عالمی بینک نےمشرق وسطی تنازعے سےپیدا حالات پر اپنےبیان میں کہامشرق وسطی بحران سے عالمی سپلائی چینز پر اثرات پڑ رہے ہیں،علاقائی کشیدگی کےباعث لاجسٹکس متاثرہورہےہیں،اس کی وجہ سے نقل و حمل کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔
خام تیل،قدرتی گیس اور کیمیائی کھادوں سمیت اہم اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،مارچ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 40 فیصد بڑھ گئیں، ایشیا میں مائع قدرتی گیس کی قیمتیں تقریبا دوتہائی بڑھ گئیں، نائٹروجن بیسڈ کھادوں کی قیمتیں تقریباً 50 فیصد بڑھ گئیں،یہ اثرات ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پردباؤ ڈال رہے ہیں۔
کئی رکن ممالک نے ورلڈ بینک سے مدد کی درخواست کی ہے،ان ممالک کو فوری مالی امداد، پالیسی مشاورت فراہم کی جائے گی،عالمی بینک گلوبل مارکیٹ ڈیویلپمنٹس کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، تاکہ متاثرہ ممالک میں ملازمتیں اور معاشی نمو برقرار رہے،ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خطرے کا احساس بڑھ رہا ہے،عالمی بینک ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے






















