الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سینیٹ کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات 14 مارچ کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق 6 خالی نشستوں پر انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی 2 اور3 مارچ کوحاصل کیے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کےرکن منتخب ہونے پر6 نشستیں خالی قراردی گئی تھیں۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا، کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔ سینیٹ کے انتخابات کےلیے پولنگ مارچ کے وسط میں ہوگی، مجوزہ شیڈول منظوری کے لیے کمیشن کو بھجوا دیا گیا، کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔