غزہ میں ظلم و ستم سہنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین نے اسرائیل اور امریکے کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ کئی مظاہرین بچوں کے علامتی جنازے اٹھا کر مارچ میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں کل 30,320 فلسطینیوں کی ہلاکت اور 71,533 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 92 فلسطینی ہلاک اور 156 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔