ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔
ایکس پر پیغام میں ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کبھی پیشگی حملے نہیں کرتا، لیکن اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ اور اسرائیل نے اصفہان اور خوزستان میں مبارکہ سٹیل انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ اردکان یلو کیک پروڈکشن پلانٹ اور صوبہ مرکزی میں خندب میں ہیوی واٹر فیسیلٹی سمیت کئی اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنیا تھا۔
دوسری جانب ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر حملے کیے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔






















