امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا،ہم نے ایران کے ڈرونز ،نیوی ، ریڈار سسٹم اور فضائیہ کو مکمل ختم کردیا ہے ، وہ امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں اور ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ باراک اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین ڈیل کی تھی،ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کوئی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں،میں ایک زبردست مذاکرات کار ہوں،اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو دو ہفتے میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا،ہم نے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا ،کوئی بھی عقلمند شخص کی کہانی پر یقین نہیں کرے گا،ایران کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا،امریکا کو کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں،نیٹو کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں ہے، نیٹو نے ایران کے حوالے سے ہماری مدد نہیں کی ، دیکھتے ہیں صحیح ڈیل کرسکتے ہیں یا نہیں،ایران کے پاس موقع ہے وہ جوہری ہتھیار ختم کردے، امید ہے آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔





















