پی ایس ایل کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ۔جس میں کپتان افتخار احمد 60رنز اور کپتان محمدر ضوان 32 رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے ۔ ا ن کے علاوہ ڈیوڈ ملان 19 اور طیب طاہر 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ، جس میں سب سے اہم کردار بابراعظم کا رہا جنہوں نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ، ان کے بعد اوپنر صائم ایوب نے 22 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو اہم سپورٹ فراہم کی، ان کے علاوہ حسیب اللہ خان 31 جبکہ رومان پاول 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جورڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
بابراعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پچ مختلف دکھائی دے رہی ہے اس لیے ہمیں ایک بڑا ہدف دینا ہوگا، ہم نے ٹیم میں کھلاڑیوں کو اعتماد دیا ہے ، ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حسیب اللہ کی واپسی ہوئی ہے ، مہران آج ڈیبیو کریں گے، آصف علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ یعقوب آج انجری کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ۔