تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ جب بھی چوری کیا گیا افراتفری پھیلی۔ ڈر ہے کہ صورتحال کسی کے بھی کنٹرول میں نہیں رہے گی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عوام آٹھ فروری کو خوف کی دیواریں گرا کر گھروں سے نکلے اور ووٹ دیا، لیکن بدقسمتی سے اس مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خدشہ ظاہر کیا کہ عوامی مینڈیٹ کے خلاف حکومت بنانے کی کوشش ہوئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی اور صورتحال قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ایوان کو چاہیے کہ قرار داد منظور کرے اور الیکشن کمیشن چوری شدہ مینڈیٹ واپس دلائے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ سے محروم حکومت چل نہیں سکے گی، عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا ہے، اسے حکومت بنانے اور چلانے دیں، ہم محافظ ہیں جمہوریت کے، آج ہی میں کہتا ہوں قرارداد منظور کریں، الیکشن کمیشن سے کہا جائے کہ چوری شدہ مینڈیٹ واپس دے۔