برطانوی شاہ چارلس سوم کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے تاریخ سامنے آگئی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کی تصویر والے نوٹ 5 جون کو جاری کیےجائیں گے، 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹوں پر شاہ چارلس کی تصویر ہوگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر والے نوٹ بھی قابل استعمال ہونگے،برطانوی میڈیا نےبینک آف انگلینڈ کےحوالے سے بتایا کہ نوٹوں کے نئے راؤنڈ کو صرف طلب پورا کرنے کیلئے چھاپا جائے گا۔
برطانوی شاہ چارلس سوئم کی کینسر کے خلاف جنگ جاری ہے،6 فروری کو بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 75 سالہ برطانوی بادشاہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔