سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود نے دو ججز سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دیا۔
یاد رہے کہ دونوں ججز کے خلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دیتے ہوئے مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دیا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ انتخابات سے متعلق ازخودنوٹس سے سپریم کورٹ متنازع ہوئی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔