جمعیت علماء اسلام نے حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔
جمعیت علماء اسلام کی رکن اسمبلی شاہدہ اختر خاتون نے کہا کہ ہم آج کی ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ قومی اسمبلی، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع، سنی اتحاد کونسل کا احتجاج، شدید نعرے بازی
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔
شاہدہ اختر خاتون کا کہنا تھا کہ ہم 3ارکان قومی اسمبلی پہنچے ہیں تاہم، سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹ نہیں ڈال رہے۔
لازمی پڑھیں۔ ’’ مولانا صاحب کو کھونا نہیں چاہتے ‘‘، رانا ثناء اللہ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گےِ۔
یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وزیر اعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ جے یو آئی کا ، وزیر اعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھاکہ وہ سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ اسمبلی میں آنا کیسا لگا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے ‘‘۔