پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 9 ویں سیزن کی افتتاحی تقریب جاری ہے ۔ جس میں گلوکارعلی ظفر،آئمہ بیگ،عارف لوہار، نتاشا بیگ ، لیوٹونز پرفارم کیا۔
افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعدادقذافی اسٹیڈیم میں موجود ہے ،شہریوں کو واک تھرو گیٹ سے چیک کرکے اسٹیڈیم جانے دیا جارہا ہے جبکہ شہریوں کے لئے شٹل بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میںجاری افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، نگران وزیر اطلاعات عامر میر بھی شریک تھے۔
Natasha Baig and Leo Twins' soulful rendition of the National Anthem 🇵🇰#HBLPSL9 | #KhulKeKhel pic.twitter.com/chhjhBUnlu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2024
افتتاحی تقریب 8 بجے تک جاری رہے گی ،پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن میں6ٹیمیں34 میچز میں ٹرافی کی جنگ لڑیں گی۔8بجے لاہوراوراسلام آباد کے درمیان ہوگا۔
پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی ایس ایل 9، رمضان المبارک میں کھیلے جانے والے میچز کے اوقات کا اعلان
شیڈول کے مطابق ایونٹ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے اور پاکستان میں ممکنہ طور پر رمضان المبارک 10 یا 11 مارچ سے شروع ہوگا۔