔
پنجاب اسمبلی میں حتمی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ نواز پنجاب اسمبلی میں 217 نشستیں حاصل کر چکی ہے۔
مسلم لیگ نواز کو عام انتخابات میں 139 جنرل نشستیں ملیں جبکہ 21 آزاد ارکان اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور خواتین کی 57 اور اقلیتوں کی 7 نشستیں بھی ملیں۔
لازمی پڑھیں۔ اقلیتی نشستوں پر مزید 3 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں 16 نشستیں ملی ہیں، عام انتخابات میں 10 ممبران اسمبلی جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے تھے جبکہ ایک آزاد رکن شامل ہوا اور اقلیتوں کی ایک اور خواتین کی 4 نشستیں ملیں۔
مسلم لیگ ق کی کل نشستیں 11 ہو گئیں، ق لیگ عام انتخابات میں 8 جنرل نشستیں جیتی تھی جبکہ خواتین کی 3 نشستیں بھی ملیں۔
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کو 5 اور سنی اتحاد کونسل کو 105 نشستیں ملی ہیں۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ضیاء، تحریک لبیک اور مجلس وحدت المسلمین کوایک ایک نشست ملی۔
پنجاب میں 4 نشستوں پر حکم امتناعی ہے جبکہ ایک پر الیکشن نہیں ہوا۔
مسلم لیگ ن کی 7 پنجاب اسمبلی کی نشستیں رہنماوں کے قومی اسمبلی میں جانےسے خالی ہوئیں جبکہ آئی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کی بھی ایک ، ایک نشست ارکان کے قومی اسمبلی جانے سے خالی ہوگئی۔