پرویس ٹی وی نے ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کردیاہے ۔
پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اس جنگ کواپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا،امریکی پیشکش کاجائزہ لیا، وہ حد سے تجاوز ہے، صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام بھیجا کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں اور قتلِ عام کا خاتمہ ہے، ایرانی شرائط پوری ہونے تک دفاعی آپریشنز جاری رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتیوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، جنرلز نے جو بگاڑ پیدا کیا ہے، اسے سپاہی درست نہیں کر سکتے، امریکی فوجی نیتن یاہو کے فریب کا شکار ہوں گے، اپنی سرزمین کے دفاع کے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
ایرانی نیوی کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، ایرانی میزائلوں کی رینج میں آتے ہی بحری بیڑے کونشانہ بنائیں گے۔




















