امریکا نے پاکستان میں انتخابی عمل میں پیچیدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مداخلت اور دھوکا دہی کے الزامات کی قانون کے مطابق مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی ،آئین کا احترام،آزاد میڈیا اور متحرک سول سوسائٹی کا تحفظ چاہتے ہیں،اورہم الیکشن کے دوران سیاسی تشدد ،انٹرنیٹ اور فون کی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مداخلت اور دھوکا دہی کے الزامات کی قانون کے مطابق مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔نئی پاکستان حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں،کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔پاکستان عوام نے جس رہنما کو منتخب کیا ہے ہم اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
میتھیوملر نے کہا کہ پاکستانی عوام کو انتخابی عمل میں حصہ لینے پر مبارکباد دیتے ہیں، تا ہم پاکستان میں انتخابی عمل میں پیچیدگیوں پر ہم نے تشویش ہے جبکہ برطانیہ ،یورپی یونین اور ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔