پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سینیٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایوان بالا میں قرارداد لائی جائے گی۔
لازمی پڑھیں۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرقانونی ہوگا، بیرسٹر گوہر
پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ آج ہی قرار داد پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے سوا باقی سب پارٹیوں کو مخصوص نشستیں مل گئی ہیں اور صدارتی الیکشن مخصوص نشستوں کے بغیر ادھورا ہوگا۔
لازمی پڑھیں۔ جیت کر پارلیمنٹ آنے والی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی، اعظم نذیر تارڑ
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوصی نشستیں نہ دینے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو تاحال سنایا نہیں گیا۔
لازمی پڑھیں۔ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ
یہ بھی یاد رہے کہ ای سی پی کی جانب سے نئے صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔