پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل( سیزن9میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہو رقلندرز کو8 وکٹ سے ہراکر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہورقلندرز کی اننگز
لاہورقلندرز نے مقررہ اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 195رنزبنائے،صاحبزادہ فرحان اور وین ڈرڈوسن نے نصف سنچریاں سکور کیں، صاحبزادہ فرحان نے36گیندوں پر57رنزبنائے جبکہ وین ڈرڈوسن نے ناقابل شکست71رنز کی اننگزکھیلی۔عبداللہ شفیق28،ڈیوڈ ویزہ14اور فخر زمان 13 رنزبناکر آؤٹ ہوئے ۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کے بالرٹیمل ملزنے2، نسیم شاہ اورشاداب خان نے لاہورقلندرز کے 1-1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کی اننگز
جواب میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے196رنز کا ہدف 18ویں اوورمیں حاصل کرلیا،کپتان شاداب خان اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں سکور کیں، شاداب خان نے41گیندوں پر74رنز کی اننگزکھیلی جبکہ آغا سلمان نے31گیندوں پر64رنز اسکور کئے،ایلکس ہیلز36اورکولن منرو 5رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز سکواڈ
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں ۔
Our 1️⃣1️⃣ for tonight
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 17, 2024
Islamabad asked us to bat first.#HBLPSL9 #KhulKeKhel #LQvIU #QalandarBrothers pic.twitter.com/rf70sUCLTv
اسلام آبادیونائیٹڈ سکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میںایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز شامل ہیں ۔
🚨 Our playing for tonight's game! SIX #Sherus will be wearing #UnitedColors for the first time!
— Islamabad United (@IsbUnited) February 17, 2024
Good luck boys, time to ROAR 🦁🔥
Powered by @foodpanda_pk 🙌#IUvLQ #HBLPSL9 #UnitedWeWin #LaalHaiYeAagHai pic.twitter.com/OUdrL1HE86
افتتاحی تقریب
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 9 ویں سیزن کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں گلوکارعلی ظفر،آئمہ بیگ،عارف لوہار، نتاشا بیگ ، لیوٹونز پرفارم کیا۔
Natasha Baig and Leo Twins' soulful rendition of the National Anthem 🇵🇰#HBLPSL9 | #KhulKeKhel pic.twitter.com/chhjhBUnlu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2024
افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعدادقذافی اسٹیڈیم میں موجود تھی ،شہریوں کو واک تھرو گیٹ سے چیک کرکے اسٹیڈیم جانے دیاگیا جبکہ شہریوں کے لئے شٹل بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، نگران وزیر اطلاعات عامر میر بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں رنگارنگ افتتاحی تقریب
پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔