الیکشن کمیشن 10 روز میں کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج اور نوٹیفکیشن جاری کریگا، انتخابات جیتنے اور ہارنے والوں کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان غیرحتمی نتائج کے بعد حتمی نتائج جاری کرے گا، دس روز میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تمام کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے جبکہ ہارنے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔