بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے انتخابی معرکہ مار لیا، این اے 261 رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سوراب کم قلات کم مستونگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی کے سربراہ اختر مینگل 3 ہزار 404 ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے ثںاء اللہ زہری 2 ہزار 871 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری 2 ہزار 412 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
اس نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماء باہی خان سمالانی 850 ووٹ حاصل کرسکے۔