فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیل کے شمال میں دو عسکری اہداف کو 40 میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اوریہ دونوں میزائل گراڈ طرز کے تھے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نےاسرائیلی فوج کی 769 ویں ایسٹرن بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور بیت ہلل میں ہوائی اڈے کی بیرکوں پر بم گرائے ہیں۔
ادھر حماس اور اسرائیل کے درمیان متوقع قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مصری اور قطری ثالثوں نے تصدیق کی ہے کہ تبادلے کے معاہدے پر دستخط مارچ کی دس تاریخ سے پہلے ہو جائیں گے۔