لبنان میں اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں جنگ بندی سے ابتک افسران سمیت 14فوجی ہلاک ہوئے، لبنان میں دوہفتوں کے دوران 134اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں 69شدید زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز سے ابتک افسروں سمیت 26اہلکار ہلاک ہوئے، مارچ کے آغاز سے ابتک 1180فوجی زخمی بھی ہوچکے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق لبنان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے،اس میں امریکا بھی شریک ہے، لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ لبنان میں جنگ بندی امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔





















