استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےاتحادی جماعتوں کو وفاق اور پنجاب میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں بھی ووٹ ڈالیں گے،ہماری جماعت حکومت کا مشکلات میں ساتھ دےگی ملک کو اندھیروں سےنکالنے کیلئےجوکچھ ہوسکاکریں گے،الیکشن کےمسائل بھول کرسب کو ایک ہوناہوگا،استحکام پاکستان پارٹی مخلص ہو کر ان کے ساتھ چلے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے صدارتی الیکشن کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔وفد میں یوسف رضا گیلانی،خورشید شاہ،راجاپرویز اشرف،نوید قمر شامل تھے۔
ملاقات کے بعدآئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں،استحکام پاکستان پارٹی پورےدل سے ان کے ساتھ ہے،پنجاب میں بھی ووٹ ڈالیں گے اور وفاق میں بھی، تمام بڑی پارٹیوں کو ایک ایک صوبہ مل گیاہے،عوام کوریلیف دیناچاہیے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان پراس وقت بہت مشکل وقت ہے، عوام اس وقت مشکلات کا شکار ہیں ۔لوگ مہنگائی کی وجہ سےمشکل زندگی گزار رہے ہیں،تمام بڑی جماعتوں کو ایک،ایک صوبہ مل گیا ہے، الیکشن کےمسائل بھول کرسب کوایک ہونا ہوگا، اب تمام جماعتوں کوعوامی ریلیف کیلئےکوشش کرنی چاہیے،ملک پہلے سے انتشار اور افراتفری ہے مزید نہ کیا جائے،حکومت پرتوجہ دینی چاہیے،تمام سیاستدان قوم پررحم کریں اور ملکی مسائل حل کریں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ جن کی اکثریت ہےانہوں نےہی حکومت بنائی ہے،اگر دھاندلی ہوئی ہےتوصرف ایک صوبے کو چھوڑ کر کیوں ہوئی؟کےپی میں پوری ایمانداری سےانتخاب ہوا اور باقی جگہ نہیں؟اپوزیشن کوحکومت کی غلط پالیسیزکی نشاندہی کرنی چاہیے،ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئےاپنا کردار اداکریں گے،حکومت غلط کام کرےگی تو اس کو روکیں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی کہا کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار ہیں،عبدالعلیم خان نےصدر کیلئےآصف زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ہے،جس پرپارٹی قیادت کی طرف سےعبدالعلیم خان کاشکریہ اداکرتاہوں۔