الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق صدارتی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، ریٹرننگ افسر 4 مارچ کو دن 10 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 5 مارچ کو دن ایک بجے آویزاں کی جائے گی، صدارتی انتخات کے لئے پولنگ 9 مارچ صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو مکمل ہو گئی تھی تاہم اُس وقت اسلمبیاں تحلیل ہونے کی وجہ سے نئے صدارتی انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔