پنجاب حکومت کی تشکیل اور اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کےانتخاب کے مرحلے آج سہہ پہر کوپنجاب اسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے،اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا
اسپیکر کیلئےمسلم لیگ ن کے ملک محمداحمد خان اور سنی اتحاد کونسل کےملک احمد بچھرمیں مقابلہ ہوگا،ڈپٹی اسپیکرکیلئےن لیگ کےظہیراقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض امیدوار ہونگے۔
عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑابھاری ہے،ملک محمد احمد خان اور ظہیراقبال چنڑکوایوان میں واضع برتری حاصل ہے،ن لیگ کوپیپلزپارٹی،ق لیگ اور آئی پی پی کے ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔،گزشتہ روز 320 ارکان اسمبلی نے حلف لیا 17 ارکان غیر حاضر رہے۔
سیاسی عمل میں تیزی کے باعث سیکورٹی بھی ہائی الرٹ رکھنےکی ہدایت کردی گئی ہے، آجی پنجاب نےہدایت کی ہےکہ تمام اراکین اسمبلی کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے زیرنگرانی سیکورٹی مانیٹرنگ کی جائے۔
مسلم لیگ نواز نےممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے،یاد رہےکہ عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے پہلے اجلاس میں 313 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سپیکراسمبلی سبطین خان نےنومنتخب اراکین اسمبلی سےحلف لیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی کردیاگیاجبکہ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائےشماری کےذریعےکیا جائے گا اور آج پانچ بجے سے پہلے کسی وقت کاغذات نامزدگی سیکرٹری کے حوالے کیے جائیں گے۔