الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابقالیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اکادکا واقعات سےانکارنہیں،تدارک کیلئےمتعلقہ فورمزموجودہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سےشکایات پر فوری فیصلےکیےجارہےہیں،مشکلات اورمسائل کےباوجودانتخابی عمل پرامن،منظم رکھنےمیں کامیاب رہے،انتخابات ایک بہت بڑاآپریشن تھاجسےکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ ای ایم ایس نےریٹرننگ افسران کےدفاتر میں تسلی بخش کام کیا،موبائل سروس بندش سےپریزائیڈنگ افسران الیکٹرانک ڈیٹابھیجنےسےقاصررہے،معمول کےروابط اورنقل وحمل کوموبائل سروس کی بندش نےبری طرح متاثرکیا، انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4بجے موصول ہوا تھا،لیکن اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات 2 بجے موصول ہوا، کچھ حلقوں کےعلاوہ انتخابات کےنتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیےگئے،2018کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں 3 روزلگے تھے، کچھ نتائج کی تاخیرسےکسی مخصوص جماعت کوفائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔
یاد رہے کہ آج کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔