Live Updates: امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، آذربائیجان کی طرف کوئی میزائل فائر نہیں کیا: ایرانی وزیرخارجہ
امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں: عباس عراقچی
چند ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کی ہیں، ان سے بات کریں جنہوں نے جنگ شروع کی : ایرانی صدر
ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیجی ممالک میں امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی جبکہ اسرائیلی فوج نے تہران میں انڈر گراونڈ بنکرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے میزائلوں سے امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے کئے،اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ، حیفا اور تل ابیب پر بھی میزائل داغے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ 50 اسرائیلی طیاروں نے علی خامنہ ای کمپاؤنڈ پر 100 بم گرائے، ان حملوں میں انڈر گراؤنڈ بنکرز مکمل تباہ ہوگئے۔
صدرمسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم خطے میں دیر پا امن کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے، اپنی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، چند ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں، ثالث ان سے بات کریں جنہوں نے یہ جنگ شروع کی ہے۔
روس ایران کو امریکی فورسز پر حملے کیلئے انٹیلی جنس دیتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی اخبار نےواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیاہے کہ روس ایران کو امریکی فورسز پر حملےکیلئے انٹیلی جنس فراہم کر رہاہے ، امریکی انٹیلی جنس کے 3 قریبی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ، امریکہ کےانٹرسیپٹرز انتہائی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ۔روس مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری جہازوں اور طیاروں کا لوکیشن ایران کو دیتا ہے، ایرانی کی اپنی انٹیلی جنس صلاحیتوں میں اب کمی آئی ہے،امریکا کے کئی ریڈارز اور دیگر تنصیبات پر ایران نے صحیح نشانہ لگایا، ایران چن چن کر امریکا کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز کو تباہ کررہا ہے ، کئی مواقع پر ایرانی حملے امریکا اور اسرائیل کے دفاعی سسٹم پر حاوی رہے، ایران کے میزائیل حملوں میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے، امریکا کے انٹرسیپٹرز میزائیل انتہائی تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
ایران نے خرم شہر فور، خیبر میزائل اسرائیل پر داغ دیئے، قطری وزیر توانائی نے تیل 150 ڈالر تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا
ایران نے اسرائیل پر خرم شہرفور، خیبر اور فتح میزائل داغنے شروع کر دیئے ہیں جس کی تصدیق ایرانی پاسداران کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ وہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر سری لنکن حکام کا شکریہ ادا کیاہے ۔
قطر
قطری وزیر توانائی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشتوں کو تباہ کرسکتی ہے، سنگین صورتحال میں خلیجی ممالک تیل کی پیداوار بند کرسکتے ہیں، ایسا ہوا تو تیل کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے بحرین پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس عمارت پر حملہ ہوا وہاں قطری نیوی کے اہلکار بھی موجود تھے، یہ حملہ بحرین کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملے میں قطری نیوی کے تمام اہلکار محفوظ رہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نےامریکا کے خلاف عالمی فورم پر مقدمے کا عندیہ دیا ہے۔
آذربائیجان
آذربائیجان نے ایران سے اپنے سفارتکارواپس بلا لیے ہیں ۔گزشتہ روز آذربائیجان کے نخچیوان ایئرپورٹ پر ایران سے مبینہ ڈرون حملہ ہوا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بعدازاں آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ایران نے کوئی ڈرون فائر نہیں کیا ۔
ایران پر حملے
ایران کے شہر میاندوآب پر فضائی حملے کی اطلاعات ہیں،میاندوآب ایران کے شمال میں مغربی آذبائیجان صوبے کا شہر ہے۔
اسرائیل پر حملہ
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کر دیاہے، ایرانی میزائل بن گوریان ائیرپورٹ کی حدود میں گرا، تل ابیب کی فضاؤں میں بھی کئی میزائیل انٹرسیپٹ ہوئے۔
جنگ میں اسرائیل اور ایران کو ابتک کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری
ہلال احمر ایران اور اسرائیلی محکمہ صحت نے جنگ میں ابتک کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ہلال احمر ایران کے مطابق ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 332 ہوگئی، بمباری سے 3 ہزار 643 عوامی مراکز، 3 ہزار 90 گھر تباہ ہوئے، 24 طبی مراکز اور ہلال احمر کے 9 دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ایرانی حملوں سے 140 افراد زخمی ہوئے، 114 معمولی زخمی، 19 کو شدید زخم آئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار 619 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
امریکی صدر نے ایران میں فوج اتارنے کا امکان مسترد کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں فوج اتارنے کا امکان مسترد کردیا۔
این بی سی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنی نیوی سمیت سب کچھ کھوچکا ہے، فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہے، میں چاہتا ہوں ایران میں قیادت کا موجودہ نظام ختم ہو، میری پسند کے لوگ ایران کے حکمران بنیں۔
دوسری جانب ایران میں فوج اتارنے کے معاملے پر امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرما گرم بحث کے دوران پیٹ ہیگسیتھ اورمارکو روبیو میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایران میں فوج اتارنے کے حق میں ہیں جبکہ مارکو روبیو جلد از جلد جنگ ختم کروانا چاہتے ہیں، مارکو روبیو جانتے ہیں جنگ کے خلاف امریکی عوام کا شدید ردعمل آئے گا۔
متحدہ عرب امارات کا ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے پر غور
متحدہ عرب امارات نے ایران کے حملوں کے جواب میں ایرانی اثاثے منجمد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات ایرانی بحری جہازبھی قبضے لینے پر غور کررہا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق متحدہ عرب امارات ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے پر غور کررہا ہے،جس سے ایران کو فارن ایکسچینج کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو ای اے میں ایرن کی درجنوں شیڈو کمپنیاں فعال ہیں، ان کمپنیوں کی مدد سے ایران پابندی کے باوجود تیل کی تجارت کرتا ہے، ایران فارن ایکسچینج کے حصول کیلئے بھی ان کمپنیوں پر انحصار کرتا ہے۔
طویل جنگ کے لیے تیار ہے، نئے اسٹریٹیجک ہتھیار جلد میدان میں لائیں گے، پاسدارانِ انقلاب
ترجمان پاسدارانِ انقلاب علی محمد نعینی کا کہنا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے، نئے اسٹریٹیجک ہتھیار جلد میدان میں لائیں گے۔
علی محمد نعینی نے کہا کہ ایسے ہتھیار سامنے لائیں گے جو آج تک کبھی استعمال نہیں ہوئے، حملوں میں اب تک فوجی صلاحیت کا ایک چھوٹا حصہ استعمال کیا گیا۔ دشمن کو آنے والے دنوں میں سخت لڑائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی بیسویں لہر میں خیبرشکن میزائل سے دشمن پر وار کیا گیا ۔ مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات بھی ایران کا ہدف بنے۔ کویت کے علی السلیم ایئربیس اور منامہ پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا ۔
سعودی وزارت دفاع نے بھی تین بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عراق میں امریکی کمپنی کےزیرانتظام آئل فیلڈ بھی نشانہ بنا۔ بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاع ہے۔ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔
ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف
نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت اسکول پر حملہ ہوا امریکی فورسز اس علاقے پر حملہ کررہی تھی، ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اسکول پر بمباری غلطی تھی یا جان بوجھ کر کیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسکول کی عمارت پہلے نیوی بیس کا حصہ تھی تاہم 2016 میں اس عمارت کو اسکول کیلئے مختص کیا گیا، سیٹلائٹ تصاویر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ اسکول کی عمارت ہے۔ اسکول کے آس پاس کھیل کے میدان بھی واضح نظر آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایران کا اپنا میزائل مس فائر ہوکر اسکول پر گرا، صرف ایک میزائل گرنے سے اتنی تباہی نہیں ہوتی جو اس علاقے میں ہوئی ہے، اسکول کے احاطے میں مسلسل میزائل گرے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، حملہ غلطی سے بھی ہوا ہو تو بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب ترجمان یونیسیف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں 200 کے قریب بچے لقمہ اجل بنے، 7 دن کے اندر مشرق وسطیٰ میں 192 بچے جان سے گئے، ایران میں 181 اور لبنان میں7 بچے جاں بحق ہوئے، اسرائیل میں 3 اور کویت میں ایک بچہ جنگ کا لقمہ بن گیا۔
امریکی معیشت کو بڑا دھچکا، خلیجی ممالک کا سخت فیصلے پر غور
ایران جنگ سے امریکی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بڑے خلیجی ممالک امریکا سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے پر غور کررہے ہیں، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تیل کی برآمد رک جانے سے خلیجی ممالک کو بجٹ کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال میں یہ ممالک سرمایہ کاری کے وعدوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا میں 2 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے، سرمایہ کاری میں کمی آنے سے صدر ٹرمپ پر دباؤ بڑھے گا۔
امریکا نے روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی
امریکا نے تیل کی عالمی منڈی پر دباؤ کم کرنے کےلئے روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے سمندر میں موجود روسی تیل کی فروخت کی اجازت دے دی، یہ چھوٹ صرف 30دن کےلئے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی سے عالمی توانائی منڈی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ایران کی جانب سے 22 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش نے دنیا بھر کی تیل سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا ۔
یہ وہ راستہ ہے جہاں سے دنیا کو 21 فیصد خام تیل اور تقریباً 30 فیصد ایل این جی فراہم کی جاتی ہے۔ روزانہ 30 سے 40 آئل ٹینکر اسی روٹ سے گزرتے ہیں، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک کی برآمدات کا بڑا انحصار بھی اسی گزرگاہ پر ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث صرف چند روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 10 سے 13 ڈالر فی بیرل تک بڑھ چکیں۔ متبادل اور طویل بحری راستے اختیار کرنے سے مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ایران کے بعد کیوبا کی باری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلا مشن بتا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بعد کیوبا کی باری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے، ایران جنگ کو پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، پھر وقت دیکھیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا بہت اچھا کر رہا ہے، اسے مستحکم کر دیا گیا ہے، وینزویلا کو اب پہلے سے بہت زیاد تیل کی کمائی آرہی ہے، ڈیلسی روڈ ریگز صدارت کیلئے ایک شاندار شخصیت ہیں۔
قبل ازیں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے ہیں جوکہ ممکنہ طور پر ایران کے سپریم لیڈر ہو سکتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے لیڈر کو قبول نہیں کریں گے ، ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں اتحاد اور امن لائے۔
ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم اور سپین پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹارمر ونسٹن چرچل نہیں ہیں ،برطانیہ کے وزیرِاعظم کے رویے پر حیران اور مایوسی ہوئی،برطانیہ بہت مایوس کن رہا ہے،سب جانتے ہیں دشمن ہم پر حملہ آور ہے،کیئراسٹارمر کو بلا کسی ہچکچاہٹ کے اڈے فراہم کرنے چاہئیں۔
عراقی شہر بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاع
عراقی شہر بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق طیارہ مار گراگیا یا حادثاتی طور پر گرا،وجہ ابھی واضح نہیں، بصرہ میں گرنے والے امریکی پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بصرہ میں جہاز مار گرائے جانے کی تردید کردی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکہ کی سینٹ کام نے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ امریکی طیارے فرینڈلی فائر کا نشانہ بن کر تباہ ہوئے ، طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے۔
سینٹ کا م کا کہناتھا کہ طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ رہے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیارے مار گرائے، ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیئے جا رہے ہیں۔
دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے، ایران
ایرانی فوج کے مطابق جاری جنگ کے دوران اب تک 500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جا چکے ہیں جبکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار سے زیادہ ڈرونز بھی فائر کیے گئے ہیں۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فائر کیے گئے میزائلوں میں سے تقریباً 60 فیصد امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جبکہ 40 فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں پر حملوں کے لیے داغے گئے۔
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی ڈرونز طیارے مار گرائے ہیں۔ یہ ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، آذربائیجان کی طرف کوئی میزائل فائر نہیں کیا: ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی زمینی فوج کے حملے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ، یہ امریکہ کیلئے بہت تباہ کن ہوگا، ہم نے کسی سے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ہمیں امریکہ کی زمینی فوج کا کوئی خوف نہیں بلکہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں، ہم پرُ اعتماد ہیں کہ ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، یہ امریکہ کیلئے بہت تباہ کن ہو گا ، امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں،گزشتہ ہفتے سے اسٹیو وِٹکوف یا جیرڈکشنر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ایران کی جانب سے آذربائیجان کی طرف کوئی میزائل فائر نہیں کمیا گیاہے ، آذربائیجان پر حملے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں ۔
علی لاریجانی
ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چند ہزار فوجی لے کر ایران میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے،آپ ایران آئیں ،ہمارے بہادر فرزند آپ کا انتظار کر رہے ہیں،ہماری جانباز امریکی حکام کو قیدی اور نشانہ بنانے کیلئے تیار ہیں،ایرانی سرزمین ایسے لوگوں کے لیے نہیں جو یہاں تباہی مچانا چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیرا موف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران اسحاق ڈار نے علاقائی صورتحال اور آذربائیجان پر ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ آذربائیجان اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا جبکہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے مذاکرات پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان دفتر خارجہ نے بھی آذربائیجان پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے ۔
سپریم لیڈر کے انتخاب میں شامل ہونا چاہتاہوں، مجتبیٰ خامنہ ای میرے لیئے ناقابل قبول ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب میں شامل ہونا چاہتاہوں، آیت اللہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای میرے لیے ناقابل قبول ہے ۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے ہیں جوکہ ممکنہ طور پر ایران کے سپریم لیڈر ہو سکتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے لیڈر کو قبول نہیں کریں گے ، ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں اتحاد اور امن لائے ۔
ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم اور سپین پر بھی تنقیدکی، انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹارمر ونسٹن چرچل نہیں ہیں ،برطانیہ کے وزیرِاعظم کے رویے پر حیران اور مایوسی ہوئی،برطانیہ بہت مایوس کن رہا ہے،سب جانتے ہیں دشمن ہم پر حملہ آور ہے،کیئراسٹارمر کو بلا کسی ہچکچاہٹ کے اڈے فراہم کرنے چاہئیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اسٹارمر کے ساتھ تعلق اچھا ہے، وہ بعض اوقات کرنیوالے کام نہیں کرتے،ہمارے پاس بہت سے کامیاب ممالک ہیں لیکن اسپین ناکام ہے،اسپین کا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے، نیٹو کے خلاف نفرت رکھتا ہے۔
ابوظہبی میں زاید ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی اطلاعات، اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 102 شہری جاں بحق
اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری ہیں اور 4 روز کے دوران 102 شہری شہید ہو چکے ہیں ۔
لبنانی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری اور گولہ باری سے 638 شہری زخمی ہوئے ہیں ، وزارت کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیاہے مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا جارہاہے اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
دوسری جانب ابو ظہبی میں زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے ہیں ۔
اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کی جانب سے مزید ڈرونز سے حملہ کیا گیاہے جنہیں فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا ۔حملوں کے بعد ملک بھر سائرن بجائے گئے،کوئی نقصان نہیں ہوا۔
قطر
قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطری وزیرِاعظم نے خلیجی اور یورپی وزارتی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ایران کی جانب سے ہونیوالے حملوں کا جائزہ لیا گیا اور ملکی اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ قطر اپنے برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتا ہے،دوست ممالک کی خودمختاری کیلئے اٹھائے گئے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمرنے مزید 4 جنگی طیارے قطر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ابھی غیر یقینی ہے، کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے،نہیں جانتے یہ صورتحال کتنی دیر تک جاری رہے گی،کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے،برطانیہ امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
برطانیہ کا قطر میں مزید 4 ٹائیفون جنگی طیارے تعینات کرنے کا اعلان، قطر کا 14 ایرانی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے قطرمیں مزید چار’ٹائیفون جنگی طیارے‘( Typhoon fighter jets) تعینات کرنے کا اعلان دیاہے ۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ طیارے قطر میں پہلے سے موجود برطانوی فوجی دستوں کے ساتھ شامل ہوں گے تاکہ خطے میں برطانیہ کی دفاعی موجودگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔
اس سے قبل جنوری اور فروری میں برطانیہ نے قطر میں اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ہوائی دفاعی نظام اور دیگر فوجی اثاثے تعینات کیے تھے ۔
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ برطانیہ نے اتحادی آپریشنز کی معاونت کیلئے فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی استعمال کیے اور خطے میں شراکت دار ممالک کی جانب سے مزید امداد کی درخواستوں پر فوری ردعمل دے رہا ہے۔
دوسری جانب قطر کے وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے 14 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرون کو آج صبح قطر کی فضائی دفاعی صلاحیتوں نے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔
وزارت دفاع نے شہریوں، مقیم افراد اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں، افواہوں سے گریز کریں اور معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔
یہ وحشیانہ، بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت میدان جنگ سے باہر پھیل چکی ہے، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ وحشیانہ، بلااشتعال اور بلاجوازجارحیت میدان جنگ سے باہر پھیل چکی ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں بڑھتی ہیں اور عام لوگوں کی قوتِ خرید شدید متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کیلئے اس جنگ کی قیمت ناقابلِ تصور حد تک زیادہ ہے، ہمارے عوام کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے ۔
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ایسے علاقوں پر حملہ کیا جاتا ہے جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ مریں ۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
آذربائیجان کی ایرانی ڈرون حملے کی مذمت، جوابی کارروائی کی وارننگ
ترجمان آذربائیجانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سے ہماری سرزمین پر ڈرون حملہ قابل مذمت ہے، آذربائیجان پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، آذربائیجان اس حملے کا مناسب ردعمل دینے کا حق رکھتا ہے۔ ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخچوان شہر کے ایئرپورٹ پر گرا جو ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے، جبکہ دوسرا ڈرون ایک اسکول کے قریب آ گرا۔ بیان میں ایران سے اس واقعے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
قطر نے ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا
قطر نے ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایل این جی کی پیداواری صلاحیت بحال ہونے میں ایک ماہ لگے گا، پوری دنیا کو 20 فیصد ایل این جی قطر سپلائی کرتا ہے،قطر انرجی کم از کم 2 ہفتے ایل این جی کی پیداوار بند رکھے گی۔
قطر نے اپنے چند مرکزی گاہکوں کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،ایل این جی بند ہونے سے چین، جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور پاکستان زیادہ متاثر ہونگے۔
سری لنکا کے قریب ایک اور ایرانی بحری جہاز پر مبینہ حملہ
سری لنکا کے قریب ایک اور ایرانی بحری جہاز پر مبینہ حملہ ہوا ہے۔
سری لنکن حکام کے مطابق ایک اور ایرانی بحری جہاز سے لوگوں کو ریسکیو کررہے ہیں، ایرانی بحری جہاز سری لنکا کی حدود سے باہر اکنامک زون میں ہے، ہم زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے ایران سے 2 ہزار کلومیٹر دور جارحیت کا مظاہرہ کیا، ایرانی فریگریٹ بھارت کا مہمان تھا، جس پر 130 ملاح سوار تھے، ایرانی فریگریٹ کو بین الاقوامی سمندر میں بغیر وارننگ نشانہ بنایا گیا۔ امریکا نے جو معیار قائم کیا ہے اس پر پچھتائے گا۔
دشمن کو انجام تک پہنچا کر ہی یہ جنگ بند کریں گے، ایرانی جنرل
ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا ہے کہ ایران اپنے اہداف کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے گا، امریکا کو شدید ضرب لگانا ہمارا اولیں ہدف ہے۔
ایک انٹرویو میں ایرانی جنرل نے کہا کہ یہ جنگ کتنے دن جاری رہتی ہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم پہلے بھی 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ کرچکے ہیں، دشمن کو اس کے شرمناک انجام تک پہنچا کر ہی یہ جنگ بند کریں گے۔
کمانڈر کیومرس حیدری نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا کی وجہ سے بند ہے، ہم نے بند نہیں کیا، ہم زمین، فضا اور سمندر میں دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں، امریکی فوج کو پہلی بار سخت ترین جنگ سے واسطہ پڑا ہے۔
امریکا کو ایرانی ڈرونز گرانے کیلئے مہنگے میزائلوں کے استعمال پر تشویش
امریکا کو سستے ایرانی ڈرونز گرانے کیلئے مہنگے میزائلوں کے استعمال پر تشویش ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران کے 30 ہزار ڈالر کا ڈرون گرانے کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ کا پیٹریاٹ میزائل استعمال ہوتا ہے، ایران کے پاس ہزاروں ڈرونز ہیں اس لیے سستا دفاعی نظام ناگزیر ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون یوکرین سے انٹرسیپٹرز ڈرون خریدنے پر غور کررہا ہے، یوکرین نے سستے انٹرسیپٹر ڈرون تیار کیے ہیں جن کی قیمت چند ہزار ڈالر ہے۔ یوکرین کے انٹرسیپٹر ڈرون روس کے خلاف کامیابی سے استعمال ہوتے ہیں۔
ایرانی فوج کا کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ،ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو تباہ
ایرانی فوج کی جانب سے کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے،
پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ہم نے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کیا،دہشت گرد گروہ مغربی سرحد سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے،وہ امریکی ایما پر ہمارے مل میں انتشار پھیلانے کے مشن پر تھے۔
دوسری جانب عراقی کردستان کے صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرد صدر نيجرفان بارزانی کو فون کیا،صدر عراقی کردستان کا کہنا ہے کہ خطہ کردستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا،سرحدی سکیورٹی کو برقرار رکھنے کی حمایت جاری رکھیں گے،علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکنا چاہیے،دونوں رہنماوں کا خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مشرق وسطی کشیدگی،فضائی آپریشن متاثر، 8 ممالک کی منسوخ پروازیں 20 ہزار سے متجاوز
مشرق وسطی میں جنگ کے باعث خطےکا فضائی بحران بھی طول پکڑ گیا،5 دن میں 8 ممالک کی منسوخ پروازیں 20 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خطے میں فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہےجس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک کی فضائی سرگرمیوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔گزشتہ پانچ دن کے دوران آٹھ ممالک کی منسوخ پروازوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،
پاکستانی ایئرپورٹس سےچھٹے روز بھی مشرقِ وسطیٰ جانے اور آنے والی 145 پروازیں منسوخ کر دی گئی،آج کراچی سے مشرق وسطی کی 35، لاہور 29 ملتان سے 12 پروازیں،اسلام آباد 35 پشاور 14 سیالکوٹ 12 فیصل آباد 6 کوئٹہ 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،ایران پر حملے کے بعد پاکستان کی منسوخ پروازوں کی تعداد 900 ہوگئیں ۔
یو اے ای ایئرپورٹس سےہنگامی انخلاء کیلئے 167 پروازیں آپریٹ کی گئی،8 ملکوں کی فضائی حدود کی بندش،بدھ کو 4300 پروازیں منسوخ ہوئیں،تازہ حملوں سے ریاض،دمام بھی متاثر،145 پروازیں منسوخ، 222 میں تاخیرکا شکار ہوئیں،جبکہ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، کویت، بحرین، دوحہ کویت سے 14733 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اس کے علاوہ ایران کی 240،عراق 215،بیروت 58 اور تل ابیب کی 380 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں، جبکہ بحرین،کویت اوردوحہ ایئرپورٹس 5 دن میں کوئی ایک پرواز بھی چلائی نہ جا سکی۔
برطانیہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر ضروری قرار دیا
برطانیہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر ضروری قرار دیا۔
برطانیہ خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ جان سوارز نے اپنےبیان میں کہا اسرائیل نےکردوں کو بغاوت پر اکسانے کیلئےایرانی کردستان پرحملےکیے،ایرانی عوام کوحکومت کےخلاف اٹھنے کی اپیل کرنا ٹرمپ کا غلط فیصلہ تھا،ایران ٹوٹ گیا تو ناکام ریاست دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گی
جان سوارز نےمزیدکہا اس جنگ کا مقصد اسرائیل کےمستقبل کومحفوظ بنانا ہے،اسرائیل سمجھتا ہے ایران میں اسلامی حکومت کے خاتمے سے اسرائیل محفوظ ہوگا،یہ ایک غیرضروری جنگ ہے،یہ جنگ کسی پیشگی خطرے کو روکنے کے لیے نہیں تھی،ایران کے جنگ کا بہترین نتیجہ وینزیویلا جیسی صورتحال ہوسکتا ہے،اس جنگ کے وینزویلا سے بھی خطرنا نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
ایران کا 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کا 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سب سے پہلے امریکا کے نعرے کا کیا بنے گا، صدر ٹرمپ نیتن یاہو کی گھٹیاں خواہشات اور مسخرہ پن والی حرکتوں کے جھانسے میں آئے۔ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ایران کے کلاف ناجائز جنگ میں گھسیٹ لیا۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکومت جھوٹی اورمن گھرٹ خبریں پھیلا رہی ہے، امریکی فوج کی طاقت کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا،طیارے گرنے اور فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے غط ہیں۔
امریکی سینٹ کام کےمطابق چار روز میں ایران کےڈرون اور لانچرمیں 73فیصد کمی آئی،ایران کے بیلسٹک میزائل لانچر میں 86 فیصد کمی آئی، امریکی فوج کےانخلا، طیارے کی تباہی، بحری بیڑے کونقصان کی خبریں غلط ہیں،امریکی فوج ایران حملوں کا ہرگھنٹے میں بڑھارہی ہے، ایران کے اب تک 20 ایرانی بحری جہاز تباہ کئے جاچکے۔
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا
ایران نے حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کو آمد و رفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس راستے سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے، کویت کے قریب ایران نے ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت صرف 10 فیصد رہ گئی۔
پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں ایران اس اہم آبی گزرگاہ سے کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ابراہیم جباری کا کہنا تھا کہ ایران خطے سے تیل کا ایک قطرہ بھی باہر نہیں جانے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے گزرنے والی تیل کی پائپ لائنوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کے بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا، برطانوی خام تیل 3 فیصد اضافے کے ساتھ 83.78 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل 3.34 فیصد اضافے کے ساتھ 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری کی قرارداد مسترد
امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کے لیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرارداد مسترد کردی۔
سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔
ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں جبکہ 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں تیزی آگئی
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں تیزی آگئی۔
اسرائیلی فوج نے تہران میں فوجی انفراسٹرکچر اور دیگر مقامات پر حملے کا دعویٰ کیا ۔ سکیورٹی کمانڈ مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ کرمان شاہ، تبریز اور یزد میں بھی رہائشی علاقوں پر بم برسائے گئے۔ حکام کے مطابق پانچ روز سے جاری حملوں میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزارسے زائد ہوگئی۔
امریکا نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ کیا۔ جس میں 87 جاں بحق اور متعدد لاپتا ہوئے۔ ایرانی فوج کے اہلکار نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے ایران میں رجیم چینج کی گئی تو اسرائیل کی نیوکلیئرسائٹ ڈیمونا کو نشانہ بنائیں گے۔
اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ، مزید 3 شہری شہید،6 زخمی
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر فضائی حملہ کیاگیا،جس میں مزید تین شہری شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کےمطابق بیروت پر حملے میں مزید 3شہری شہید،6زخمی ہوئے،24 گھنٹے کے دوران 23 شہری شہید ہوچکے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 75 شہری شہید ہوچکے،
لبنانی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ اسرائیل بمباری سے 434شہری زخمی ہوئے،اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے 18ہزار لوگ بے گھر ہوئے۔
اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بیروت حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینٹ کام نے ایران کے طیارے گرانے اور 100 فوجیوں کی ہلاکت کے دعوؤں کو مسترد کردیا
امریکی سینٹ کام نے ایران کے طیارے گرانے اور 100 فوجیوں کی ہلاکت کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ ایرانی حکومت جھوٹی اورمن گھرٹ خبریں پھیلا رہی ہے،امریکی فوج کےانخلا،طیارےکی تباہی،بحری بیڑے کونقصان کی خبریں غلط ہیں،امریکی فوج ایران حملوں کا ہرگھنٹے میں بڑھارہی ہے،ایران کے اب تک 20 ایرانی بحری جہاز تباہ کئے جاچکے۔
امریکی سینٹ کام کےمطابق چار روز میں ایران کےڈرون اور لانچرمیں 73فیصد کمی آئی،ایران کےبیلسٹک میزائل لانچر میں 86 فیصد کمی آئی،امریکی فوج کی طاقت کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا،طیارے گرنے اور 100فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے غط ہیں،امریکی سینٹ کام
کردوں کی ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع، رجیم چینج کی تو اسرائیل کی نیوکلیئرسائٹ کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی فوج
امریکی ٹی وی رپورٹس کے مطابق کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی،زمینی کارروائیوں میں ہزاروں کرد شریک ہیں۔
ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ اسرائیل اورامریکا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی سےباز رہیں،ایران میں رجیم چینج کی تو اسرائیل کی نیوکلیئرسائٹ ڈیمونا کو نشانہ بنائیں گے۔
الجزیرہ کےمطابق ایران نے اسرائیل پرنئے ڈرون اورمیزائل حملے شروع کردئیے،اردن کے اوپر سے میزائل اسرائیل کی جانب بڑھتے نظر آئے،یہ اسرائیل اورامریکی تنصیات پر ایران کا انیسواں حملہ ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زور دار دھماکے سنے گئے تاہم دفاعی نظام فعال ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگوکرتے ہوئےکہا آپریشن میں ایرانی قیادت کوختم کردیا گیا،امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور فوج ہے،ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں،ایران کےمیزائل پلیٹ فارمز کو تیزی سےختم کیاجارہا ہے،جو بھی ایران میں رہنما بننا چاہتا ہے،اس کا انجام موت پرہوتا ہے،ایران نے اپنے پڑوسیوں اور اپنے اتحادیوں پر حملہ کیا،ایران پر حملہ نہ کرتے تو اس کے پاس ایٹم بم ہوتا۔
کشیدگی کا پانچواں روز،امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں 1045 ایرانی شہری جاں بحق، ایران کا مذاکرات سے صاف انکار
امریکی سفارتخانے نے قطر میں سفارتخانے کے شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ حملوں میں اب تک ایران کے ایک ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی میڈیا کاکہناہے کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جنگ میں اب تک ایک ہزار 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا ہے کہ جب پیچیدہ جوہری مذاکرات کو ایک ریئل اسٹیٹ کی خرید و فروخت جیسا سمجھا جائے، اور جب جھوٹ حقائق پر چھا جائیں تو غیر حقیقی توقعات کبھی پوری نہیں ہو سکتیں، نتیجہ؟ میز پر بمباری کر کے مذاکرات کو خراب کرنا، مسٹر ٹرمپ نے سفارتکاری اور اپنے ووٹرز کے ساتھ دھوکہ کیا۔
آیت اللہ خامنہ کے مشیر کا ایرانی میڈیا کو انٹرویو
آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا کہ امریکا انقلاب کے دن سے ایران کو توڑنے کی کوشش کررہا ہے، امریکا کے ساتھ مذاکرات کی اب کوئی وجہ باقی نہیں، جب تک ضرورت پڑی ہم جنگ جاری رکھیں گے۔
ایران کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے آخری دیدار اور تدفین کو فی الحال موخر کر دیا گیاہے ۔
قطر میں امریکی سفارتخانہ کی شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت کر دی ہے ، قطر کی فضائی حدود بدستور بند ہیں جبکہ فضائی آپریشن بھی معطل ہیں، قطر سے باہر جانے کیلئے سعودی عرب کی سرحد کھلی ہے۔
ایرانی بحریہ کے فریگیٹ پر امریکی آبدوز کا حملہ
کلیش رپورٹ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی آبدوز نے ایرانی بحریہ کے فریگیٹ کو سری لنکا کے قریب نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ۔
ایرانی فریگیٹ میں موجود افراد میں سے 32 زخمیوں کو بچا لیا گیاہے جبکہ 148 تاحال لاپتا ہیں ۔ جہاز بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو / ملان 2026 بحری مشق میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا ۔
سری لنکن نیوی کے مطابق تباہ ہونے والے ایرانی فریگریٹ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیوی حکام کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں ملی ہیں جو ممکنہ طور پر فریگریٹ کے عملے کی ہو سکتی ہیں۔
سری لنکن نیوی کے بیان کے مطابق بحری جہاز کو سری لنکا کی سمندری حدود سے باہر نشانہ بنایا گیا۔ مدد کی اپیل موصول ہونے پر فوری طور پر امدادی مشن روانہ کیا گیا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا جہاز ایک جنگی بحری جہاز تھا، اور امدادی ٹیمیں زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سرچ اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
ترکیہ
ترکیہ نے ایران کی جانب سے آنے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے ، ترک حکام کا کہناتھا کہ نیٹو کے دفاعی نظام نے ایرانی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا، ایرانی میزائل کو ترک حدود میں پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا۔
ترک وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون کرتے ہوئے میزائل فائر کرنے پر ایران سے احتجاج ریکارڈ کروایا ، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کے پھیلنے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔
آئی اے ای اے
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رافائل گروسی نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کیے۔
گروسی کے مطابق حالیہ دنوں میں اصفہان کے قریب دھماکے ہوئے، جو اسرائیلی اور امریکی فوجی کارروائی کے دوران پیش آئے۔ تاہم ان دھماکوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی اے ای اے نے نطنز جوہری سائٹ میں معمولی نوعیت کا نقصان ریکارڈ کیا ہے، لیکن مجموعی طور پر جوہری انفراسٹرکچر محفوظ ہے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایران کے شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
86 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای گزشتہ ہفتے ہفتہ کے روز امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہوئے تھے۔وہ 36 برس تک ایران کے سپریم لیڈر رہے اور ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت سنبھالتے رہے۔
خامنہ ای کا تعلق مشہد سے تھا، جو ایران کا دوسرا بڑا شہر ہے، اور ان کے والد کی تدفین بھی امام رضا کے مزار پر ہے۔
تدفین سے قبل دارالحکومت تہران میں ایک ’بڑی الوداعی تقریب‘ منعقد کی جائے گی۔
خامنہ ای کی وفات کے بعد ملک کا اقتدار عارضی طور پر 3 رکنی عبوری کونسل کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو اس وقت تک ذمہ داریاں انجام دے گی جب تک مجلس خبرگان نئے سپریم لیڈر کا انتخاب نہیں کر لیتی۔
ابھی جنگ کی شروعات ہے، ہمارا پلڑا بھاری ہے، آپریشن پیچیدہ اور خطرناک ہے، جلد ختم نہیں ہوگا: امریکی جنرل ڈین کین
ایران کیخلاف جنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا ایران میں جیت رہا ہے، مزید افواج مشرق وسطیٰ پہنچ رہی ہیں، ایک ہفتے کے اندر ایران کی فضاؤں پر ہمارا کنٹرول ہوگا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ایران پر بھرپور وار کررہے ہیں، وہ گرنے کے قریب ہے، بحر ہند میں ہم نے ایران کا جنگی بحری جہاز ڈبو دیا ہے، ایرانی لیڈر نے صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی،ایران میں اسکول پر ہونے والی بمباری کی تحقیقات کررہے ہیں۔ایران کا دوبارہ مذاکرات یا ایٹمی معاہدے کا کوئی ارادہ نہیں۔
چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران کے جنوبی ساحل پر ہم نے فضائی کنٹرول حاصل کیا ہے،ہم اب ایران کی اندرونی حدود کی جانب بڑھ رہے ہیں، ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز فائر کرنے میں کمی آئی ہے،ہمارے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ اس جنگ کیلئے کافی ہے، نقصانات کا جائزہ لینے میں مزید وقت لگے گا۔
ان کاکہناتھا کہ امریکا کے اتحادی اپنا بھرپور دفاع کررہے ہیں، ابھی جنگ کی شروعات ہے، ہمارا پلڑا بھاری ہے، آپریشن پیچیدہ اور خطرناک ہے، جلد ختم نہیں ہوگا، اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں، ایران کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو شدید دھچکا لگا ہے، ترکیہ پر میزائل داغنے سے نیٹو آرٹیکل فائیو لاگو کرے گا یا نہیں معلوم نہیں۔
قطر میں امریکی سفارتخانہ کی شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت، ترک حکام کا ایرانی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی سفارتخانے نے قطر میں سفارتخانے کے شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ حملوں میں اب تک ایران کے ایک ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
الجزیرہ کے مطابق قطر کی فضائی حدود بدستور بند ہیں جبکہ فضائی آپریشن بھی معطل ہیں، قطر سے باہر جانے کیلئے سعودی عرب کی سرحد کھلی ہے۔
دوسری جانب ترکیہ نے ایران کی جانب سے آنے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے ، ترک حکام کا کہناتھا کہ نیٹو کے دفاعی نظام نے ایرانی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا، ایرانی میزائل کو ترک حدود میں پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا۔
ترک وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون کرتے ہوئے میزائل فائر کرنے پر ایران سے احتجاج ریکارڈ کروایا ، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کے پھیلنے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔
ایرانی میڈیا کاکہناہے کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جنگ میں اب تک ایک ہزار 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے آخری دیدار اور تدفین کو فی الحال موخر کر دیا گیاہے ۔
ایرانی انٹیلی جنس حکام نے بات چیت کیلئے امریکہ سے رابطہ کیا : نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی انٹیلی جنس حکام نے بات چیت کیلئے امریکا سے رابطہ کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ رابطے جنگ شروع ہونے کے دوسرے دن ہوئے تھے، ایرانی حکام نے ایک اور ملک کی خفیہ ایجنسی کے ذریعے پیغام بھیجوایا، اسرائیل نے امریکا پر زور دیا کہ ان رابطوں پر توجہ نہ دی جائے، صدر ٹرمپ موجودہ سیٹ اپ میں ہی کسی بہتر رہنما کو لانا چاہتے ہیں۔
بھارت اپنے مہمان کی حفاظت نہ کر سکا، امریکہ نے ایرانی بحریہ کے جہاز کو تباہ کر دیا
امریکی آبدوز نے بھارت سے بحری مشق کے بعد ایران جانے والے فریگیٹ کو سری لنکا کے قریب نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی فریگیٹ میں موجود افراد میں سے 32 زخمیوں کو بچا لیا گیاہے جبکہ 148 تاحال لاپتا ہیں ۔ جہاز بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو / ملان 2026 بحری مشق میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا ۔
سری لنکن نیوی کے مطابق تباہ ہونے والے ایرانی فریگریٹ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیوی حکام کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں ملی ہیں جو ممکنہ طور پر فریگریٹ کے عملے کی ہو سکتی ہیں۔
سری لنکن نیوی کے بیان کے مطابق بحری جہاز کو سری لنکا کی سمندری حدود سے باہر نشانہ بنایا گیا۔ مدد کی اپیل موصول ہونے پر فوری طور پر امدادی مشن روانہ کیا گیا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا جہاز ایک جنگی بحری جہاز تھا، اور امدادی ٹیمیں زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سرچ اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
ایران میں رجیم چینج کےلیے امریکی خفیہ ادارے کا پلان سامنے آگیا
ایران میں رجیم چینج کےلیے امریکی خفیہ ادارے کا بڑا پلان سامنے آگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ایران میں بغاوت کیلئے کردوں کو تیارکررہی ہے، صدر ٹرمپ ایرانی اپوزیشن اور کرد رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان میں ہزاروں ایرانی کرد جنگجو موجود ہیں، صدر ٹرمپ نے ایرانی کرد رہنما مصطفیٰ ہجری سے بات کی، آنے والے دنوں میں ایرانی کرد جنگجو ایران میں زمینی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے متعلق ایک غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کی مذہبی و سیاسی قیادت کے اندرونی مشاورتی عمل کے بعد سامنے آیا، لیکن سرکاری ذرائع خاموش ہیں جس کے باعث صورتِ حال غیر واضح ہے۔
امریکا ایران کے خلاف بھارتی بندرگاہیں استعمال کررہا ہے، مشیر سابق امریکی وزیر دفاع
ایران کے خلاف بھارت کھل کر جنگ میں کردار ادا کرنے لگا۔ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف بھارتی بندرگاہیں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مشیر سابق امریکی وزیر دفاع ڈوگ میک گریجر ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی بحری اڈے ایران کے نشانے پر اس لیے امریکا اب بھارتی بندرگاہیں ایران کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
دوسری جانب عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران حملے سے پہلے مودی کے دورہ اسرائیل نے عالمی سطح پر بھارت کو شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ ایران پر حملے سے عین قبل اسرائیل یاترا کی ٹائمنگ نے سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔
بلوم برگ کے مطابق مودی کا ایران حملے سے پہلے دورہ اسرائیل مشکوک اور سفارتی طور پر خطرناک عمل تھا، الجزیرہ کے مطابق بھارت نے اسرائیل کوغزہ میں نسل کشی کے لئے ہر طرح کی امداد دی، ایران کے معاملے پر مودی اپنے سیاسی مفاد کی وجہ سے خاموش رہے۔
جوہری مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ کی طرح ڈیل کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا جوہری مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ کی طرح ڈیل کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےسوشل میڈیا پرییغام میں کہاجھوٹ حقائق پر حاوی ہوجائے تونتائج اچھے برآمد نہیں ہونگے،ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاری کو دھوکا دیا،امریکی صدر نے مذاکرات کی میز پر بمباری کی۔
دوسری جانب ایران میں رجیم چینج کیلئے امریکی خفیہ ادارے کا بڑا پلان سامنے آگیا،سی این این کے مطابق سی آئی اے ایران میں بغاوت کیلئےکردوں کو تیارکررہی ہے،صدر ٹرمپ ایرانی اپوزیشن اور کرد رہنماؤں سے رابطےمیں ہیں،عراقی کردستان میں ہزاروں ایرانی کرد جنگجو موجود ہیں،صدر ٹرمپ نے ایرانی کرد رہنما مصطفیٰ ہجری سے بات کی،آنے والے دنوں میں ایرانی کرد جنگجو ایران میں زمینی کارروائی کریں گے۔
امریکا کی کراچی اورلاہور قونصل خانے سے امریکی عملے کے خاندان سمیت نکلنے کی ہدایت
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کا امریکی قونصل خانے کے نام اہم اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ کراچی اور لاہور قونصل خانے سے امریکی عملے کو خاندان سمیت نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسلام آبادمیں امریکی سفارتخانے کیلئےکوئی ایسی ہدایت نہیں جاری کی گئی۔
اعلامیےمیں مشرقی وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کاحوالہ دیاگیاہے،امریکی قونصل خانہ کراچی اور لاہور اعلامیہ کے مطابق عمل کرنےکاپابندہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے تمام ویزہ اپائنٹمنٹس کینسل کردیں تھیں،اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی کے قونصل خانوں میں بھی ویزا سروس معطل کردیاگیا،سفارتخانے کےمطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ کی گئیں۔
واضح رہےکہ ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کی شہادت پرکراچی،حیدرآباد،سکھر، اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ،کوہاٹ،نوابشاہ،سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے،دھرنے،ریلیاں نکالی گئیں۔
سعودی عرب کی پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی
سعودی عرب نے پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، سعودی سفیر نے وفاقی وزیر کو ملاقات کے دوران پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی عرب نے بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، اس مشکل وقت میں پاکستان کی سپورٹ پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ، امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے، ان حالات میں سعودی عرب کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں ایندھن کے بحران کا خدشہ ہے۔ تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی محدود کردی، تیل کمپنیوں نے تیل سپلائی کے آرڈر کینسل کرنا شروع کردئیے، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کا ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو اور وزیر دفاع نے ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور میں نے فوج کو نئے لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے،جو بھی ایران کا نیا سپریم لیڈر ہوگا وہ ہمارا ہدف ہوگا،ایرانی قیادت کا خاتمہ ہمارے آپریشن کے بنیادی مقصد ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کو الوداع کہنے عمل آج رات سے شروع ہوگا،تین روزہ ماتمی تقریبات تہران کےخمینی مصلیٰ میں منعقد ہونگے،آیت اللہ خامنہ کے جسد خاکی کو سپردخاک کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کو اعتماد میں لیے بغیر حملہ کیا، کینیڈین وزیراعظم
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی ایران پر حملے کے خلاف بول پڑے،کہاامریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کو اعتماد میں لیے بغیر حملہ کیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کاکہنا ہے کہ ایران پر حملہ عالمی نظام کی ناکامی کی ایک اور مثال ہے، مشرق وسطیٰ میں سویلینز پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں،امریکا اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں سے کہتے ہیں عالمی قوانین کی پابندی کریں۔
دوسری جانب امریکا نے ایران میں ایک اور خطرناک کھیل کھیلنے کی تیاری شروع کر دی،امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کردوں کو ایران میں بغاوت کے لیے تیار کر رہی ہے،اس سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی کرد مغربی ایران میں شورش کریں گے۔
جبکہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے جاری ہیں، تہران کے مشہور آزادی اسکوائر پر موجود شہریوں پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی۔
ایرانی بحریہ کی موجودگی مکمل طور پر ختم ہوگئی، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کردیا۔
نیوز کانفرنس کے دوران کمانڈر سینٹرل کمانڈ ایمل بیرڈ کوپر نے کہا کہ آپریشن میں 17 ایرانی بحری جہاز تباہ کئے، خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں کوئی ایرانی بحری جہاز نہیں ، سمندر میں ایرانی بحریہ کی موجودگی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ایران کے اندر دو ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ بیان میں ان اہداف کی نوعیت یا نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے پانچویں روز بھی خلیجی ممالک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب میں امریکی سی آئی اے کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا۔ سی آئی اے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔
دبئی میں بھی ایرانی ڈرون نے امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ قطری وزارت دفاع کے مطابق قطر میں العدید ایئربیس پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ہوا۔حملے کے وقت ایئربیس پر امریکی فوجی موجود تھے۔
امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کا سامنا
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ہتھیاروں کے لا محدود ذخائر کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر دفاعی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، ملاقات میں اسلحہ سازی کی رفتار تیز کرنے پر بات کی جاسکتی ہے، نائب وزیر دفاع 50 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی تیاری کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریتھیون کمپنی ٹوماہاک میزائلوں کی پیداوار ایک ہزار سالانہ تک بڑھانا چاہتی ہے، دفاعی کمپنیوں پر دباؤ ہے کہ وہ شیئرہولڈرز کو منافع دینے کے بجائے پیداوار بڑھانے پر توجہ دیں۔
ملک کے مختلف شہروں سے خلیجی ممالک جانے وآنے والی 600پروازیں منسوخ
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے خطے میں فضائی آپریشن درہم برہم کردیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران پاکستان سے خلیجی ممالک کو جانے اور آنے والی چھ سو سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکیں۔ ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
صورتحال مزید سنگین رہی اور فضائی آپریشن بحال نہ ہوا تو ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کوریفنڈز اوررہائش کے اضافی اخراجات سے بھی ایئرلائن کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکا کے 7 ریڈار سسٹم تباہ کیے، نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکا کے 7 ریڈار سسٹم تباہ کیے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق سیٹلائٹ تصاویر سےامریکی تنصیات کی تباہی کی تصدیق ہوتی ہے،ایران نے امریکی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ کرنےکی کوشش کی،قطر، بحرین، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات نشانہ بنے۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق سینٹ کام کے ترجمان نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا،بحرین میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار سسٹم تباہ ہوا،بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم نیول آپریشنز کی نگرانی کرتا تھا۔
ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے،سعودی کابینہ کا اعلان
سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،سعودی کابینہ نےملکی سلامتی کے تحفظ کے لیےتمام ضروری اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا،۔
کابینہ اجلاس میں کہاگیاکہ دوست ممالک کی جانب سےیکجہتی کوسراہتےہیں،وہ ممالک ہمارے ساتھ ہیں جن پرحملہ ہوا،خطےمیں امن واستحکام کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے،سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر پھنسے افرادکی ہرممکن مدد کررہے ہیں
دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والے نو ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا،ڈرون طیارے مختلف شہروں کی جانب بھیجے گئے تھے۔
ایران پر امریکی حملہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟ امریکا میں بھی بحث چھڑ گئی
ایران پر امریکی حملہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں اس پر امریکا میں بھی بحث چھڑ گئی۔ کانگریس کو اطلاع نہ دینے اور امریکی مفادات پر شدید اختلافِ رائے سامنے آگیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مؤقف اختیارکیا کہ انہوں نے حملے سے متعلق بریفنگ دی تھی اور گینگ آف ایٹ سمیت کانگریسی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق حساس نوعیت کے معاملات میں محدود دائرے میں اطلاع دینا معمول کی کارروائی ہے۔
ادھر گینگ آف ایٹ کے رکن ڈیمو کریٹ رہنما سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔
مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا
ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے متعلق ایک غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کی مذہبی و سیاسی قیادت کے اندرونی مشاورتی عمل کے بعد سامنے آیا، لیکن سرکاری ذرائع خاموش ہیں جس کے باعث صورتِ حال غیر واضح ہے۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور صحت مند ہیں۔ وہ ملک کے اہم امور بھی دیکھ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ان کے صاحبزادے کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا اور متعدد مقامات پر شدید بمباری کی جس دوران آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کےمطابق آیت اللہ خامنہ ای کو امام رضا کےمزار کے احاطے میں سپردخاک کیا جائیگا،سپریم لیڈر کی تدفین سے یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملےمیں شہیدہوگئے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای کو مشیروں سےملاقات کے دوران نشانہ بنایا گیا،حملے کےوقت ایرانی سپریم لیڈر اپنےدفترمیں موجود تھے،انکی شہادت پر ملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور، 7روزہ تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔
امریکی حملوں میں سپریم لیڈر کی فیملی کے متعدد افراد کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، شہید ہونے والے فیملی ممبران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ ،بہو،بیٹی،داماد اورنواسی شامل ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کےمشیرعلی شمخانی،میجرجنرل محمد پاکپور،ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبد الرحیم موسوی شہید ہو گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے اسرائیل پر حملوں کی سولہویں لہر،درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے
ایرانی پاسداران انقلاب کے اسرائیل پرحملوں کی سولہویں لہر جاری ہے،ایران نے تل ابیب ،یروشلم رملہ اور حیفا پر مزید میزائل اورڈرونزداغ دیے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کےمطابق مغربی گلیلی میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا،بنی بارک میں اسرائیلی آرمی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا،۔
اس کے علاوہ پاسداران انقلاب نےبحرین میں امریکی اڈے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،شیخ عیسیٰ کےعلاقےمیں امریکی اڈے پر میزائل اور ڈرونز سےحملہ کیا،بحرہند میں امریکی فوجی ٹیم کو نشانہ بنایا ،جب ری فیولنگ کررہے تھے
اسرائیل کے لبنان پرحملے جاری ہیں،اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری،6 افراد شہید ،8زخمی ہوئے،حملوں میں شہید شہریوں کی تعداد 50 ہوگئی،جبکہ 335 افراد زخمی ہوچکے،اسرائیل نےلبنان میں 16 دیہات اور قصبوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب کمانڈر سینٹرل کمانڈ ایمل بیرڈکوپر نے نیوزکانفرنس میں بتایاکہ آپریشن میں 17 ایرانی بحری جہاز تباہ کئے،ایران میں تقریباً 2,000 اہداف پرحملے کرچکے،خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں کوئی ایرانی بحری جہاز نہیں،سمندر میں ایرانی بحریہ کی موجودگی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔
ایران کے خلاف حملوں کی تیسری لہر آنیوالی ہے،بہت لوگ استثنیٰ کیلئے درخواست کر رہےہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سب کچھ ختم کر دیا گیا،ایرانی بحریہ اور اس کے مانیٹرنگ اور ریڈار سسٹم کو ختم کر دیا،ایران میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات کئے،ایران اُن ممالک پر حملہ کر رہا ہے جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ایران کے سپریم لیڈر سمیت 49رہنماؤں کو نشانہ بنایا،ایران میں بہت سے لوگ استثنیٰ کے لیے درخواست کر رہے ہیں،ایران کے پاس اب ہوائی دفاع اور نگرانی کی سہولیات نہیں،ایران خلیجی ممالک میں صرف شہری مقامات پر حملہ کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کے خلاف حملوں کی تیسری لہر آنیوالی ہے،ایران میں استثنیٰ کا مطالبہ کرنے والے کسی وقت بھی ہتھیار ڈال دیں گے،آج ایران میں مزید رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا،ایران کو بڑے نقصان کیلئے تیار رہنا چاہیے،دیکھیں گے ایران میں کیا ہوتا ہے لیکن پہلے فوجی کارروائی ختم کرنی ہوگی،
ان کا کہناتھا کہ اسپین کے ساتھ بھی تجارتی تعلقات ختم کررہے ہیں، میں اسپین کے ساتھ جلد تمام کاروباری سرگرمیاں بند کررہا ہوں ، میں برطانیہ سے بھی خوش نہیں ہوں، تیل کی قیمتیں کچھ وقت کے لیے بڑھیں گی، پھر گر جائیں گی، ڈیموکریٹس لوزر ہیں، ہمارے پاس گولہ بارود اور ہتھیاروں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے، ٹیرف نے ہمیں امیر ملک بنایا۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران نے سعودی عرب ،قطر،یواے ای ،کویت ،عمان سب کو نشانہ بنایا،امید ہے ایران تنازعے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں گریں گی،آپریشن مڈنائٹ ہیمر نہ کرتے تو ایران جوہری طاقت حاصل کرلیتا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے جس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ ایران پر حملوں کی مخالفت کرتا ہے،تنازعے کے حل کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں،ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں،تنازع کو مزید پھیلنے اور بے قابو ہونے سے روکنا ہوگا۔
ایران اور خلیجی ممالک میں صورتحال ابتراورفضائی روٹس بند ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایران اور خلیجی ممالک میں صورتحال انتہائی ابتر اور فضائی روٹس بند ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابوظبی میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا ، خلیجی ممالک میں مجموعی طور پر 45 لاکھ سے زائد پاکستانی کام کررہے ہیں۔ قطرمیں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی موجود ہیں جبکہ وزٹ کیلئے بھی 1400 پاکستانی گئے ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں زائرین عراق اور ایران میں موجود ہیں لیکن گھبرانے یا فکر کی کوئی بات نہیں۔ تمام متعلقہ ممالک میں ہمارے سفارتی مشن مکمل طور پر متحرک ہیں، بحرین میں کوئی پاکستانی محصور نہیں ہے۔ اُن ممالک کی حکومتیں بھی پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنارہی ہیں۔ وزارت خارجہ میں کرائسزمینجمنٹ سیل اس حوالے سے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔
ایران پر حملے کے خلاف ملائیشیا کی 42 این جی اوزمیدان میں آگئیں
ایران پر حملے کے خلاف ملائیشیا کی بیالیس این جی اوزمیدان میں آگئیں ، مذمتی قرارداد ایرانی سفیر کو پیش کی، قرار داد میں ایران پرامریکہ اوراسرائیل کےحملوں کی مذمت کی گئی ۔
قرار داد میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری جنگ رکوانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مقررین کا موقف تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے بلاجواز حملوں نے ٹرمپ کے نام نہاد "امن فارمولے" کو مٹی میں ملا دیا ہے۔ کوالالمپور میں ایرانی سفارت خانے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں قرارداد کی کاپی ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی کے حوالے کی گئی ۔
اس موقع پرملائیشین اراکینِ پارلیمنٹ سمیت مقامی عمائدین اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی اور چیگو محمد اعظمی نے کہا کہ ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر جہادِ اسلامی کا جو پرچم بلند کیا ہے، وہ دشمنوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور صحت مند ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور مکمل صحت یاب ہیں، وہ ملک کے اہم امور بھی دیکھ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ان کے صاحبزادے کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا اور متعدد مقامات پر شدید بمباری کی جس دوران آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا ۔
ایرانی میڈیا کا کہناتھا کہ ایران کے شہر قم میں مجلس خبرگان رہبری کی عمارت پر بمباری کی گئی ہے ،مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کے انتخابات کرتی ہے، تہران کے انقلاب اسکوائر پربھی بمباری کی گئی۔
ایران میں 787 افراد جاں بحق، اسرائیلی فوج کا ایران کے صدارتی آفس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں اب تک 787 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے تاہم ایران کی جانب سے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے صدارتی آفس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے اور کہا کہ ہماری ایئرفورس نے ایران کے صدارتی کمپاؤنڈ اور ایک سینئر ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا، صدارتی آفس اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل پر متعدد بم گرائے، تہران میں ایک عسکری ٹریننگ سنٹر پر بھی حملہ کیا گیا۔
قطر
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے قطر کو میزائل حملوں سے پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا، ایرانی طیاروں کو قطری حدود میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا، ایرانی لڑاکا طیارے دوحہ کی جانب بڑھ رہے تھے، ابھی تک طیاروں کے پائلٹوں کو تلاش کررہے ہیں، قطر نے ثابت کردیا کہ ہمیں دھماکایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر موساد کے سیلز کی موجودگی کا علم نہیں، ایران کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہورہی، انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ کم نہیں ہوا، ہمارے دفاع کیلئے کافی ہیں۔
قطر انرجی نے بعض مصنوعات کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، قطر انرجی نے کہا کہ یوریا، پولیمر، میتھانول اور ایلومینیم کی پیداوار روک دی ہے ۔
آرامکو
سعودی آرامکو نے آبنائے ہرمز کے متبادل راستوں پر غور شروع کر دیاہے ، ،برآمدی تیل کو پائپ لائنوں کے ذریع بحیرہ احمر تک پہنچانا بھی پلان میں شامل ہے۔
کویت
کویت نے امریکی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی سفارتخانے پر حملہ عالمی قوانین کے خلاف ہے، ہمیں اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کا حق حاصل ہے۔
بحرین
بحرینی حکام کا کہناہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 73 میزائل تباہ کیے، ایران سے داغے گئے 91 ڈرونز بھی مار گرائے ہیں۔
پروازیں
جنگ کے آغاز سے اب تک 12 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، ہزاروں مسافر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، پیر کے روز بہت محدود تعداد میں پروازیں اڑان بھریں۔
روس
روس نے ایران کے ایٹمی بجلی گھر کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیاہے ، سربراہ روسی ایٹمی ادارہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بو شہر کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، روس کی مدد سے بو شہرنیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر 2011 میں مکمل ہوئی تھی۔
ایرانی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 3 افراد جاں بحق، 68 زخمی ہوئے: متحدہ عرب امارات
ترجمان اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ متحدہ عرب امرات کے پاس طویل عرصے تک دفاع کرنے کی صلاحیت ہے، اپنی سرزمین کا ہر حال میں تحفظ کریں گے، اپنی خودمختاری پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا ہے نہ کریں گے۔
ایرانی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 3 افراد جاں بحق، 68 زخمی ہوئے، متحدہ عرب امارات پر 186 میزائل داغے گئے، صرف ایک میزائل ہماری سرزمین پر گر گیا، 172 میزائلوں کو تباہ کیا گیا، 13 سمندر میں گر گئے، 812 ڈرونز داغے گئے جن میں سے 755 کو فضائی میں تباہ کیا،
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ میں اہم پریس بریفنگ دی گئی جس میں وزارت خارجہ، دفاع ، خزانہ اور نیشنل ایمرجنسی اتھارٹی کے ترجمان شریک تھے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جوہری خطرہ بڑھ گیا ہے، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جوہری خطرہ بڑھ گیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران اور عرب ممالک اب ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش تیز کریں گے، ایٹمی پھیلاؤ کا معاملہ بے قابو ہوسکتا ہے، روس ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب عالمی توانائی ایجنسی نے ایران کے نطنز ایٹمی مرکز کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی، اعلامیے کے مطابق حالیہ بمباری میں نطنز ایٹمی مرکز کے داخلی راستوں کو نقصان پہنچا ہے، نطنز ایٹمی مرکز کے قریب تابکاری کے کوئی آثار نہیں ہیں، نطنز ایٹمی مرکز کو امریکا نے گزشتہ سال بمباری میں بھی تباہ کیا تھا۔
ایران سے کہا ہے پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مد نظر رکھا جائے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم کسی تصادم کے حق میں نہیں، پاکستان دل وجان سے ایران کے ساتھ ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرچکا ۔ ایران سے کہا اسے مد نظر رکھا جائے۔ سب نے دیکھا سب سے کم ری ایکشن سعودی عرب اور عمان کیخلاف ہوا ہے۔
نائب وزیراعظم نے موقف سمجھنے پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ بولے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے باوجود ایران پرحملہ کیا گیا ۔ ہم نے ہر فورم پر تہران کے حق میں آواز بلند کی ۔ بیک گراؤنڈ جو کچھ کرسکتے تھے وہ کرتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بھی اپنی سطح پر بہت کوششیں کیں ۔ رابطے اب بھی جاری ہیں ۔ ملک کے اندر معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں ۔ اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی رہنماؤں کو کل ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈران کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیمرہ بریفنگ کل ساڑھے 11 بجے ہوگی،بریفنگ کیلئے کوآرڈینیشن کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر بیس ڈرونز اور 3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے کنٹرول اینڈ کمانڈر سنٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔ اُدھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بھی حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر شدید بمباری کی۔ لبانن کے 59 قصبوں کو انخلا کی وارننگ جاری کردی۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی ایئربیس پر ڈرون حملے کیے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کیلئے ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا مشرق وسطیٰ میں جنگ کیلئے ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں ہے،امریکا اور برطانیہ کے تعلقات اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم اسٹارمر پر ناراضگی کا اظہار کیا،کہابرطانیہ سے تعلقات کی خرابی کا افسوس ہے،برطانیہ سے تو فرانس نے بھی ہماری زیادہ مدد کی، ،پھر بھی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ہماری مدد کرنی چاہیے تھی۔
دوسری جانب برطانوی وزیر ڈیرن جونز نے کہا برطانیہ نے عراق کے خلاف جنگ میں سبق سیکھ لیا تھا،واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے ایران کےخلاف اپنی بیسز استعمال کرنے سےمنع کیا تھا،برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا میری ذمہ داری برطانیہ کے مفادات کو دفاع ہے۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں 787 افراد شہید
اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہے۔ 4 دن سے جاری فضائی حملوں کے دوران ایران میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 787 ہوگئی۔
ایرانی ہلال احمر نےجنگ سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی، رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران کے 153 شہروں پر حملے کیے، فضائی حملوں میں 504 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، مشترکہ طور پر ایک ہزار 39 حملے کیے گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 787 ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر بیس ڈرونز اور 3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے کنٹرول اینڈ کمانڈر سنٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔
ایران نے سعودی آئل فیلڈز پر حملوں کی تردید کردی
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی آئل فیلڈز پر حملوں کی تردید کردی۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ سعودی آئل فیلڈز پر حملوں کیلئے ہم ذمہ دار نہیں ہیں، سعودی آئل انسٹالیشنز پر حملہ ایران نے نہیں کیا، سعودی آئل فیلڈز ایرانی فوج کے اہداف میں شامل نہیں ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پہلے سے اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے سعودی حکام سے اس حوالے سے بات کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر بیس ڈرونز اور 3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے کنٹرول اینڈ کمانڈر سنٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔ اُدھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بھی حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر شدید بمباری کی۔ لبانن کے 59 قصبوں کو انخلا کی وارننگ جاری کردی۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی ایئربیس پر ڈرون حملے کیے۔
مشرق وسطیٰ جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈران کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیمرہ بریفنگ کل ساڑھے 11 بجے ہوگی،بریفنگ کیلئے کوآرڈینیشن کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر بیس ڈرونز اور 3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے کنٹرول اینڈ کمانڈر سنٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔ اُدھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بھی حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر شدید بمباری کی۔ لبانن کے 59 قصبوں کو انخلا کی وارننگ جاری کردی۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی ایئربیس پر ڈرون حملے کیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کے 13 اہلکار جاں بحق ہوئے، اہلکار کرمان صوبے میں امریکا اور اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہوئے۔
ایران کے شہر میناب میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نماز جنازہ ادا
ایران کے شہر میناب میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سےحملے میں شہید ہونیووالی بچیوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،خیال رہے کہ پرائمری اسکول پر اسرائیلی بمباری سے بچیوں سمیت ڈیڑھ سو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایران کے شہر ہمدان میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تازہ بمباری کی گئی ہے،فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے،امریکا اور اسرائیل نے رہائشی علاقے پر بمباری کی،جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔
امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل گئی
امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر بیس ڈرونز اور 3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے کنٹرول اینڈ کمانڈر سنٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔ اُدھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بھی حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر شدید بمباری کی۔ لبانن کے 59 قصبوں کو انخلا کی وارننگ جاری کردی۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی ایئربیس پر ڈرون حملے کیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کے 13 اہلکار جاں بحق ہوئے، اہلکار کرمان صوبے میں امریکا اور اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہوئے۔
ایران کے شہر ہمدان میں امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے، امریکا اور اسرائیل نے رہائشی علاقے پر بمباری کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی
اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کے بعد لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے پیشقدمی کے حکام بعد صیہونی فوج نے کئی مقامات پر لبنانی سرحد کو عبور کرلیا، لبنانی فوج نے 7 سرحدی پوسٹس خالی کرکے پیچھے ہٹ گئی۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایئربیس کے کنٹرول روم اور ریڈار سسٹم کو ڈرونز سے نشانہ بنایا،یہ حملے لبنان پر اسرائیلی بمباری کا جواب ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی طیاروں نے جنوبی بیروت پر ایک بار پھر بمباری کردی،اسرائیل نے لبنان کے مزید 59 قصبوں کیلئے انخلا کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا حزب اللہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ علاقے ہمارے ہدف ہونگے،لبنانی شہری ان علاقوں سے کم از کم ایک کلومیٹر دور چلے جائیں،حزب اللہ کی تنصیبات کے قریب جو رہے گا اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
امریکا نے کویت اور سعودی عرب میں تمام قونصلر سروسز معطل کردیں
امریکا نے سعودی عرب اور کویت میں تمام قونصلر سروسز معطل کر دیں۔
امریکی سفارتخانہ ریاض کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں امریکی مشنز آج بند رہیں گے،معمول کی سرگرمیاں اورہنگامی امریکن سٹیزن سروسز اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں، جدہ، ریاض اورظہران کے لیےجاری “شیلٹر اِن پلیس” ہدایت بدستور نافذ ہے۔
امریکی شہری گھروں یا محفوظ مقامات تک محدود رہیں،سفارتخانے پر حملے کے باعث آئندہ اطلاع تک وہاں جانے سے گریز کریں، خطے میں فوجی تنصیبات کے غیر ضروری سفر کو بھی محدود رکھا جا رہا ہے،علاقائی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔
دوسری جانب کویت اور کینیڈا میں بھی امریکی سفارتخانے کو بھی اگلے نوٹس تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ اوسط سے زیادہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ اوسط سے زیادہ ہے، ہتھیاروں کا جتنا ذخیرہ اب ہمارے پاس ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ ہتھیاروں کے ساتھ لا متناہی جنگ کامیابی سے لڑی جاسکتی ہے، بیرون ملک میں بھی ہمارے بہترین ہتھیاروں کے ذخیرے موجود ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جو بائیڈن ہمارے سارے ہتھیار زیلنسکی کے حوالے کرتے رہے، سابقہ دور میں سیکڑوں ارب ڈالر کے ہتھیار یوکرین کو مفت دیے گئے، جو بائیڈن نے ہتھیاروں کا نیا ذخیرہ بنانے کی کوشش بھی نہیں کی۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کیلئے خطرہ تھے،ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا،ایران کے طویل فاصلوں تک مار کرنیوالے میزائل خطرہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی سائٹس کو نشانہ بنایا،ہم نے ماضی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، یقینی بنانا چاہتے ہیں ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،ایران کی طرف زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایران کے پاس امریکا تک پہنچنے والے میزائل تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں میں ان کے 49رہنماؤں کو مارا،ایران میں بہت جلد بڑی کارروائی کی ضرورت پڑسکتی ہے،ایران کے ساتھ ڈیل کی ،اس نے ہماری وارننگز کو نذرانداز کیا،ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،ایران کے میزائل پروگرام کو ختم کرنا پہلی ترجیحی ہے۔
صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں، وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں، دنیا کے معاشی نظام پر صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلامی دنیا پر جو قیامتیں ٹوٹیں انکے پیچھے صیہونی سوچ کارفرما نظر آئے گی، ایران کی معاہدے پر رضامندی کے باوجود ان پر جنگ مسلط کی گئی ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت، پاک افواج کا لوہا اللہ کے کرم سے دنیاجانتی ہے، ہمارے شہدا اور غازیوں کا احسان ہے ہماری خود مختاری محفوظ ہے۔ اللہ ان تمام پر رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ایٹمی طاقت بنانے میں کردارادا کیا، نوازشریف کی ہمت کوسلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کو اختلافات کے باوجوددشمن کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے، اللہ عالم اسلام کو اتحاد نصیب کرے،دشمن پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے، اللہ پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے انکا حامی و ناصرہو۔
لبنان پر بمباری کے جواب میں حزب اللہ کا اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ
حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایئربیس کے کنٹرول روم اور ریڈار سسٹم کو ڈرونز سے نشانہ بنایا،یہ حملے لبنان پر اسرائیلی بمباری کا جواب ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے جنوبی بیروت پر ایک بار پھر بمباری کردی،اسرائیل نے لبنان کے مزید 59 قصبوں کیلئے انخلا کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا حزب اللہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ علاقے ہمارے ہدف ہونگے،لبنانی شہری ان علاقوں سے کم از کم ایک کلومیٹر دور چلے جائیں،حزب اللہ کی تنصیبات کے قریب جو رہے گا اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں تمام ویزہ اپائنٹمنٹس کینسل کردیں
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے تمام ویزہ اپائنٹمنٹس کینسل کردیں۔
اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی کے قونصل خانوں میں بھی ویزا سروس معطل کردیا گیا۔ سفارتخانے کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کوہاٹ، نوابشاہ، سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے، ریلیاں نکالی گئیں۔
اس دوران کراچی میں امریکی قونصل خانے میں پیش آنے والے واقعے پر ویزہ سروس اور تمام اپائنٹمنس پہلے ایک روز کیلئے منسوخ کی گئی تھیں تاہم اب امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے سیکیورٹی صورتحال کے باعث اب جمعہ 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس نےبرسوں تک ایران کے ٹریک کیمرے ہیک کیے رکھا،خامنہ ای اور اُن کے محافظوں کی نقل و حرکت پر ٹریفک کیمروں کی ذریعے نظر رکھی گئی۔
فنانشل ٹائمز کےمطابق اسرائیلی انٹیلی ادارےجنس برسوں تک معلومات اکھٹی کرتے رہے،ایسے مخصوص اجلاس کی نشاندہی کی گئی جہاں خامنہ ای شرکت کرنے والے تھے،اعلیٰ سطح کے اجلاس کی رپورٹ ملنے پر حملے کا موقع مل گیا۔
قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث اسرائیلی ایجنٹس گرفتار
قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث اسرائیلی ایجنٹس گرفتار ہوگئے۔
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز قطر اور سعودی عرب میں موساد کے ایجنٹس گرفتار ہوئے۔ جو ان ممالک میں بم دھماکے کرنا چاہتے تھے۔
ٹکر کارلسن نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد صرف ایران کو نقصان پہنچانا نہیں۔ وہ دیگر خلیجی ممالک کو بھی کمزور کرنا چاہتا ہے اور کسی حد تک اس میں کامیاب بھی ہوچکا ہے۔
دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملے کا دعویٰ، آسٹریلوی وزارت دفاع کی تصدیق
آسٹریلوی وزارت دفاع نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملے کی تصدیق کردی۔
ترجمان آسٹریلوی وزارت دفاع کے مطابق ال منہاد ایئر بیس میں آسٹریلوی فوجی موجود تھے، حملے میں تمام محفوظ ہیں،100 آسٹریلوی اہلکار مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں،زیادہ تریواے ای میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا ہے،حملہ اس وقت کیا جب 160فوجی موجود تھے،حملے میں 40فوجی ہلاک اور 70زخمی ہوئے،تاہم امریکا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔
اماراتی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات میں کئی میزائل داغ دئیے،ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے 14خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم دیدیا،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شدید سکیورٹی خطرات کےپیشِ نظر شہریوں کو انخلا کی ہدایت دی ہے،فہرست میں بحرین ،مصر ،ایران ،عراق ،اسرائیل، اردن، کویت کے نام شامل ہیں،اس کے علاوہ لبنان ،عمان ،قطر، سعودی عرب ،شام، یواے ای اور یمن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا ابھی ارادہ نہیں،ابھی مزید سخت حملے ہوں گے، امریکی وزیرخارجہ
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا ابھی ارادہ نہیں،ابھی مزید سخت حملے ہوں گے،آپریشن کامقصد ایران کو ان ہتھیاروں سے محروم کرنا ہےجو ہمارے لئے خطرہ ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہےکہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرنے دیں گے، ہم ایرانی میزائل صلاحیتوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں،ایران کے خلاف فوجی آپریشن زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
مارکو ربیو نےمزید کہاہم نےایران میں اسکولوں کونشانہ نہیں بنایا،ہمیں امید ہےایرانی عوام اس حکومت کاتختہ الٹ دیں گے،ایران نےخلیجی ریاستوں پر 100سے زائد میزائل فائرکئے، ہوٹلوں اورعمارتوں کو نشانہ بنایاگیا،تنازعے کی وجہ سےتیل کی قیمتوں اضافے کے حوالے سے اقدامات کریں گے،ہمیں جنگ کے فیصلے پر کانگریس کو بتانا لازم نہیں،کانگریس ارکان چاہیں تو ووٹ دے سکتے ہیں،۔
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملے کے بعد آتشزدگی
سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملوں کے بعد آگ لگ گئی۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، عمارت خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق ریاض اور الخرج کی جانب بڑھنے والے 8 ڈرونز مار گرائے، چند گھنٹے پہلے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر 2 ڈرونز گرے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ردعمل جلد دکھائی دے گا، ردعمل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی بدلہ شامل ہوگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی شہری گھروں میں رہیں۔
امریکا کا 14 خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم
امریکا نے 14خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم دیدیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق شدیدسکیورٹی خطرات کےپیشِ نظرشہریوں کو انخلا کی ہدایت دی ہے، فہرست میں بحرین ،مصر ،ایران ،عراق ، اسرائیل، اردن ،کویت کے نام شامل ہیں،اس کے علاوہ لبنان ، عمان ،قطر، سعودی عرب ،شام، یواے ای اور یمن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھحملے شروع کردیئے،ایران میں فوجی ہیڈکوارٹر اوراولڈ پارلیمنٹ پرحملے کیے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےمارکو روبیو کےبیان پر ردعمل دیتےہوئےکہا امریکا نےاسرائیل کی منتخب جنگ میں حصہ لیا،مسٹرروبیو نےوہ بات قبول کرلی جوہم سب پہلےہی جانتے تھے،امریکی اور ایرانی اموات کا ذمہ دار اسرائیل ہے،امریکی عوام بہتر حکمرانی کے مستحق ہیں،انہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔
دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ،40 ہلاک،70 زخمی ، پاسداران انقلاب کا دعوی
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملہ کردیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سےدعویٰ کیاگیا ہےکہ دبئی میں امریکی فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا ہے،حملہ اس وقت کیا جب 160فوجی موجود تھے،حملے میں 40فوجی ہلاک اور 70زخمی ہوئے،تاہم امریکا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔
اماراتی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات میں کئی میزائل داغ دئیے،ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے 14خلیجی ممالک سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم دیدیا،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شدید سکیورٹی خطرات کےپیشِ نظر شہریوں کو انخلا کی ہدایت دی ہے،فہرست میں بحرین ،مصر ،ایران ،عراق ،اسرائیل،اردن ،کویت کے نام شامل ہیں،اس کے علاوہ لبنان ،عمان ،قطر، سعودی عرب ،شام، یواے ای اور یمن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ہم طویل جنگ نہیں چاہتے،ایران کے خلاف کارروائی تیز اور فیصلہ کن ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے کہا ہم طویل جنگ نہیں چاہتے ،ایران کے خلاف کارروائی تیز اور فیصلہ کن ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےامریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہاہم طویل جنگ نہیں چاہتے،امریکا اسرائیل حملہ نہ کرتےتو ایران جوہری پروگرام محفوظ ہوجاتا،اگراب کارروائی نہ کی جاتی تومستقبل میں کوئی کارروائی ممکن نہ رہتی،حکومت بدلنا یا نہ بدلنا ایران کے عوام کا فیصلہ ہے۔
نیتن یاہو نےجنگ کیلئے امریکا پر دباؤ ڈالنےکابھی اعتراف کیا،کہا برسوں سے ایران کے خلاف جنگ کیلئے ہم امریکا پر دباؤ ڈالتے رہے،آخرکار صدر ٹرمپ نے ہماری بات مان لی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں زمین پر فوجی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی، امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر بھی بھرپور ردعمل دیں گے،ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا جواب دیا جائے گا،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے وقت ریاض میں امریکی سفارت خانہ خالی تھا۔
اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری، 52 افراد جاں بحق
اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سینئر رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ بیروت میں حزب اللہ کے ایک سینئر رکن پر حملہ کیا گیا ۔ اسرائیل کے لبنان پرحملوں میں شہادتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 154 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔
فلسطینی اسلامی جہاد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں سینئر کمانڈر شہید ہوگیا،ادھم العثمان القدس بریگیڈز کے کمانڈر تھے،41سال کے ادھم العثمان کو جوبی لبنان میں نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی اسرائیل کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیاہے ۔
ایران میں بہت جلد بڑی کارروائی اور زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے:ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کیلئے خطرہ تھے،ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا،ایران کے طویل فاصلوں تک مار کرنیوالے میزائل خطرہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی سائٹس کو نشانہ بنایا،ہم نے ماضی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، یقینی بنانا چاہتے ہیں ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،ایران کی طرف زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایران کے پاس امریکا تک پہنچنے والے میزائل تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں میں ان کے 49رہنماؤں کو مارا،ایران میں بہت جلد بڑی کارروائی کی ضرورت پڑسکتی ہے،ایران کے ساتھ ڈیل کی ،اس نے ہماری وارننگز کو نذرانداز کیا،ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،ایران کے میزائل پروگرام کو ختم کرنا پہلی ترجیحی ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرایران کی حکومت اور عوام کےساتھ دلی تعزیت کرتاہوں: نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ رہبرمعظم حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرایران کی حکومت اور عوام کےساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے ۔ اس طرح کے نقصان کے گہرے جذباتی ، سیاسی اور قومی اثرات ہیں ۔ سوگ کے دوران ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نقصان کے گہرے جذباتی ، سیاسی اور قومی اثرات ہیں ۔ سوگ کے دوران ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ۔ میں خطے میں استحکام ، امن اور باہمی احترام کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہوں ۔ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور رحمت عطا فرمائے ۔ اللہ تعالی ایرانی قوم کو اس گہرے اور ناقابل تلافی نقصان کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے ۔
قطر انرجی کی تنصیبات پر ایرانی حملے، گیس کی پیداوار متاثر
ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے بعد آبنائے ہرمزبند کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے قطر انرجی کی تنصیبات پر حملے کیئے گئے ہیں جس سے گیس کی پیدوار متاثر ہو ئی ہے، قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے اور اعلان کے بعد کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی ہے ۔
ایران نے خود ایک طویل جنگ کیلئے تہلے ہی تیار کیا تھا، علی لاریجانی
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ 300 سال میں کبھی جنگ میں پہل نہیں کی،ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی کا کہناتھا کہ ہم خود کا اور اپنی 6 ہزار برس پرانی تہذیب کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دشمن کو اپنے مس کلکولیشن پر افسوس کرنا پڑے گا، ایران نے خود ایک طویل جنگ کیلئے پہلے ہی تیار کیا تھا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر مسلسل میزائل اور ڈرونز کے ذریعے بمباری جاری ہے ۔
جنگ میں فتح کیلئے کسی بھی آپشن کو رد نہیں کیا جاسکتا، ایران نے ٹیکٹیکل آپریشنز سنٹر کو نشانہ بنایا جس میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگیستھ نے پینٹاگون میں ایران پر حملے سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن قبل صدر ٹرمپ کے حکم پر آپریشن ایپک فیوری کا آغاز کیا، ایران نے 47 برس سے امریکا خلاف یکطرفہ اعلان جنگ کررکھا تھا، بیروت، عراق اور افغانستان میں امریکی اہلکاروں پر راکٹ حملے کیے، آپ امریکیوں کو نشانہ بنائیں گے تو ہم تمہیں ڈھونڈ کر قتل کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، ہمارا مشن ایران کے میزائل پروگرام اور نیوی کو تباہ کرنا ہے، امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت جلد یہ جنگ ختم کریں گے، یہ عراق جنگ کی طرح نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں ہے،یہ راتوں رات نہیں ہوگا، بہت وسیع میدان جنگ سج چکا ہے، تاہم جنگ میں فتح کیلئے کسی بھی آپشن کو رد نہیں کیا جاسکتا، ایران کی سرزمین پر امریکی افواج موجود نہیں ہیں، ایران نے ٹیکٹیکل آپریشنز سنٹر کو نشانہ بنایا جس میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
جوائنت چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین
جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ خطے میں مزید امریکی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، ہمیں مزید جانی نقصان کیلئے تیار رہنا ہوگا، یہ ایک مکمل جنگ ہے جو جاری ہے، یہ کوئی ایک رات کا آپریشن نہیں ہے، امریکی افواج نے سیکڑوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کیا، اسپیس اینڈ سائبر آپریشنز میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا، ایران پر حملے میں 100 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ آپریشن امریکا کی جنگی تیاری اورفوجی طاقت کا بھرپور اظہار ہے، ہم نے اس ہدف کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی، ایران کے آپریشن کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ایران کے پاس دورمار میزائلوں کی صلاحیت موجود ہے، کاؤنٹر ڈرون فائٹ میں ہم ثابت قدم رہیں گے، وہ طیارے دشمن کی فائرنگ سے تباہ نہیں ہوئے، کویت میں طیاروں کی تباہی کی تحقیقات کررہے ہیں، جنگ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مزید وقت لگے گا۔
ترک صدر کی ٹرمپ سے ایران کی صورتحال پر بات چیت ، مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر امریکی، یورپی اور مشرق وسطیٰ کے رہنماوں کے ساتھ سفارتی رابطے کیئے جس دوران رہنماؤں سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے صدر ٹرمپ سے ایران کی صورتحال پر بات کی اور ایران کے ساتھ مسائل کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
ترک صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے تمام ممالک شدید متاثر ہونگے، کشیدگی میں کمی کیلئے سنجیدہ مداخلت کرنی ہوگی، ترکیہ اور سعودی عرب نے سفارتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
ترک میڈیا کا کہناتھا کہ صدر اردوان نے قطری امیرسے ایرانی حملوں پر یکجہتی کا اظہار کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد سے بھی ترک صدر نے بات کی، صدر اردوان نے یورپی کمیشن کی صدر، اور کویتی امیر سے بھی گفتگو کی۔
چینی وزیر خارجہ کے عمانی، ایرانی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے رابطے، ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
چینی وزیر خارجہ نے عمانی، ایرانی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ژی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران ان کا کہناتھا کہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں، ایران کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق ہے، چین مسئلے کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
بیان کے مطابق وانگ ای نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت کی، جبکہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔
امریکا کے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہوئے، سینٹ کام کی تصدیق
امریکہ کی سینٹ کام نے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ امریکی طیارے فرینڈلی فائر کا نشانہ بن کر تباہ ہوئے ، طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کا م کا کہناتھا کہ طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ رہے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیارے مار گرائے، ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیئے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل کویتی وزارت دفاع نے بھی امریکہ کے طیارے گر کر تباہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کی تھی ۔
ترجمان کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے ساتھ رابطے میں ہیں، طیارے گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
الجزیرہ کے نمائندے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہے۔ امریکا اور کویتی حکام کی جانب سے طیارے گرنے کی تصدیق سامنے نہ آسکی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں مقامی افراد کو پائلٹوں کا سامنا کرتے ہوئے اور انہیں گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں پائلٹوں کی پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے آتے ہوئے بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں کو ایران کے دفاعی نظام نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ طیاروں کا ملبہ کویت کی حدود میں جا کر گرا۔ ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ماجد ابنالرضا قائم مقام وزیر دفاع مقرر ، پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاسداران انقلاب کے جنرل ماجد ابن الرضا کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کر دیا ہے۔
ایرانی ایوانِ صدر کے ڈپٹی برائے مواصلات مہدی طباطبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر کے حکم پر ماجد ابنالرضا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سابق وزیر دفاع اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملوں میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیاہے ، ان کا کہناتھا کہ آج صبح نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم کی حالت سے متعلق کوئی علم نہیں، اسرائیلی ایئرفورس کے کمانڈ سنٹر پر بھی میزائل حملہ کیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کردیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق آج صبح نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم کی حالت سے متعلق کوئی علم نہیں، اسرائیلی ایئرفورس کے کمانڈر سنٹر پر بھی میزائل حملہ کیا۔
دوسری جانب ترجمان اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیل میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیل میں 777 افراد زخمی ہوئے، 88 شدید زخمی ابھی تک مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے علاقے شیمیش پر میزائل گرنے سے 9 ہلاک ہوئے تھے۔
جنگ طویل ہونے پر پینٹاگون اور ٹرمپ انتظامیہ کو تشویش، واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جنگ طویل ہونے پر پینٹاگون اور ٹرمپ انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق تنازع شدت اختیارکر کےکئی ہفتوں تک طول پکڑسکتا ہے،پینٹاگون کا ماحول نہایت کشیدہ اور خدشات سے بھرا ہوا ہے،طویل لڑائی امریکی فضائی دفاعی ذخائر کو مزید کمزور کر دے گی۔
امریکی حکام کےمطابق ایک میزائل کوروکنے کے لیے 2 یا 3 انٹرسیپٹرزدرکارہوتے ہیں،امریکی فوج کے وسائل انتہائی دباؤ کے شکار ہیں،کسی دن یہ نہ کہنا پڑے کہ میزائل ختم ہوگئے ہم کارروائی روک رہے ہیں۔
ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی، قطر
ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی۔
سی این این سے گفتگو میں ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، قطری لڑاکا طیاروں نے ڈرونز اور میزائل مار گرائے، ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی، اس طرح کے حملوں کو جواب دیے بغیر نہیں جانے دے سکتے۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے حوالے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ، علاقوں کے تحفظ ، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں 555 افراد شہید
اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہے۔ تین دن سے جاری فضائی حملوں کے دوران ایران میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 555 ہوگئی۔
ہلال احمر ایران کے حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے 131 ایرانی شہروں پرحملے کیے، ایران پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی، پورے ملک میں ایک لاکھ کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں کیلئے 40 لاکھ رضاکاروں کو ہائی الرٹ کیا ہے۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل برسادیئے۔ 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 777 زخمی ہوگئے ۔ تل ابیب اور وسطی علاقوں میں سائرن بج اٹھے ۔ لوگ شیلٹرز میں دبک گئے۔
مشرق وسطیٰ میں ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے، رافیل گروسی
ڈی جی آئی اے ای اے رافیل گروسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ہم ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے۔
ایران کی صورتحال پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطے کی کوشش کر ررہے ہیں، ابھی تک ایران کی جانب سے رابطوں کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہمیں امید ہے ایران کے ساتھ رابطے جلد بحال ہونگے۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ملکوں میں تابکاری کی کوئی اطلاعات نہیں ملی، ایٹمی مواد پھیل گیا تو پورے پورے شہر کو خالی کرنا پڑے گا، ہمیں مذاکرات کی میز پر واپس جانا چاہیے۔
آرامکو کے راس تنورا ریفائنری میں 2 ڈرونز مار گرائے، سعودی وزارت دفاع
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کے راس تنورا ریفائنری میں 2 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریفائنری کو نشانہ بنانے والے 2 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں،ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ریفائنری کے ایک حصے میں معمولی آگ لگی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا،خیال رہے کہ آرامکو دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمدی مراکز میں شمار ہوتی ہے۔













