وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مختلف شعبوں کیلئے تکنیکی گرانٹس اور فنڈز کی منظوری دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کو 3 ارب 63 کروڑ روپے فراہمی کی منظوری دی گئی ہے ، فنڈز مون سون 2025 آپریشن اور امدادی سرگرمیوں کی مد میں دیئے جائیں گے۔
عالمی توانائی فورم کی رکنیت کیلئے 1 کروڑ 31 لاکھ روپے ، گیس پیداوار والے علاقوں کے قریب دیہات کیلئے 3 ارب روپے کے منصوبے منظور کیئے گئے ہیں۔
بنیادی ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ کے واجبات کیلئے 20 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے اضافی 40 لاکھ ڈالر فنڈز پر رعایت کی منظوری دیدی گئی
پائیدار ترقی پروگرام کے بجلی منصوبوں کیلئے 1 ارب 30 کروڑ اور ای سی سی نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا جامع پیکج منظور کر لیا۔
اصلاحات سے بجلی پیداوار کی لاگت اور گردشی قرض کم کرنے میں مدد ملے گی، سرکاری آگاہی مہم کے بقایا جات کیلئے 1 ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
وزارت اطلاعات کو باقی رقم اگلی سہ ماہی میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ۔




















