Live Updates: آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لائیں گے،ایرانی نائب صدر کا اعلان
آبنائے ہرمز کا نظام اب ماضی جیسا نہیں رہے گا، محمد رضا عارف
تباہی کے سوا امریکی فوج کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا،ترجمان ایرانی فوج
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ تباہی کے سوا امریکی فوج کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا، امریکی فوج خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔
ایک بیان میں ترجمان ایرانی فوج ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی صدر کئی بارزمینی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں، خطہ امریکی فوجیوں کی ذلت آمیز قید میں تبدیل ہوجائے گا، تباہی کے سوا امریکی فوج کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا۔
ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے ہاتھوں مہرہ بن چکے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر ہیں، ٹرمپ اپنے عجیب وغریب بیانات کی وجہ سے قابل اعتماد نہیں، ٹرمپ کے غلط فیصلے امریکی فوج کو موت کی دلدل میں لے جارہے ہیں۔
خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ کشیدگی سے قیمتی جانوں، معیشت اور املاک کا نقصان ہورہا ہے۔
ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم نے معزز مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے طیب اردوان،عبدالفتاح السیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزرائے خارجہ نے وزیرِاعظم کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال پر اپنے اپنے ممالک کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، پاکستان ایران امریکا مذاکرات کےلیے مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔
آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لائیں گے،ایرانی نائب صدر کا اعلان
ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا نظام اب ماضی جیسا نہیں رہے گا، آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لائیں گے۔
ایک بیان میں ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف نے کہا کہ جنگ میں کامیابیوں کو اقتصادی اور سیکورٹی فوائد کیلئے استعمال کریں گے۔
قبل ازیں ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا اختیار مانا جائے۔ پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ کسی بھی مذاکرات میں ہرجانے کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران خلیج میں متعدد جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ ان میں تیل کے ٹینکر، کارگو اور دیگر کمرشل جہاز شامل ہیں۔
ایران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ابتدائی دنوں میں ہونے والے ان حملوں نے خطے کے کئی ممالک کو اپنی تیل کی پیداوار کم کرنے پر مجبور کیا اور عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج میں جہازوں پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی توانائی سپلائی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو تیل اور ایل این جی کی ترسیل مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں تیزی اور بین الاقوامی تجارت میں بڑی رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عدم استحکام طویل ہوا تو دنیا بھر میں ایندھن اور شپنگ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیلی انڈسٹریل کمپلیکس میں تباہی
ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے جنوب میں واقع صحرائے نقب کے ایک انڈسٹریل مقام پر آگ لگ گئی ہے۔
اسرائیل کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ایک مقام سے اٹھتا ہوا دھواں دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق ایک انڈسٹریل کمپلیکس ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ نقصان ایرانی میزائل کا ایک ٹکڑا گرنے سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آج اس کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو لبنان میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی یاد میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
آج صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ایران کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں کو روک رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات دی گئیں تھیں۔
ایران میں میزائل حملہ، کراچی کا نوجوان یاسر خان جاں بحق
ایران میں ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والا 26 سال کا نوجوان یاسر خان جاں بحق ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق واقعہ ایران کی بندرگاہ بندر عباس پر پیش آیا جہاں یاسر ایک ٹگ بوٹ پر اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ اچانک میزائل حملہ ہوگیا۔ یاسر کے بھائی واجد خان نے بتایا کہ 23 مارچ کی شب وہ ڈیوٹی پر موجود تھا جب حملہ ہوا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔
واجد خان نے کہا کہ واقعے کو 6 روز گزر گئے،میت تاحال پاکستان منتقل نہ ہو سکی، واقعے کے بعد حکومتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ حکومت فوری یاسر کی میت وطن واپس لائے۔
دوسری جانب سماء کی خبر پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاکستان قونصل خانے زاہدان کوہنگامی طورپرہدایات جاری کردیں۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ یاسر کی میت فوری طور پروطن بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں، یاسر کی میت سرکاری خرچ پر کراچی منتقل کی جائےگی۔
زمینی آپریشن کی تیاری،ایک اور امریکی جنگی بحری بیڑا 3500 اہلکاروں کے ہمراہ مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس ٹریپولی 3500 سیلرز اور میرینز کو لے کر مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔
سینٹکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحری بیڑے کے ہمراہ ایک ٹرانسپورٹ اور سڑائیک فائتر ہوائی جہاز بھی ہے۔
اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کے زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹرمپ اس کی منظوری دیں گے یا نہیں۔
واشنگٹن پوسٹ رپورٹ کر رہا ہے کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ زمینی فوج کی تعیناتی کے منصوبے کی منظوری دیں گے یا نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس طرح کی زمینی کارروائیاں مکمل حملہ نہیں ہوں گی، بلکہ سپیشل آپریشنز فورسز اور روایتی پیادہ فورس کے ذریعے چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق خلیج کی طرف جانے والے امریکی بحری جہازوں پر 4 ہزار سے زیادہ امریکی میرینز موجود ہیں جبکہ 82 ویں ایئر بورن کے پیرا ٹروپرز سٹینڈ بائی پر ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور
مشرقِ وسطیٰ سے جنگ کے بادل ہٹانے کےلیے پاکستان نے امن کی شمع تھام لی۔ خطے میں قیام امن کےلئے پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے امریکا ایران جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تینوں مسلم ممالک نے پاکستانی کی سفارتکاری کی کوششوں کی تعریف اور تائید کی۔ چین بھی پاکستان کے تعمیری کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ خطے میں امن کیلئے پرعزم ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران اورامریکا کے درمیان مذاکرات کیلئےکاوشیں کررہاہے، پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا جانا چاہیے، وزیراعظم کی قیادت میں علاقائی، عالمی امن کیلئے پاکستان بھرپور کردار اداکررہاہے۔ خطےمیں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ یواین چارٹرکےتحت تمام ممالک کی خودمختاری اورسلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی عرب،مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی، مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
نائب وزیراعظم کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی سلسلے میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دے۔
اجلاس میں چاروں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس مقصد کے لیے وزارت خارجہ کے سینئر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو باہمی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔
امریکا مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ایرانی اسپیکر
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ایرانی مسلح افواج امریکی زمینی کارروائی کا انتظار کررہی ہیں تاکہ امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو سخت سزا دے سکیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ ایران پائیدار امن کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہے لیکن کسی بھی مذاکرات میں ہرجانے کا معاملہ زیرِ بحث آنا چاہیے۔
فاطمہ مہاجرانی نے موقف واضح کردیا کہ ایران نے اس جنگ کا آغاز نہیں کیا لیکن نقصان بہت اٹھایا۔ اعلیٰ قیادت سمیت سیکڑوں ایرانی حملوں میں شہید ہوئے۔ شہریوں کے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا۔ ہرجانے کے ساتھ ساتھ ہرمز پراختیار اور پابندیوں کا خاتمہ بھی اہم نکات ہیں جو مذاکرات میں زیر بحث آنے چاہیں۔
ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکا کے تمام بڑے شہروں میں "نو کنگز" مظاہرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک گیراحتجاج کی طوفانی لہرکا سامنا۔ واشنگٹن، نیویارک اورلاس اینجلس سمیت امریکا کے تمام بڑے شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ نو کنگز تحریک کے منتظمین کی جانب سے تین ہزار سے زائد مقامات پراحتجاج کیا گیا۔
امریکی صدر کو دوسری مدت میں تیسری بار ملک گیر احتجاجی تحریک کا سامنا ہے۔ 50 ریاستوں میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر نوکنگز ریلیاں نکالی گئی۔ واشنگٹن میں مظاہرین نے ملٹری بیس کی جانب مارچ کیا اور ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
نیویارک میں بھی ہزاروں لوگ ریلی میں شریک ہوئے، لاس اینجلس میں مظاہرین نے ٹرمپ بادشاہ نہیں جوکر کے نعرے لگائے، ڈیلاس میں ٹرمپ کے حامی اور نو کنگز ریلی کے شرکا آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرالیا۔
دوسری جانب اسرائیل میں بھی ہزاروں افراد جنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے، پولیس نے ریلی کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متعدد کو حراست میں لے لیا۔
یورپ میں بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ہوا، اسپین۔ اٹلی ، یونان اور دیگر ملکوں میں امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کیا گیا۔
پرنس سلطان ایئربیس پر تباہ ہونے والے امریکی طیارے کی تصاویر سامنے آگئیں
پرنس سلطان ایئربیس پر تباہ ہونے والے امریکی طیارے کی تصاویر سامنے آگئیں۔
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں امریکی ایئرفورس کا ای تھری ریڈار طیارہ بھی شامل ہیں،امریکی ایئرفورس کے پاس کل 16 ریڈار طیارے تھے،
امریکی میڈیا کے مطابق اس طرح کا نیا طیارہ بنانے میں ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی، ایران کے میزائل حملے میں 3 ٹینکر طیارے بھی تباہ ہوئے۔
خیال رہےکہ سعودی عرب کا پرنس سلطان ایئر بیس امریکی فوج کےزیراستعمال ہےجس کو ایران نے گزشتہ روز نشانہ بنایا،حملے میں کم از کم 12 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
پینٹاگون ایران میں زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،واشنگٹن پوسٹ کا دعوی
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ پینٹاگون ایران میں زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،ایران میں زمینی کارروائی محدود نوعیت کی ہوسکتی ہے،زمینی آپریشن مکمل یلغار نہیں ہوگی
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق ٹرمپ کی منظوری سے جنگ کا زیادہ خطرناک مرحلہ شروع ہوگا،خارگ جزیرے پر قبضہ،آبنائے ہرمزکے ساحلی علاقوں پرحملوں پر غور کیا جارہا ہے،
دوسری جانب ممکنہ زمینی کارروائی ایک اور امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا،3500فوجی اور میرینز یو ایس ایس طرابلس کےذریعےپہنچے،بحری بیڑے پر جنگی طیارے،تکنیکی آلات بھی موجود ہیں۔
حزب اللہ کے اسرائیلی اڈوں پراعلیٰ معیار کے میزائلوں سے حملے،اسرائیل کے زیر قبضہ 4 قصبوں کو نشانہ بنایا
حزب اللہ کے اسرائیلی اڈوں پراعلیٰ معیار کے میزائلوں سے حملے،اسرائیل کے زیر قبضہ 4 قصبوں کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کی طرف سےہفتہ کواسرائیلی فوجی تنصیبات پرمیزائل حملے کیےگئے،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں عین شامر ایئرفیلڈ اور رگاویم فوجی کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
حزب اللہ کاکہنا ہے کہ یہ حملےلبنانی شہریوں کی جبری بےدخلی اور مکانوں کی تباہی کے جواب میں کیےگئے۔
ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے پر غور شروع کردیا
ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے پر غور شروع کردیا،ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حکومت پر این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا،این پی ٹی سے نکلنے کا مطلب ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔
ایرانی میڈیا کاکہنا ہےکہ این پی ٹی کےتحت آئی اے ای اے کو یقینی بنانا ہےکہ ایران کو پُرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی ملے،ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پرامریکا اوراسرائیل کے حملے جاری ہیں، آئی اے ای اے مذمت تک نہیں کر رہی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی سے بچنا ہے۔
ایران نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
ایران نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔ پاکستانی پرچم بردار 2 جہاز روزانہ آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔
نائب وزیراعظم نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ایران کا اقدام ہماری مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کا اقدام خوش آئند اور امن کی نوید ہے۔ خطے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو گا، ایران کا مثبت اعلان امن کی جانب اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایران میں طویل قیام کا کوئی ارادہ نہیں،امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران میں زیادہ ترعسکری اہداف حاصل کرلیے ۔ ایران میں طویل قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔
ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ صدرٹرمپ حالیہ کارروائی کچھ وقت کیلئے جاری رکھیں گے۔ کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہے۔ امریکا کا ایک یا دو سال بعد دوبارہ ایران میں کارروائی کا ارادہ نہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں دوبارہ کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، تہران اب بھی دھمکیاں دے رہا ہے اور جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا مشن، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے
ایران اور امریکا کو ایک ساتھ بٹھانے کی تیاریوں کے سلسلے میں مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے وزرائے خارجہ بھی جلد پہنچیں گے ۔ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں شرکت کےلیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے اسلام آباد پہنچنے پر مصری وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اُن کا دورہ 2 روزہ ہے، اس دوران پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ ملاقات ہوگی جبکہ بدر عبدالعاطی کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ہوگی۔
یاد رہے کہ 4 فریقی اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کریں گے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ کا مذکورہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، ائیرپورٹ پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید احمد معروف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
مصری وزیر خارجہ 29سے 30 مارچ 2026 تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت خارجہ کا گذشتہ روز ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں اہم سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
نائب وزیراعظم کا قطری وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے انڈونیشین وزیر خارجہ کے ساتھ بھی علاقائی وبین الاقوامی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان نے موجودہ علاقائی وبین الاقوامی پیش رفت پرگفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری وزیراعظم نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتکاری اور مذاکرات کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ایران کا دبئی میں یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹمز کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس اور نیول فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی فوج کی مدد کے لیے دبئی میں یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹمز کے ایک گودام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ اس گودام میں 21 یوکرینی اہلکار بھی موجود تھے لیکن ان کے معتلق اطلاع نہیں کہ آیا انھیں اس حملے میں نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیورہی تیکھی نے ایرانی دعوؤں کی تردید کی ہے۔
یوکرین کے سعودی عرب اور قطر سے دفاعی معاہدے طے، یو اے ای سے بات چیت جاری
ترجمان قطری وزارت دفاع کے مطابق یوکرین اور قطر کے درمیان دفاع معاہدہ طے پاگیا، دفاعی معاہدہ، میزائلوں اور دفاعی نظام شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق یوکرین اور قطر نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
قبل ازیں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر یو اے ای کے وزیر توانائی نے صدر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے اسٹریٹجک معاملات پر خلیجی ممالک کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور یوکرین دفاعی معاہدے پر بات چیت کررہے ہیں۔ دفاعی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے۔ یوکرینی صدر اپنا دورہ یو اے ای مکمل کرکے قطر پہنچ گئے۔
اس سے پہلے وہ سعودی عرب بھی گئے جہاں شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کا بھی معاہدہ بھی طے پایا۔
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 صحافی جاں بحق
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان میں میڈیا کی ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں 3 لبنانی صحافی جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں علی شعیب، فاطمہ اور محمد فتونی شامل ہیں۔ علی شعیب حزب اللہ کے زیر انتظام نیٹ ورک المنار ٹی وی کے رپورٹر تھے جبکہ فاطمہ اور محمد فتونی المیادین کے نامہ نگار تھے۔ یہ تینوں جنوبی لبنان کے قصبے جزین میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم اس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت جنگ کے دوران صحافیوں کو تحفظ فراہم حاصل ہوتا ہے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل پر لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے المنار ٹی وی کے میزبان محمد شیری اور ان کی اہلیہ کو بھی ایک ٹارگٹڈ اسٹرائیک میں قتل ہے۔
حوثیوں کی جنگ میں شامل ہونے کی دھمکی، بحیرہ احمر سے متعلق انتباہ جاری
یمن میں حوثی باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو وہ جنگ میں شامل ہو جائیں گے۔
حوثی باغیوں نے اسرائیل اور امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران حملوں کے لیے بحیرہ احمر کو استعمال کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔
حوثیوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ بھی جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحیرہ احمر کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران اور کسی بھی مسلم ملک کے خلاف کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بحیرہ احمر کو کسی بھی مسلمان ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن سے اسرائیلی حدود کی جانب داغے گئے ایک میزائل کی نشاندہی کی ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد یمن سے داغا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے۔
ماہرین کے مطابق حوثیوں کی تنازع میں شمولیت ’بڑی اہمیت‘ کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
خطے کے ممالک سیکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو جنگ کے لیے اپنی سرزمین نہ دیں، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سیکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔
ایکس پر پیغام میں ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کبھی پیشگی حملے نہیں کرتا، لیکن اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ اور اسرائیل نے اصفہان اور خوزستان میں مبارکہ سٹیل انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ اردکان یلو کیک پروڈکشن پلانٹ اور صوبہ مرکزی میں خندب میں ہیوی واٹر فیسیلٹی سمیت کئی اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنیا تھا۔
دوسری جانب ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر حملے کیے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکا ایران میں غیر قانونی ہتھیار استعمال کرنے لگا
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی غیر قانونی جارحیت جاری جاری ہے۔
خوزستان میں ایرانی اسٹیل پلانٹ پر بمباری کی گی جس کے بعد اسٹیل پلانٹ میں پیدوار کو بند کرنا پڑا۔ تہران میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر بمباری کی گئی۔ بوشہر میں ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب بم برسائے گئے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 3 دہائیوں بعد جنگ میں لینڈ مائنز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ شیراز شہر کے مضافات میں متعدد مقامات پر لینڈ مائنز پائے گے، ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوج نے فضا سے لینڈ مائنز گرائے۔
عام شہریوں کو لاحق خطرات کے باعث لینڈ مائنز کے استعمال پر پابندی ہے، آخری بار امریکی فوج نے 1991 کی عراق جنگ میں لینڈ مائنز استعمال کیے تھے۔
دوسری جانب ایران نے جوابی حملوں میں تل ابیب اور خطے میں امریکی تنصیبات پر میزائل داغ دیے۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق دبئی میں امریکی فوج کے ڈو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جہاں پانچ سو سے زائد امریکی فوجی ٹھہرے ہوئے تھے۔ یوکرین کے ایئر ڈیفنس ڈپو کو بھی تباہ کیا گیا۔
ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی اور پانچ بھارتی شہری زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئربیس پر حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ آئل ٹنیکر طیارے اور ایک ریڈار طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔ کویت ایئرپورٹ میں ریڈار سسٹم تباہ کردیا۔ عمان کے قریب امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
مشرق وسطیٰ جنگ، ذیابیطس سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ادویات کا خام مال درآمدکرنے میں مسائل سے ذیابیطس سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ذیابیطس کےعلاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی۔
انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر4720 ہوگئی۔ بدہضمی اورتیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت530 سےبڑھا کر 620 روپے کردی گئی۔
وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کی گئی۔ وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی۔
تھائیرائڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کی گئی۔ ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی۔ دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
ایرانی فوج کا 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی فوج نے مختلف حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
ترجمان ایرانی فوج کے مطابق امریکی فوج کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دبئی میں ایک مقام پر 400 امریکی فوجی موجود تھے، ایک اور مقام پر 100 سے زائد امریکی فوجی موجود تھے۔
بیان کے مطابق دونوں مقامات کو گائیڈڈ میزائلز اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، ایمبولینسز کئی گھنٹے تک لاشوں اور زخمیوں کو نکالتی رہیں، ٹرمپ کو سمجھنا ہوگا یہ خطہ امریکی فوجیوں کا قبرستان بنے گا۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے لڑائی میں 9 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی اینٹی ٹینک میزائل لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ 7 فوجی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے۔
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ایران کےخلاف جنگ میں اہداف کےحصول سے دو ہفتے دور ہیں،مشرق وسطیٰ کو ایران کی غنڈہ گردی سے آزاد کرادیا،نیٹو نے ضرورت پڑنے پر ہماری مدد نہیں کی۔ یہ رویہ یاد رکھیں گے۔
پاک بھارت جنگ روکنےکا ذکر کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور انہیں بہترین انسان قرار دیا۔
دوسری جانب امریکا ایران میں غیر قانونی ہتھیار استعمال کرنے لگا،امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیاہےکہ 3دہائیوں بعد جنگ میں لینڈمائنزکااستعمال کیاجارہاہے،شیرازشہرکےمضافات میں متعدد مقامات پرلینڈمائنز پائے گے۔
ایرانی حکام کےمطابق امریکی فوج نے فضا سےلینڈمائنز گرائے،عام شہریوں کو لاحق خطرات کے باعث لینڈ مائنز کے استعمال پر پابندی ہے،آخری بار امریکی فوج نے 1991 کی عراق جنگ میں لینڈ مائنز استعمال کیے تھے۔
ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی
ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
روسی میڈیا کےمطابق ایران کی جانب سےتل ابیب میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کونشانہ بنایا جارہا ہے،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتےہی سائرن بج اٹھے،لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی فوج نےکویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کونشانہ بنایا ہے، 3 لڑاکا جہازسمندر میں غرق ہوگئےجبکہ دیگر 3 میں آگ لگی ہوئی ہے۔
پاسداران انقلاب کےمطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کےتحت دشمن پرحملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اورایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے،ایرانی حکام کے مطابق دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں سلطان ایئربیس پر امریکا کو بڑا نقصان،کئی ری فیولنگ طیارے متاثر، بارہ امریکی اہلکار زخمی ہوگئے۔
An Iranian missile hit the Prince Sultan airbase in Saudi Arabia on Friday, damaging several U.S. refueling aircraft. pic.twitter.com/xLQHiLUzbd
— World Source News (@Worldsource24) March 27, 2026
اسرائیل اورامریکا کی ایران پر بھی جارحیت جاری،بوشہر پاور پلاونٹ اور اخنداب میں واٹر پلانٹ پر حملے کیے گئے،تہران میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر شدید بمباری کی گئی۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے 26 شہری جاں بحق ہوگئے جن میں سات بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قم شہر میں چھ شہری امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے، ہلال احمر ایران کے مطابق تہران میں بھی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ چار ہفتوں سے جاری جنگ میں 1937 ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دیے ، کویت، بحرین اور قطر میں بھی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے بغیر اجازت آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے پر ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق دارالحکومت ریاض پر 6 میزائل داغے گئے۔ دو کو فضا میں تباہ کیا گیا۔ چار غیر آباد علاقے میں گر گئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آبنائے ہرمز بند ہے،جو بھی گزرنے کی کوشش کرے گا نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے،جو بھی گزرنے کی کوشش کرے گا نشانہ بنائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں کے قریب شہریوں کو انخلا کی ہدایت کی ہے،کہا کہ امریکی فوجی جہاں ملیں گے ہم ان پر حملہ کریں گے،نقصان سے بچنے کیلئے امریکی اڈوں کی حدود سے دور رہیں
امریکا اوراسرائیل کی جنگ میں مشرق وسطیٰ میں ہزاروں کا جانی نقصان ہوا
الجزیرہ کےمطابق ایران میں ایک ہزار 937 افراد جاں بحق، 24 ہزار سے زائد زخمی ہوئے،لبنان میں ایک ہزار 94 شہری جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے،عراق میں 89 شہری بیرونی حملوں میں لقمہ اجل بنے،متحدہ عرب امارات میں 11، کویت میں 6، بحرین میں 3 شہری مارے گئے۔
ایران پر دو ایٹمی طاقتوں نےغیرقانونی جنگ مسلط کی ہوئی ہے، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاایران پر دو ایٹمی طاقتوں نےغیرقانونی جنگ مسلط کی ہوئی ہے،ہم پراس وقت حملہ کیاگیاجب ہم سفارتی عمل میں مصروف تھے،9ماہ میں 2 بار مذاکرات کےعمل کوسبوتاژ کیا گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سےخطاب میں کہاایران کے شہر میناب میں اسکول کی بچیوں کاقتل عام کیاگیا،اسکول پراس حملےکاکوئی جوازقابل قبول نہیں،اسکول پر حملہ امریکی اوراسرائیلی جرائم کی واحد مثال نہیں ہے،امریکا اور اسرائیل نہتے عوام پر بلا تفریق بمباری کررہے ہیں،رہائشی علاقوں، تیل اور پانی کے ذخائر پر بمباری کی جاتی ہے
فلسطین اور لبنان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ان جرائم پر جواب طلبی کرنی چاہیے۔
امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا،کمی پوری کرنے کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ
امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کیلئے زیادہ عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی فوج میں بھرتی کیلئے 35 کے بجائے 42 سال عمر کی حد مقرر ہو گی،منشیات کے الزام میں ایک بار گرفتار ہونے والے بھی فوج میں بھرتی کے اہل ہونگے۔
دوسری جانب پینٹاگون مزید 10 ہزارفوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے پرغور کررہا ہے،وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے،مزید فوج کی تعیناتی ایران میں فوج اتارنے کی تیاریوں کا حصہ ہو سکتی ہے
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے انوکھے انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یوپیپلز آف پاکستان لکھ دیا،پاکستان کے شکریے کے ساتھ میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔
ایران کےشہرقم پربمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ہلال احمر ایران کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد تک پنہچنے کی کوشش کررہے ہیں
ایران نے پاکستانی پرچم بردار 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سےپاکستانی پرچم بردار 10 آئل ٹینکرز کو جذبہ خیر سگالی کے طور پرگزرنے کی اجازت دیدی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ایران کی جانب سےدس آئل ٹینکرز کا تحفہ یہ ظاہرکرتا ہےکہ وہ جنگ بندی کےلیےسنجیدہ ہے تاہم انہوں نےخبردارکیا ہےکہ تہران مذاکرات میں سنجیدگی دکھائے قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے‘ایک بار دیر ہو گئی تو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ کچھ ٹینکرز پاکستان کے جھنڈے والے تھے،تاہم اس بات کی اسکی ایران اور پاکستان کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایران کی توانائی تنصیبات پرحملے دس دن کیلئے معطل کرنےکا اعلان کیا، سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر صدرٹرمپ نےجاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک ایران کی درخواست پر توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں،ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے پہلےصدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونا تھی۔
دوسری جانب مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت جاری ہے،قم میں رہائشی عمارت پر بمباری سے چھ افراد شہید ہوگئے،تہران،تبریز،ارومیہ اور دیگر مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔
امریکی صدر کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے دس دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے دس دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک ایران کی درخواست پر توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں،ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سے پہلےصدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونا تھی۔
دوسری جانب مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت جاری ہے،قم میں رہائشی عمارت پر بمباری سے چھ افراد شہید ہوگئے،تہران،تبریز،ارومیہ اور دیگر مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔
عالمی بینک نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع پرخدشات کا اظہار کردیا،کہاتوانائی کےبعد کھاد اور زرعی اجناس کی فراہمی بھی خطرے میں ہے،واضح کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اور سپلائی چین متاثر ہو رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا،کہاکئی محاذ کھولنےسےفوج میں افرادی قوت کی کمی ہے،اہلکاروں کی کمی کے باعث فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی ۔
اسرائیلی آرمی چیف نے مزید کہا بہت جلد فوج اپنے معمول کے مشن کیلیے تیار نہیں ہوگی، اہلکاروں کی کمی مستقبل قریب میں فوجی تیاریوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
عالمی بینک نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع پرخدشات کا اظہار کردیا
عالمی بینک نےمشرق وسطی تنازعے سےپیدا حالات پر اپنےبیان میں کہامشرق وسطی بحران سے عالمی سپلائی چینز پر اثرات پڑ رہے ہیں،علاقائی کشیدگی کےباعث لاجسٹکس متاثرہورہےہیں،اس کی وجہ سے نقل و حمل کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔
خام تیل،قدرتی گیس اور کیمیائی کھادوں سمیت اہم اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،مارچ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 40 فیصد بڑھ گئیں، ایشیا میں مائع قدرتی گیس کی قیمتیں تقریبا دوتہائی بڑھ گئیں، نائٹروجن بیسڈ کھادوں کی قیمتیں تقریباً 50 فیصد بڑھ گئیں،یہ اثرات ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پردباؤ ڈال رہے ہیں۔
کئی رکن ممالک نے ورلڈ بینک سے مدد کی درخواست کی ہے،ان ممالک کو فوری مالی امداد، پالیسی مشاورت فراہم کی جائے گی،عالمی بینک گلوبل مارکیٹ ڈیویلپمنٹس کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، تاکہ متاثرہ ممالک میں ملازمتیں اور معاشی نمو برقرار رہے،ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خطرے کا احساس بڑھ رہا ہے،عالمی بینک ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے
ایران نے پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا
ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15 تجاویز پر مشتمل مسودے کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے ۔
ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے ثالث کاروں کے ذریعےگزشتہ رات تجاویز کا جواب بھجوایا، ایران اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے امریکی تجویز کا جائزہ لیا جو پاکستان کے ذریعے پہنچائی گئی ، سفارتکاری کا عمل رکا نہیں ، امریکی تجویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہے ۔واشنگٹن حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو آگے بڑھنے کا راستہ نکل سکتا ہے ۔ترکیہ اور پاکستان ، ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہے ہیں ۔اس مرحلے میں مذاکرات کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آتا۔
امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی مسعودہ پیش کیا : سٹیو وٹکوف
مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہاہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی مسعودہ پیش کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیو وٹکوف کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کیلئے فریم ورک تیار کر لیا گیاہے ، ہم نے ایران کو 15 نکاتی معاہدہ پاکستان کے ذریعے پیش کیاہے ۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ایران مشرق وسطیٰ اور خطے کیلئے خطرہ ہے، ایران نے خلیجی ممالک میں ہر جگہ حملے کئے، دنیا کو بہتر اور محفوظ ملک بنانا صدر ٹرمپ کا مشن ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
امریکا کو کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں،نیٹو کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا،ہم نے ایران کے ڈرونز ،نیوی ، ریڈار سسٹم اور فضائیہ کو مکمل ختم کردیا ہے ، وہ امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں اور ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ باراک اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین ڈیل کی تھی،ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کوئی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں،میں ایک زبردست مذاکرات کار ہوں،اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو دو ہفتے میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا،ہم نے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا ،کوئی بھی عقلمند شخص کی کہانی پر یقین نہیں کرے گا،ایران کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا،امریکا کو کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں،نیٹو کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں ہے، نیٹو نے ایران کے حوالے سے ہماری مدد نہیں کی ، دیکھتے ہیں صحیح ڈیل کرسکتے ہیں یا نہیں،ایران کے پاس موقع ہے وہ جوہری ہتھیار ختم کردے، امید ہے آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔
ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مرنیوالے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی
ابو ظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری لڑائی کے دوران ابو ظہبی کو بھی متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے اور یہاں ایران نے اب تک 2100 سے زائد میزائل اور ڈرونز لانچ کیے ہیں۔اگرچہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حملوں کو روک دیا گیا ہے، لیکن معلومات تک رسائی میں یہاں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کی پاداش میں اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خلیجی اور عرب ممالک کی مشترکہ بیان میں ایران کے حملوں کی شدت مذمت
خلیجی اور عرب ممالک کے مشترکہ بیان میں ایران کے حملوں کی شدت مذمت کی گئی ہے۔
یواے ای، کویت، بحرین، سعودی عرب، قطر اور اردن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کے حملوں میں خودمختاری ،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،حملے براہ راست ہوں یا پراکیسز کے ذریعے قابل قبول نہیں ہیں۔
مشترکہ بیان میں کہاگیا کہ ایران حملے یا دھمکیاں پراکسیز کے استعمال کو فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرے،خطے کے ممالک کو غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں کی مزید مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
روس ایران کو ڈرون ،دوائیاں اور خوراک بھیج رہاہے، برطانوی اخبار کا دعوی
برطانوی اخبار کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے کہ روس ایران کو ڈرون ،دوائیاں اور خوراک بھیج رہاہے۔
برطانوی اخبار کےمطابق ایران نے روس سے مزید فضائی سہولتیں مانگ لی ہیں،روس نے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا سلسلہ مارچ میں شروع ہوا،کریملن کے مطابق افواہیں گردش کررہی ہیں ایرانی قیادت سے بات چیت ہورہی ہے۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز باضابطہ طور پر مسترد نہیں کیں،ایران میں کچھ شخصیات جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہیں۔
ایران کا ایف 18 امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
ایران کے پاسداران انقلاب نے جنگ کے دوران ایک امریکی ایف-18 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ طیارہ چابہار کے قریب گرایا گیا تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔
آئی آر جی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آئی آر جی سی کی نیول موبیلائزیشن فورس کے جدید ایئر ڈیفنس نے ایک لڑاکا طیارے کو درستگی سے نشانہ بنایا جو بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔
وزیراعظم کو ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون، امریکہ، ایران مذاکرات کے لیے سفارتی کوششوں پر بات چیت
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت کے اتحاد اور ترقی کے لیے دعا کی۔
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے پیغام پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایران کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت سمیت تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اُنھیں یقین دلایا کہ پاکستان خطے کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مخلصانہ اور حقیقی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آپسی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے، صیہونی علاقوں میں تباہی
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 82 ویں لہر کا آغاز کردیا۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا۔ ایرانی میزائلوں نے صیہونی علاقوں میں تباہی مچادی، کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ گھروں کو نقصان پہنچا۔
تل ابیب میں سائرن بج اٹھے ۔۔ حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکوں کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب ک خطے میں امریکا کے چار فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران نے دشمن کے ایف ایٹیین طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پاکستان کی درخواست پر امریکا نے دو ایرانی رہنماؤں کو ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا
امریکا نے پاکستان کی درخواست پر 2 ایرانی رہنماؤں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا گیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ اور اسپیکر محمد باقر کو پاکستان کی درخواست پر ہٹ لسٹ سے نکالا گیا، پاکستان نے دونوں رہنماؤں کا اہداف کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے کہا اگر دونوں رہنماؤں کو نشانہ بنایا تو بات کرنے کیلئے کوئی رہنما نہیں بچے گا، امریکا سے اسرائیلی حکام سے کہا وہ پیچھے ہٹ جائے اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے 2ایرانی رہنماؤں نے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا، ایرانی رہنماؤں میں وزیرخارجہ عباس عراقچی اور اسپیکرمحمد باقر قالیباف کا نام شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف کا نام 4سے 5روز کیلئے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے، صدر ٹرمپ نے یہ اقدام اعلیٰ سطح مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے کیا ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور مصر جنگ بندیکی کوشش کر رہے ہیں۔
جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایئر ٹکٹ 100 فیصد مہنگے ہوگئے
طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جاپہنچا، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
بنیادی کرایہ برقرار تاہم فیول ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ایئر ٹکٹس مہنگی ہوئیں۔ متعدد ایئرلائنز کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے فضائی کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ بھی کردی، پی آئی اے کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کی مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کردیا گیا۔
کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر تک فیول سرچارج لاگو کیا جارہا ہے، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اضافی وصول ہورہا ہے، سعودی عرب اور گلف روٹس پر 50 ڈالر تک سرچارج ہے۔
نجی ایئرلائنز نے 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کردیئے، خلیجی فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئرلائنز پر دباؤ بڑھ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 92.26 صفر ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ برٹش برینٹ کروڈ 104.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی تاہم ایران کی جانب سے جنگ بندی کےلیے امریکی شرائط مسترد کرنے کے بعد آج دوبارہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پرویس ٹی وی نے ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران اس جنگ کو اپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا،امریکی پیشکش کاجائزہ لیا، وہ حد سے تجاوز ہے، صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایران کے ساتھ طویل جنگ سے بچنا چاہتے ہیں،امریکی صدر
امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قریبی مشیروں سے کہا ہے کہ یہ تنازع آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ ایران کے ساتھ طویل جنگ سے بچنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران جنگ کو طویل کرنے سے گریزاں اور ایران کیخلاف جنگ چند ہفتوں میں ختم کرنے کےلیے پرامید ہیں۔ ٹرمپ نے کہا امریکا کو ایرانی تیل تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم اس وقت ایران میں مشن مکمل کرنےکی تیاری کر رہے ہیں،ایران میں ایسا کوئی نہیں ہے جو سپریم لیڈر بننے کےلیے تیار ہو،ایران اب مذاکرات کررہا ہے اور بے تابی سےڈیل چاہتا ہے،ایرانی قیادت کو ڈرہے ڈیل سے انکار کیا تو ہمارے ہاتھوں مرےگی، بی ٹو بمبارطیاروں نے ایرانی جوہری مقامات کو تباہ کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اوباما نےایران کی جوہری ہتھیارحاصل کرنےکی خواہش کوممکن بنایا، قاسم سلیمانی کی ہلاکت سےایرانی فوجی قیادت میں خلل پیداہوا، فورسزنے ایران کے100میزائلوں کوروکاجواہم ہدف کی طرف آرہےتھے۔
ایران جنگ،امریکا کا مزید 2500 فوجی مشرقِ وسطیٰ بھیجنےکا اعلان
امریکا نے مزید 2500فوجی مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
ایران جنگ میں مذاکرات کےساتھ ساتھ زمینی آپریشن پرغورجاری ہے،امریکامزیدفوجی مشرق وسطی بھیجےگا،پینٹاگون نےتصدیق کہ ہےکہ اس دستے میں فرسٹ کامبیٹ بریگیڈ کے کمانڈرز لاجسٹک سپورٹ یونٹس بھی شامل ہیں،یہ دستہ ہنگامی آپریشنزکی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہم اس وقت ایران میں مشن مکمل کرنےکی تیاری کر رہے ہیں،ایران میں ایسا کوئی نہیں ہےجوسپریم لیڈربننے کےلیےتیارہو،ایران اب مذاکرات کررہا ہے اور بےتابی سےڈیل چاہتا ہے،ایرانی قیادت کو ڈرہےڈیل سے انکارکیاتوہمارے ہاتھوں مرےگی، بی ٹو بمبارطیاروں نے ایرانی جوہری مقامات کو تباہ کر دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران خارگ جزیرے پر دفاعی تیاریارں بڑھارہاہے،ایران خارگ جزیرے پرمزید اہلکار،دفاعی نظام اور میزائل نصب کررہاہےایران نےخارگ ساحل کے قریب بارودی سرنگیں نصب کر دیں۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پرحملے جاری،مشہدپربمباری کے بعد آگ بھڑک اٹھی،ایرانی شہر تہران،کاراج اور شہریارمیں دھماکےسنےگئے،دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کامشرقی ریجن میں2ڈرون گرانےکادعویٰ کیا ہے،سعودی عرب کےسلطان ایئربیس کےقریب دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئیں ہیں۔
اگر ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کیلئے تیار ہیں،کیرولین
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہاہے کہ ایران نے حقیقت تسلیم نہ کی تو امریکا سب سے بڑا حملہ کرے گا،ایران کو غلط فہمیوں سے بچنا چاہیے،ایران مزید غلط اندازے لگانا بند کرے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناتھا کہ ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل،گیس کی قیمتیں کم ہوں گی،ایران کے خلاف بنیادی مقاصد حال کرنے کے قریب ہیں، اگر ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کیلئے تیار ہیں،آپریشن کو چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کر رہے ہیں، 7ہزار ٹن کا بم استعمال کرکے اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران میں 90فیصد میزائل تنصیبات کو تباہ کردیا گیا،ایران میں 3ہفتوں میں 9ہزارمقامات کو تباہ کیا۔
ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کردیں،پریس ٹی وی
پرویس ٹی وی نے ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کردیاہے ۔
پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اس جنگ کواپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا،امریکی پیشکش کاجائزہ لیا، وہ حد سے تجاوز ہے، صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام بھیجا کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں اور قتلِ عام کا خاتمہ ہے، ایرانی شرائط پوری ہونے تک دفاعی آپریشنز جاری رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتیوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، جنرلز نے جو بگاڑ پیدا کیا ہے، اسے سپاہی درست نہیں کر سکتے، امریکی فوجی نیتن یاہو کے فریب کا شکار ہوں گے، اپنی سرزمین کے دفاع کے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
ایرانی نیوی کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، ایرانی میزائلوں کی رینج میں آتے ہی بحری بیڑے کونشانہ بنائیں گے۔
چین نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کردی
چین نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہاکہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کی کوششیں اہم اقدامات ہیں، چین کشیدگی میں کمی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور سمندری آمدورفت کے راستوں کی بحالی عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
ترجمان نے کہا چین خود بھی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے انتھک محنت کررہا ہے۔ خطے میں تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار ہیں۔
دوسری جانب بلومبرگ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ترکیہ عرب ممالک کو ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت سے روک رہا ہے، انقرہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر کو ضبط اور تحمل کی تلقین کررہا ہے، خلیجی ممالک کو ڈر ہے ایران اہم بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی اور پانی کی سہولیات کو نقصان نہ پہنچائے۔
جنگ کے باعث پھنسے زائرین کیلئے سعودی عرب کا بڑا ریلیف، ویزوں میں توسیع کا اعلان
جنگی صورتحال کے باعث سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 25 فروری کو ختم ہونے والے ویزوں کی مدت میں 18 اپریل تک توسیع دے دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے کی یہ توسیع مقررہ فیس ادا کرکے "ابشر" پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز بغیر کسی جرمانے کے ملک سے روانہ ہو سکتے ہیں۔
سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے تمام زائرین 18 اپریل سے پہلے سعودی عرب چھوڑ دیں۔
ایران نے جنگ کے خاتمے کےلیے امریکی مسودہ ملنے کی تصدیق کردی
امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔ ایرانی عہدیدار نے امریکی مسودہ ملنے کی تصدیق کردی۔
رائٹرز سے گفتگو میں سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے امریکی تجاویز کا مسودہ تہران کے حوالے کردیا، مذاکرات کے مقام کا تعین کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی تاہم پاکستان جیسے دوست ممالک مذاکرات کی راہ ہموارکرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے یہ کوششیں جنگ کے خاتمے میں مددگارثابت ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کےلیے پاکستان نے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی کوششیں شروع کردی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے جنگ بندی کا پندرہ نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچا دیا۔
امریکی مطالبات میں ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا، میزائل پروگرام کو محدود کرنا اور آبنائے ہرمز سے سمندری آمد ورفت کی بحالی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے مذاکرات کیلئے تمام امریکی اڈوں کے خاتمے اور جنگ میں نقصانات پر ہرجانے کی ادائیگی سمیت 6 شرائط رکھی ہیں۔
ایکسپورٹ تیز کی جائیں، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، تمام محکمے غذائی تحفظ کے حوالےسے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال پر جائزہ اجلاس میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی اور بندرگاہوں سے متعلق امور زیر غور آیا۔ وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں اور افسران کو شاباش دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام محکمے غذائی تحفظ کے حوالےسے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں، موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں عالمی سپلائی لائن متاثر ہے، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، ملکی ضروریات متاثر کئے بغیر اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک کو ایکسپورٹ تیز کی جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی غذائی ضروریات کیلئے اشیاء خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے، حکومتی اداروں کی سطح پر فیصلہ سازی میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، فیصلہ سازی میں تاخیر کرنے والے افراد کی جواب دہی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے اہم ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز بڑھانے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس کو خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ گئی خصوصی کمیٹی نے خلیجی ممالک کو برآمدات کیلئے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دی،جس میں اشیاء میں چاول،خورنی تیل،چینی،گوشت،پولٹری،خشک دودھ،ڈیری مصنوعات اور پھل سبزیاں شامل ہیں۔
خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے برآمد کنندگان کا ڈیٹا بیس تیار کرلیا گیا ہے، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے حوالے سے کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائے گی، اشیائے خورونوش کی برآمدات کے لیے ہوائی اور بحری اوپن روٹس استعمال کئے جائیں گے، خلیجی ممالک کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اجلاس اور ویب نارز منعقد کئے جارہے ہیں، کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہیں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی بھرپور فعال رہیں۔
ایران میں نئی قیادت آئی ہے، اسکو ہم رجیم چینج کہہ سکتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں نئی قیادت آئی ہےاس کو ہم رجیم چینج کہہ سکتے ہیں،ایران اس بات پر راضی ہے وہ کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
امریکی صدرٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگوکہاہم ایران سےمذاکرات کررہے ہیں،اب ہم صحیح افراد سےبات کررہےہیں،اب جن سےبات کررہےہیں وہ ڈیل چاہتے ہیں،ایران اس بارسمجھداری سے بات کر رہا ہے،ایران کے میزائلوں کے ذخیرے میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
امریکی صدر نےمزید کہا ایران نے ایک ایساکام کیاجو واقعی حیرت انگیزتھا،انہوں نےہمیں ایک تحفہ دیا اور وہ تحفہ آج پہنچا،یہ ایک بہت بڑا تحفہ تھا،جس کی قیمت بہت زیادہ تھی،نائب صدرجےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف ڈیل کے معاملے پر متحرک ہیں۔
ایرانی دفتر خارجہ نے امریکا سے بات چیت کی تردید کردی
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا سے بات چیت کی تردید کردی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کل ہم نے واضح کر دیا تھا کہ امریکا اور ایران کی کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہمیں امریکا کے ساتھ سفارتکاری کا بہت ہی تباہ کن تجربہ ہوا ہے،9 ماہ کے اندر دو بار مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ ہوا۔ امریکا کا یہ رویہ سفارتکاری میں خیانت سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا، جس طرح یہ جنگ شروع کی گئی اب کون مذاکرات کے دعووں کو قابلِ اعتبار سمجھ سکتا ہے۔
اسماعیل بقائی آبنائے ہرمز میں مختلف اقدامات جنگی صورتحال کے باعث نافذ کیے گئے ہیں، جو ممالک جارحیت میں شامل نہیں وہ ایران سے رابطہ کرکے اس گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرتا رہے گا۔
قبل ازیں ایرانی خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ مذاکرات کرنے لگے ہیں، امریکا سے کہتا ہوں، اپنی ناکامی کو معاہدہ مت کہو۔
لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیر نہ تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی سابقہ نظام بحال ہوگا۔ یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ایران کے خلاف کارروائی کا خیال تمہارے ناپاک ذہنوں سے مٹ جائے۔
دوسری جانب ایران کے سابق سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل علیاکبر احمدیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برسوں سے ہم اس انتظار میں تھے کہ امریکی ہماری نامزد کردہ جگہوں تک آجائیں، 2 دہائیوں سے زائد ہم اس لمحے کیلئے تیاری کررہے تھے، اب ہمارے پاس امریکی فوجیوں کے لیے صرف ایک پیغام ہے، مزید قریب آؤ۔
مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں،بھارتی عوام گیس اور پیٹرول کے بحران کا شکار
مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا۔
متحدہ عرب امارات کے اخبار خلیج ٹائمز نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کردیئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے تاہم مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق غریب بھارتی دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پرمجبورہے۔ عوام کی بڑی تعداد گیس سے محروم ہیں جبکہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا۔
دوسری جانب بھارتی عوام طویل قطاروں میں لگ کر پیٹرول لے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی ہے جس کے باعث پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔
اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں،ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کو پیغام
ایرانی خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ مذاکرات کرنے لگے ہیں، امریکا سے کہتا ہوں، اپنی ناکامی کو معاہدہ مت کہو۔
پریس کانفرنس کے دوران ترجمانی ایرانی فوج لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیر نہ تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی سابقہ نظام بحال ہوگا۔ یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ایران کے خلاف کارروائی کا خیال تمہارے ناپاک ذہنوں سے مٹ جائے۔
مسلم ممالک کے نام پیغام میں ایرانی ترجمان نے کہا کہ مسلم ممالک کو کسی دور پار کے ملک کی ضرورت نہیں جس کی پہلی ترجیح اسرائیل ہو۔ امریکا تمھارے دفاع میں ایک گولی بھی نہیں چلائے گا۔
امریکی کانگریس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرار داد مسترد
امریکی کانگریس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرار داد پھر مسترد ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران یہ قرار داد تیسری بار مسترد ہوئی ہے، قرار داد کے حق میں 47 اور مخالفت میں 53 ووٹ پڑے۔
قرارداد کا مقصد صدر کی ایران کے خلاف فضائی کارروائی روکنا اور یہ شرط لگانا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کی منظوری کانگریس سے لی جائے۔
قرارداد کے حامی ارکان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جنگ کی منظوری دینا کانگریس کی ذمہ داری ہے اور اس اقدام کا مقصد وہ اختیار دوبارہ حاصل کرنا تھا۔
ارکان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کو کانگریس کے سامنے آ کر یہ بتانا چاہیے کہ امریکہ ایران کے خلاف کیوں لڑ رہا ہے اور یہ جنگ کیسے ختم ہوگی۔
امریکا کا ایران کی ایٹمی تنصیبات کے قریب حملہ، مشرق وسطیٰ میں چھاتہ بردار فورس کی تعیناتی جلد متوقع
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے مذاکرات کی خواہاں ہے جبکہ اہم تنصیبات پر حملے بھی جاری ہیں۔ زمینی آپریشن بھی زیر غور ہے۔
ایرانی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کا بوشہر میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر قریب حملہ کیا ہے، ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کی بھی حملے کی تصدیق کردی۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے میں ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے خلاف سخت اقدامات زیر غور ہے، خارگ آئی لینڈ پر قبضہ ٹرمپ آپشن میں شامل ہے۔ امریکا نے 3ہزاراہلکار مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھاتہ بردار فورس کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی پر غور جاری ہے،وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح بمباری رکوانا ہے،امریکا مذاکرات کے ذریعے وہ مطالبات منوانا چاہتاہے، جو ایران پہلے مسترد کرتا رہا۔
جنگ کے خاتمے کےلیے امریکی منصوبہ سامنے آگیا، ایران نے بھی شرائط رکھ دیں
امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے۔ امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ نطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو بھی ختم کیا جائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 15 نکاتی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوگی اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے جنگ بندی مہینہ بھر کی ہو تاکہ ایران کے ساتھ 15 نکاتی معاہدے پر بات ہوسکے۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کی چند شرائط سامنے آگئی ہیں،جن میں ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے شرائط عائد کیں ہیں کہ جنگ کے دوران ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ فراہم کیا جائے،آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کی اجازت دی جائے۔ رائٹرز کا کہناتھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے بھی انکاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے جنگ بندی کی شرائط بتاتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو تباہی کا حساب دینا پڑے گا، امریکا کو ایران کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی،توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکا خطرے میں پڑسکتا ہے۔
فلپائن میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان
فلپائن میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔
فلپائنی صدر نے اپنے بیان میں کہا ایندھن تک یکساں رسائی یقینی بنانےکیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ایندھن کی بچت کیلئے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے،اضافی ایندھن کے حصول کیلئے چین اور روس سے بات چیت جاری ہے,سربراہ فلپائنی ایئرلائنز کاکہنا ہے کہ قوم کو فیول راشننگ کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔
واضح رہےکہ فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہےجس نے ایران امریکا جنگ کے تناظر میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہےکہ فلپائن اپنا 98 فیصد تیل خلیج سے درآمد کرتا ہے، اور 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے،جس کے باعث یہ اقدام اُٹھانا پڑا۔
ملک میں پیٹرول اورڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش قرار
حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات یقینی بنا لی گئی ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش اور تیل کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان میں انرجی سپلائی صورتحال اور عالمی رجحانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلئے تعاون جاری ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ تسلی بخش ہے۔ سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرول کی درآمدات بھی یقینی بنا لی گئی ہیں۔ جبکہ ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر گہری نظر ہے۔ حکومت عالمی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا جائزہ لے رہی ہے۔ توانائی سپلائی میں خلل سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلئے تعاون جاری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہر صورت پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ کہا توانائی سیکیورٹی اور مارکیٹ استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی،امریکی خام تیل 5.24 فیصد کمی کےساتھ 87.51 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ ہورہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد کمی، 98 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
پاکستان کی ثالثی کا مثبت اثر، امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید
مشرق وسطیٰ جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان نے سفارتی محاذ پرکوششیں مزید تیز کردیں ہیں۔
امریکی صدر ایران امریکا کے درمیان بالواسطہ ہونےوالی بات چیت کامیاب ہونے سے کافی پُرامید ہیں۔ امریکی میڈیا اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کررہا ہے کہ امریکی حکام کی پاکستان کے ساتھ ممکنہ ملاقات بھی زیرغور ہے لیکن ابھی اِس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل اہم اجلاس بھی ہوا ۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ اِس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی اور ایرانی قیادت کو ایکس پیغام ٹیگ کرکے آگاہ بھی کردیا ہے ۔
وزیراعظم نے تنازع کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو رابطے مزید مؤثر بنانے اور ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی ۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس بھی فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطے کی تصدیق کرچکا ہے۔ چین اور روس سمیت دیگر عالمی طاقتیں اور عرب ممالک زور دے رہے ہیں کہ جلد سے جلد جنگ ختم کی جائے ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے مذاکرات کی خواہاں، زمینی آپریشن بھی زیر غور
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے مذاکرات کی خواہاں،زمینی آپریشن بھی زیر غور ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی پر غور جاری ہے،وائٹ ہاؤس عہدیدارکا کہنا ہے کہ ایران کی اولین ترجیح بمباری رکوانا ہے،امریکا مذاکرات کے ذریعےوہ مطالبات منواناچاہتاہےجوایران پہلے مستردکرتارہا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کے بارے میں پرامید ہیں،امریکی حکام کی پاکستان کےساتھ ممکنہ ملاقات بھی زیرغور ہے،پاکستانی حکام سے ملاقات کا ابھی حتمی فیصلہ کیا ہوا۔
اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے تل ابیب، کریات شمونہ اور دیگر اسرائیلی شہروں پرمیزائل داغ دیے، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں السلیم بیس اور کیمپ عارفجان کو نشانہ بنایا گیا،بحرین میں شیخ عیسی ایئر بیس پر بھی حملے کیے گئے،ان حملوں میں ڈرونز اور کئی قسم کے میزائل استعمال کیے گئے۔
چینی وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ مسائل بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے ،طاقت کے ذریعے نہیں،امید کرتے ہیں کہ تمام فریق امن کے نئے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے،امید ہے فریقین بہت جلد امن مذاکرات شروع کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لئے کھلی ہے،ایران کے خلاف جارجیت کرنیوالے رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔
ایران پائیدار جنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس تجاویز سننے کیلئے تیار ہے،سی این این
سی این این نے دعویٰ کیاہے کہ ایران پائیدار جنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس تجاویز سننے کیلئے تیار ہے،ایرانی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں امریکا کی جانب سے رابطہ کیا گیا،امریکی رابطہ ابھی تک مکمل مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچا،ایران کا موقف ہے مختلف ثالثوں کے ذریعے چند پیغامات موصول ہوئے۔
سی این این کے مطابق رابطوں کا مقصد یہ ہوسکتا ہے جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوسکتا ہے یا نہیں،،ایران کا کہنا ہے مذاکرات صرف جنگ بندی نہیں بلکہ تنازعے کے مکمل خاتمے پر ہوں گے،ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرے سے گریز کیا ہے،ایران کا کہنا ہے وہ قابل عمل تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ،ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضمانتیں دینے کیلئے تیار ہے،ایران کا موقف ہے وہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول برقرار رکھے گا،ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے حالیہ دنوں امریکا اور ایران کے رابطے ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے متاثرہ ممالک کو مالی پیکج دینے کا اعلان
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متاثرہ معیشتوں کیلئے مالی پیکج کا اعلان کردیا ہے، مہنگائی اور سپلائی چین بحران سے نمٹنے کیلئے فوری سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ایشیا اور ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کو فوری مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بڑھتے معاشی دباؤ کا مقابلہ کر سکیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے فوری بجٹ سپورٹ اور فنانسنگ پروگرام بھی شروع کر دیا ہے جبکہ نجی شعبے کو درآمدات جاری رکھنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ادارے نے زور دیا ہے کہ غریب اور کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے جبکہ تیل، خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی درآمد کو برقرار رکھنے کیلئے بھی سپورٹ دی جائے گی۔اے ڈی بی کے مطابق بڑھتی مہنگائی، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین میں خلل کے باعث اشیا مہنگی اور ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ زراعت اور خوراک کے شعبے کو بھی خطرات لاحق ہیں۔بینک نے خبردار کیا ہے کہ سیاحت اور ترسیلات زر پر انحصار کرنے والے ممالک زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کرنسی اور مجموعی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایران کی جنگ بندی کیلئے چند اہم شرائط سامنے آ گئیں
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کی چند شرائط سامنے آگئی ہیں،جن میں ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے شرائط عائد کیں ہیں کہ جنگ کے دوران ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ فراہم کیا جائے،آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کی اجازت دی جائے۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے بھی انکاری ہے ۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے جنگ بندی کی شرائط بتاتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو تباہی کا حساب دینا پڑے گا، امریکا کو ایران کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی،توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکا خطرے میں پڑسکتا ہے۔
ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر حملوں میں 498اسکول اور 281طبی مراکز تباہ ہوئے،ملک بھر میں 62ہزار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا،حملوں میں 17ریسکیو پوائنٹس اور 12ایمبولنسوں کو نقصان ہوا۔
محمد باقر ذوالقدر ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری مقرر
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حکومت کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ نکات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سینئر عہدیدار کا کہناتھا کہ ثالثوں کے ذریعے ملنے والے نکات کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کے بعد بجلی گھروں پر حملے کو 5 روز کیلئے موخر کر دیا گیاہے ۔
پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 79ویں لہر کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ نئے حملوں میں سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا گیا،تل ابیب، رامات گان، نیگیو اور بیرشیبح میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ محمد باقر ذوالقدر کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیاہے،محمد باقر ذوالقدر کو شہید رہنما علی لاریجانی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔
جنگ رکوانے کےلیے سفارتی کوششیں، امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی بات چیت کی تصدیق
ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کر دی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے، امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا، قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کی ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات
وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف صدر آصف زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آج رات صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ایوان صدر جانے کا پلان ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ، خلیجی ممالک میں اموات ڈھائی ہزار سے متجاوز
ایران اسرائیل امریکا جنگ کے دوران خلیجی ممالک میں اموات ڈھائی ہزار سے زائد ہوگئی۔
اعداوشمار کے مطابق ایران میں اسرائیل اور امریکا حملوں میں 1550شہری شہید ہوگئے جبکہ ،18ہزار551زخمی ہوئے، لبنان میں 1026شہری شہید،2582زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق میں حملوں میں 61افراد جاں بحق ہوئے، کویت میں 6،بحرین 2،عمان میں 3 شہری جاں بحق ہوئے، سعودی عرب میں 2،یواے ای میں 8 شہری جاں بحق ہوئے۔ شام اور غزہ میں 4،4شہری جاں بحق ہوئے۔
عراق میں پی ایم ایف ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ، کمانڈر سمیت 14 جنگجو جاں بحق
امریکا نے عراق کے صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر سعد الباجی سمیت 104 جنگجو جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے اعلیٰ کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی۔ اس فضائی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شمالی اربیل میں کُرد فورس کے ایک اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 6 کُرد جنگجو ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ حملہ کس جانب سے کیا گیا ہے، اور نہ ہی کسی کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
مشرق وسطی میں کشیدہ حالات،پاکستان کی جغرافیائی اہمیت مزید بڑھ گئی
مشرق وسطی میں کشیدہ حالات کے باعث پاکستانی بندرگاہ اہمیت اختیار کرگئی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بندرگاہ پرٹرانسشپمنٹ کارگوہینڈلنگ کاڈیٹا جاری کردیا، کراچی پورٹ پر ایک سال میں ہینڈل کیا جانے والاٹرانسشپمنٹ کارگو ایک ماہ میں ہینڈل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی پورٹ پرجنگ شروع ہونے کے بعد ٹرانسشپمنٹ کارگوہینڈلنگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ صرف 24 دن میں کراچی پورٹ کے 3 ٹرمینلز پر 8 ہزار3 13 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی۔
چیئرمین کے پی ٹی کے مطابق گزشتہ سال صرف 5سے6جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لائے تھے، جنگی کےبعد کراچی پورٹ پر7جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لیکر آئے۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی حملے میں بال بال بچ گئے
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائیل حملے میں بال بال بچ گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی پر میزائل گرا، اسرائیلی صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کررہے تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78ویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تل ابیب ،ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔ مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی اڈوں پر میزائل داغے گئے۔
ترجمان کے مطابق حملوں میں عماد اور قدر میزائلوں سے دشمن پر حملہ کیا گیا، جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،جنوبی کورین وزیرخارجہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر روز دیا۔
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ نے اپیل کی کہ ایران آبنائے ہرمز کی گزرگاہ کو مکمل فعال کرے،آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے
امریکی خام تیل کی قیمت 91 اعشاریہ سات ایک ڈالر فی بیرل پر آگئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 91اعشاریہ سات ایک ڈالر فی بیرل پر آگئی،برطانوی خام تیل کی قیمت 104ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہی ہے
مارکیٹ کیپ میں 20 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، لیکن ایران کے مذاکرات کی تردید آتے ہی ایس اینڈ پی انڈیکس 120 پوائنٹ گر گیا اور 10 کھرب ڈالر کی کمی آئی۔
اسلام آباد ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے پہلے ہی تیار ہے، اگر دونوں فریق متفق ہوں تو پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی جاری مذاکراتی عمل کی تردید کی ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان خود کو ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور پسِ پردہ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔
نیتن یاہو کےقائل کرنے پر ٹرمپ نے ایران آپریشن کی منظوری دی
نیتن یاہو کےقائل کرنے پر ٹرمپ نے ایران آپریشن کی منظوری دی۔
خبرایجنسی کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کوسپریم لیڈر کےاجلاس سےآگاہ کیا،نیتن یاہو نے یہ کہا صحیح وقت ہےحملےکا،پھریہ موقع نہیں ملےگا۔
خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ آپریشن کافیصلہ کرچکےتھےبس صحیح کا وقت انتظارتھا،نیتن یاہونےبتایا کہ 2024میں ٹرمپ کےخلاف ایرانی سازش کابدلہ لیاجاسکتاہے۔
تیل قیمتیں کم کرنے کیلئے مذاکرات کی جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،ایرانی اسپیکر
ایران نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تردید کردی۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایرانی عوام حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کا بیان وقت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی ۔ جوابی کارروائی کی دھمکی کی وجہ سے امریکی صدر پیچھے ہٹے۔ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے، آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے والی حالت پر نہیں آئے گی ۔
ایرانی وزیر خارجہ کے روس اور ترکیہ کے ہم منصب سے رابطے کیے۔ آبنائے ہرمز اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کے جوہری ڈھانچے پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
ایران میں گیس انفرا اسٹرکچر پر حملے، ایران کا بھی جوابی وار
مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پرحملے جاری ہے۔ ایران میں گیس انفرااسٹرکچر پرراکٹ حملہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہرمیں گیس پائپ لائن کونشانہ بنایا گیا ۔ اصفہان میں گیس پریشرریڈکشن اسٹیشن پرحملہ کیاگیا، تہران اور تبریز میں بھی دھماکوں کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حیفا میں ایرانی میزائل گرنےسے آگ بھڑک اٹھی، دو منزلہ گھر تباہ اورگاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ بغداد میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کے بعد بھی آگ لگ گئی۔
کویت میں ڈرون حملے سے پاورٹرانسمیشن کی 7 لائنیں متاثر ہوئیں۔ سعودی وزارت دفاع نےچار ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا ہے، یو اے ای نے بھی متعدد بیلسٹک میزائل مارگرائے۔
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور
نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پرقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
یاد رہے کہ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات چیت کی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق سینئر پاکستانی حکام نے ایرانی حکام،اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کشنرکےپسِ پردہ رابطے کروائے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور ایرانی قیادت کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی اپنی دھمکی مؤخر کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ تہران کے ساتھ “بہت اچھی اور مثبت” بات چیت ہوئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کے درمیان کوئی براہ راست تعلق ہے یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے
پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات چیت کی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق سینئر پاکستانی حکام نے ایرانی حکام،اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کشنرکےپسِ پردہ رابطے کروائے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور ایرانی قیادت کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی اپنی دھمکی مؤخر کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ تہران کے ساتھ “بہت اچھی اور مثبت” بات چیت ہوئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کے درمیان کوئی براہ راست تعلق ہے یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں ، یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے موخر کرنے کے بعد سامنے آیاہے ۔
رائٹرز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان نے سٹیووٹکوف اور عباس عراقچی سے الگ الگ مذاکرات کیئے ہیں اور بات چیت کا مقصد موجودہ کشیدگی میں کمی لانا تھا، بات چیت کے دوران جیرڈ کشنر اورسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ واشنگٹن نے ایران سے اپنی بات چیت کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کر دیاہے،امکان ہے اسرائیل بھی ایران کے پاور اسٹیشنز پر حملے روک سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے 5 روز کیلئے موخر کیئے جارہے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے،خطے میں جنگ ایران نے شروع نہیں کی،صدر ٹرمپ کا بیان توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم نے بھی ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیاہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مفید مذاکرات کی رپورٹ خوش آئند ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے جنگ کا جلد حل ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔
عمانی وزیر خارجہ
عمانی وزیرخارجہ بدرابوسعیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں،مشرق وسطیٰ کا تنازع ایران کا پیدا کردہ نہیں ہے، اگر جنگ جاری رہی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ کا ایران سے افزودہ یورنیم کی حوالگی کا مطالبہ ، مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے قابل احترام اعلیٰ رہنما سے بات چیت کی،امید ہے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے،ایران افزودہ یوینیم میرے حوالے کردے اور کبھی دوبارہ اسے حاصل نہ کرے،میں نہیں چاہتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ مجھے نہیں معلوم مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں،ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے،اگر معاہدہ ہوا تو ہم خود افزودہ یورینیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں، اسرائیل سے بات ہوگئی وہ تازہ پیش رفت پر خوش ہے،اگر معاہدہ ہوا تو یہ ایران اور خطے کے لیے بہت شاندار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے،صرف مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں،اگر ایران کے ساتھ ایٹمی ہتھیارہوتے وہ مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلیتا،ایران کے ساتھ معاہدے کی ضمانت نہیں دے سکتے ،ایران اور امریکا مذاکرات میں کئی نکات پر راضی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ایران کو اسے جہازوں سے بھرا تیل فروخت کرنے کی اجازت دی،ہمارے طیارے حملہ نہ کرتے ہوئے ایران ایٹم بم بناچکا ہوتا،میں خامنہ ای کے بیٹے کو رہنما نہیں مانتا،آبنائے ہرمز کا کنٹرول غالباً میرے اور ایران کے پاس ہوگا۔
ترکیہ ، مصر اور پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہے ہیں: رائٹرز
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں ، یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے موخر کرنے کے بعد سامنے آیاہے ۔
رائٹرز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان نے سٹیووٹکوف اور عباس عراقچی سے الگ الگ مذاکرات کیئے ہیں اور بات چیت کا مقصد موجودہ کشیدگی میں کمی لانا تھا، بات چیت کے دوران جیرڈ کشنر اورسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ واشنگٹن نے ایران سے اپنی بات چیت کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کر دیاہے،امکان ہے اسرائیل بھی ایران کے پاور اسٹیشنز پر حملے روک سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے 5 روز کیلئے موخر کیئے جارہے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے،خطے میں جنگ ایران نے شروع نہیں کی،صدر ٹرمپ کا بیان توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
برطانیہ
برطانوی وزیراعظم نے بھی ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیاہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مفید مذاکرات کی رپورٹ خوش آئند ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے جنگ کا جلد حل ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔
عمانی وزیر خارجہ
عمانی وزیرخارجہ بدرابوسعیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں،مشرق وسطیٰ کا تنازع ایران کا پیدا کردہ نہیں ہے، اگر جنگ جاری رہی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے موخر کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمت میں بڑی کمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران ڈیل کیلئے بیتاب ، تہران میں جو ہو رہاہے اسے رجیم چینج کہا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے بیان کے بعد مزید کہا ہے کہ ایران ہمارے ساتھ ڈیل کیلئے بیتاب ہے ، تہران میں جو ہو رہاہے اسے رجیم چینج کہا جا سکتا ہے ۔
فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران میں جو ہو رہا ہے اسے رجیم چینج کہا جاسکتا ہے،ایران سے معاہدہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ایران کے ساتھ ڈیل پانچ دن میں کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ایران ہمارے ساتھ ڈیل کیلئے بیتاب ہے۔
ٹرمپ کا بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘
اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘
ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے،صدرٹرمپ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے وقت بڑھارہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے،خطے میں جنگ ایران نے شروع نہیں کی،صدر ٹرمپ کا بیان توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
کویت میں امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،عرب میڈیا
کویت میں امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں امریکا کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جنگی طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں،نہ ہی امریکا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا,،ایرانی فوج نے ایف 15 کو گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی۔
ایران میں زمینی کارروائی سے تنازعہ مزید بڑھے گا، روسی وزارت خارجہ
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران میں زمینی کارروائی سے تنازعہ مزید بڑھے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ امریکا اور اسرائیل کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں،آبنائے ہرمزکی صورتحال معمول پر لانےکی کوشش کی جائے،روس آبنائے ہرمز کی بندش کا مخالف ہے۔
مزیدکہا آبنائےہرمزکی بندش کو مجموعی صورتحال کے تناظرمیں دیکھنا چاہیے،امید ہے امریکہ سمجھداری سے کام لےگا اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر پر حملہ نہیں کریگا۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر کا ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرچک شومر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ایران کےخلاف جنگ فوری طور پر روکی جائے،اب بہت ہو چکا،اس جنگ کو ختم کیا جائے،جنگ میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں، اربوں ڈالر ضائع ہو رہے ہیں،
مزیدکہاجنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول کی قیمت 3.94 ڈالر فی گیلن ہوچکی،ریپبلکن سینیٹرز بھی لاعلم ہیں،مشرق وسطیٰ میں حکومت حاصل کیا کرنا چاہتی ہے۔
ایران کے اسرائیل پر نئے حملے،کئی گاڑیاں اور مکانات تباہ، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی
ایران کے اسرائیل پر نئے حملے،کئی گاڑیاں اور مکانات تباہ ہوگئے،ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
امریکی اوراسرائیلی طیاروں کی تہران پرشدید بمباری،بندرعباس میں ریڈیواسٹیشن پرحملے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا،ارومیہ میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایاگیا،ملبے تلےدبےافرادکی تلاش جاری ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکااوراسرائیل نے اہوازمیں اسپتال پرحملہ کیا،اہواز پر حملے میں اسپتال کونقصان پہنچا،ایران کےشہراصفہان میں بھی دھماکےہوئے،تازہ حملوں میں 6 شہری شہیدہوگئے، 28 فروری سے ایران پرجاری حملوں میں شہدا کی تعداد 1550ہوچکی۔
ترجمان ایرانی خاتم الانبیا نے اپنے بیان میں کہاڈرون کے ذریعے اسرائیلی ایئرپورٹ بن گوریون اڈے کو نشانہ بنایا،اسرائیل کی ایوی ایشن کمپنیوں پر بھی ڈرون حملے کئے،تل ابیب، اور ہولون میں فوجی اڈوں اور سکیورٹی مراکز کو نقصان پہنچایا۔
گزشتہ روز بھی ایران کے اسرائیلی ایٹمی مرکز کے قریب حملوں میں 180 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ آئی اے ای اے نے بتایا کہ حملوں کے بعد تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔
ایران نےامریکا کووارننگ دیتے ہوئےآبنائےہرمزمکمل بند کرنےکا اعلان کردیا،جاری کردہ بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پرحملہ ہوا تو آبنائے ہرمز مکمل بند کردیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تفصیلی بات کی۔
ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نےاس بات پراتفاق کیاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیےنہایت ضروری ہے۔
خطےمیں بڑھتی کشیدگی،عالمی معیشت خطرےمیں موجودہ بحران 1970 کےتیل بحران سے بھی بدتر قرار دیدیاگیا،سربراہ عالمی توانائی ایجنسی کاکہنا ہےکہ ایشیا میں ایندھن کی کمی بڑھنےکاخدشہ ہے،ضرورت پڑی تومزید ذخائر مارکیٹ میں لائے جا سکتے ہیں،بحران کا سب سے بڑا حل آبنائےہرمزکھولنا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،امریکی کروڈ آئل کی قیمت 99ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 112اعشاریہ آٹھ چھ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،مشرق وسطی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں ہائی آکٹین پر فی لیٹر لیوی میں 200 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔
ایسے شواہد نہیں ملے کہ ایرانی میزائل لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، برطانیہ
برطانوی کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ایران کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائل ہیں جو لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہاؤسنگ سیکرٹری سٹیو ریڈ نے بتایا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہا ہے یا اگر وہ چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ میزائل برطانوی سرزمین کے کتنے قریب پہنچے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ’آپریشنل تفصیلات‘ شیئر نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تہران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو 4,000 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ ایران کی جانب سے بحر ہند میں ڈیاگو گارشیا پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سامنے آیا تھا۔ یہ جزائر ایران سے تقریباً 3,800 کلومیٹر دور ہیں۔
شہباز شریف کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور
پاکستان اور انڈونیشیا کی قیادت نے خلیج میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور وہاں کے برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انڈونیشین صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے عوام اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کو خط، جوہری پلانٹس پر حملوں سے آگاہ کیا
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر نطنز اور بوشہر جوہری پلانٹس پر حملوں سے آگاہ کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے تابکاری کا خطرہ موجود ہے، اگر تابکاری ہوئی تو انسانی آبادی اور ماحول کو سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، اس قسم کے حملے عالمی امن کے خلاف جارحیت ہے۔












