ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حکومت کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ نکات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سینئر عہدیدار کا کہناتھا کہ ثالثوں کے ذریعے ملنے والے نکات کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کے بعد بجلی گھروں پر حملے کو 5 روز کیلئے موخر کر دیا گیاہے ۔
پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 79ویں لہر کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ نئے حملوں میں سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا گیا،تل ابیب، رامات گان، نیگیو اور بیرشیبح میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ محمد باقر ذوالقدر کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیاہے،محمد باقر ذوالقدر کو شہید رہنما علی لاریجانی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔



















