مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا۔
عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ تین نکاتی معاہدے پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ جمعیت علماء اسلام کا حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان
معاہدے کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیا جائے گا۔
دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہوگی جبکہ بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی معاہدے کا حصہ ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ’’ مولانا صاحب کو کھونا نہیں چاہتے ‘‘، رانا ثناء اللہ
معاہدے کے بعد ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی۔
معاہدے کے پہلے نکتے کے مطابق انتظامی مالی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے جبکہ دوسرے نکتے کے مطابق این ایف سی ایوارڈ ضلع اور ٹاؤن کو دینے کیلئے آئین ترمیم ہوگی۔
تیسرے نکتے کے مطابق ہر 4 سال بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا قانون بنایا جائے گا۔