Live Updates: امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل گئی
گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کے 13 اہلکار جاں بحق ہوئے، ایرانی میڈیا
آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو حاصل ہو گئی : ایرانی نائب سپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو موصول ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حامد رضا کا کہناتھا کہ رقم مرکزی بینک کے اکاونٹ میں جمع کروا دی گئی ہے ۔ امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی ہے ، دونوں جہاز ایرانی ساحل پر منتقل کر دیئے گئے۔امریکی فوج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پرایک اور جہازکو قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق بحری جہاز بحرِ ہند میں ایران سے تیل لے جارہا تھا ۔
سینٹ کام نے اکتیس بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرنے کا دعوی بھی کیاہے، اور کہا کہ آبی گزر گاہ سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں ۔
ایران امریکا کشیدگی، ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں بڑی کمی
ایران امریکا کشیدگی کے باعث ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں بڑی کمی ہوگئی۔
انڈونیشین روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا، انڈونیشین روپیہ 17ہزار315 فی ڈالر سے معیشت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
فلپائن کی کرنسی پیسو 2ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی، تھائی لینڈ کی کرنسی باہت میں بھی رواں ماہ کمی ریکارڈ کی گئی، خلیج میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے ایشیائی مارکیٹوں کو متاثر کیا۔
دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں اور غالب امکان ہے کہ یہ کارروائی امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد ہی شروع کی جائے۔ حکام کے مطابق جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے کانگریس کو بتایا کہ ان میں سے بعض بارودی سرنگیں جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور سے نصب کی گئیں، جس کے باعث تنصیب کے دوران امریکی افواج کے لیے ان کی نشاندہی کرنا مشکل ہوگیا۔
چین بھی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک
چین نے بھی امریکا اور ایران کے جاری کشیدگی ختم کرانے کیلیے کوششیں شروع کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین بھی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین ایران جنگ میں عالمی طاقت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ امریکا کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کے پرانے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے اسلام آباد میں کئی روز سے بڑی تیاریوں کے ساتھ کڑے سیکیورٹی انتظامات بھی برقرار ہیں۔
مڈٹرم انتخابات کی وجہ سے لڑائی جلدی ختم کرنے کا ثاثرغلط ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کی وجہ سے لڑائی جلدی ختم کرنے کا ثاثرغلط ہے، جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ مذاکرات کی بھی کوئی ڈیڈلائن نہیں رکھی۔
امریکی میڈیا اور اخبار سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران تنازع کے حوالے سے کسی قسم کی جلدی نہیں، معاہدے کیلئے کوئی سیاسی دباؤ نہیں، امریکی عوام کے مفاد میں بہتر ڈیل چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمجھ دار شخص ہیں، جمعے تک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوسکتا ہے، اگلے 36 سے 72 گھنٹے اہم ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکا مذاکرات کیلئے ایران کے جواب کا انتظار کررہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔
کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا جنگ بندی برقرار ہے تاہم آپریشن اکنامک فیوری جاری ہے، ایران کو چاہیئے افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کردے۔
آبنائے ہرمز کی صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں،پینٹاگون
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں اور غالب امکان ہے کہ یہ کارروائی امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد ہی شروع کی جائے۔ حکام کے مطابق جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات محکمہ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو بند کمرے میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔
اس ٹائم لائن پر ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے ارکان نے مایوسی کا اظہار کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی امن معاہدے کے بعد بھی ایندھن اور تیل کی قیمتیں بلند رہ سکتی ہیں۔
کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے آس پاس کے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا چکا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے کانگریس کو بتایا کہ ان میں سے بعض بارودی سرنگیں جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور سے نصب کی گئیں، جس کے باعث تنصیب کے دوران امریکی افواج کے لیے ان کی نشاندہی کرنا مشکل ہوگیا۔
ایران نے امریکا میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی
ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں، کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔
ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔
ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حوالے سےکہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا جب کہ ایران نے اس پر ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔
وزیرداخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔ نیٹلی بیکر نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ تنازع کے دیرپا حل کیلئے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہر سطح پر مسئلے کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ امید ہے کہ تمام فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے۔
امریکی سفیر نے خطے میں قیام امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔
لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری میں ایک اور خاتون صحافی شہید
لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ جنوبی لبنان میں رہائشی عمارت پر بمباری میں ایک اور صحافی شہید ہوگئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق خاتون صحافی امل خلیل کی لاش تباہ عمارت کے ملبے سے ملی۔ ساتھی رپورٹ زینب فرج زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پہلے حملے کے بعد امل خلیل نے قریبی گھر میں پناہ لیکر لبنانی حکام سےاپنی لوکیشن بھی شیئر کی تھی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت پر دوبارہ فضائی حملہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے صحافی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیا۔ بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ اسرائیلی حملوں میں شہید لبنانی صحافیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
دوسری جانب بیروت میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ لبنان سے فوری نکل جائیں، لبنان میں صورتحال پیچیدہ اور فوری تبدیل ہوسکتی ہے۔
ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں، ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں،یہ جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرمن ہم منصب فرینک والٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر نے کہا ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے،اگر مسئلے کا پرامن حل نہ نکلا تو نقصان اور زیادہ بڑھ سکتا ہے
دوسری جانب گورنرکیلیفورنیا گیون نیوسم نےاپنےبیان میں کہاایران کےخلاف شروع کی گئی بےمقصدجنگ ختم کی جائے،امریکامیں اشیاکی قیمتوں میں اضافےکےذمہ دارٹرمپ ہیں،پمپس پرجوگیس کی قیمتیں بڑھی ہیں وہ ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔
امریکی انتظامیہ میں اختلافات، آرمی چیف کے بعد امریکی وزیر بحریہ عہدے سے برطرف
ایران جنگ کے بعد امریکی انتظامیہ میں پھوٹ پڑگئی۔ اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
آرمی چیف کے بعد ایران کے بحری ناکہ بندی کے دوران امریکی نیوی کے سیکرٹری کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ پینٹاگون کی جان سی فیلن سے استعفا لینے کی تصدیق کردی۔
جان سی فیلن کو 2024 میں صدر ٹرمپ نے وزیر نیوی نامزد کیا تھا۔ اُس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جان فیلن اور وزیرجنگ میں کئی ماہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔
وعدہ خلافیاں ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران ہمیشہ سے بات چیت اور معاہدے کا خیرمقدم کرتا آیا ہے مگر وعدہ خلافیاں ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے بات چیت اور معاہدے کا خیرمقدم کرتا آیا ہے، دنیا آپ کے بیانات اور دعوؤں میں تضاد کو دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ طباطبائی نے ایرانی قیادت میں تقسیم کی باتیں جھوٹ قرار دے دیں، کہا دشمن سیاسی پروپیگنڈا کررہا ہے۔ ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا ۔ صدرٹرمپ ایرانی قیادت میں تقسیم کا جھوٹ پھیلانے کی بجائے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکا بندی نہ ہو، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ناممکن ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔
صدر ٹرمپ نے لچک کا مظاہرہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے لچک کا مظاہرہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوسکے، ایران معاشی دباؤ کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر واپس آرہا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر صدر ٹرمپ یکساں ردِعمل چاہتے ہیں، صدر نے جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔ صدر ٹرمپ کو ایران کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آپریشن اکنامک فیوری کامیابی سے جاری ہے، ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر مطمئن ہیں۔ ایران کو چاہیے وہ افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرے۔
ایران کے ساتھ جنگ میں 400 امریکی فوجی زخمی ہوچکے، امریکی محکمہ جنگ
امریکی محکمہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں 400 زخمی امریکی فوجیوں میں سے 271 کا تعلق بری ،64 کا بحریہ اور 46 کا فضائیہ سے ہے۔
واضح رہے کہ 13امریکی فوجی اہلکار جنگی کارروائیوں میں ہلاک بھی ہوئے۔ واشنگٹن اور تہران کے نمائندوں نے 11اپریل کو اسلام آباد، پاکستان میں مذاکرات کے کئی دور کیے، لیکن دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ وہ کسی طویل مدتی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایران سے جنگ بندی غیر معینہ مدت کےلیے نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ
امریکی میڈیا کے مطابق ایران سے جنگ بندی غیر معینہ مدت کےلیے نہیں بلکہ صرف3 سے5 روز کیلئے ہے۔
وائٹ ہاؤس کے حوالے سے سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ایران سے ڈیل جلد از جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کا منصوبہ ہے کہ ایران کو تجاویز پیش کرنے کےلیے محدود وقت دیا جائے۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا پریشر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی جنگ میں توسیع معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کو ظاہر کرتی ہے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دباؤ برقرار رکھے گی۔
برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، ایران
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
ترجمان ایران صدارتی دفتر مہدی طباطبائی نے ایرانی قیادت میں تقسیم کی باتیں جھوٹ قرار دے دیں، کہا دشمن سیاسی پروپیگنڈا کررہا ہے۔ ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا ۔ صدرٹرمپ ایرانی قیادت میں تقسیم کا جھوٹ پھیلانے کی بجائے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکا بندی نہ ہو، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ناممکن ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے اسلام آباد میں کئی روز سے بڑی تیاریوں کے ساتھ کڑے سیکیورٹی انتظامات بھی برقرار ہیں۔
امریکا نے روسی اور ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی میں توسیع کر دی
امریکا نے روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی میں توسیع کردی۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں 30 دن کی توسیع کی ہے، یہ فیصلہ ان ممالک کی درخواست پر کیا گیا جنہیں خطرات درپیش ہیں، ممالک نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے درخواست کی تھی۔
دوسری جانب خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.73 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 92 ڈالر فی بیرول سے زائد ہوگئی۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔
نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اچھی خبر ہے، 36 سے 72 گھنٹوں کے اندر مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے، فوج کو ہرممکن صورتحال سے نمٹنے کی بھی ہدایت کی ہے، جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھا رہے ہیں جب تک ایران تجاویز پیش نہیں کردیتا۔
واضح رہے کہ رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا پاکستان کی درخواست پرحملے روک رہے ہیں،جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی ،جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔ ایران کی حکومت اس وقت کمزور اور تقسیم ہے،ایران پر حملے نہیں کررہے،ناکہ بندی برقرار رہے گی،فوج کو ہرقسم کی تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےجنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کوقبول کرنے پرصدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا،تمام اقدامات حق دفاع کے تحت کئے، اپنی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ خطہ بیرونی طاقتوں کے بغیر ایک نئے نظام میں داخل ہو رہا ہے، ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایران کی بہادر اور باوقار قوم نے 50 راتوں تک افواج کے ساتھ میدان میں رہی، جو جدید تاریخ کا ایک منفرد واقعہ ہے۔
قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی کارروائیوں نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بحری جہاز ایم ایس سی فرانسسکا اسرائیل کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ دونوں جہازوں کو سمندر سے ایرانی ساحل پر منتقل کیا جارہاہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز پر آج تین جہازوں پر فائرنگ ہوئی تاہم بحری جہاز اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عمان کے ساحل سے 15 ناٹیکل میل دور بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی گن بوٹ نےجہاز کو گھیرنے کی کوشش کی، بحری جہاز پر فائرنگ کی گئی، برج کو شدید نقصان پہنچا، جہاز میں آگ نہیں لگی، عملے کے ارکان بھی محفوظ رہے۔
امریکا ایران کشیدگی، بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں
امریکا اورایران کی کشیدگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر بھارت ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس جنگ کے باعث بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ گیس کی قلت کے باعث فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کئی کمپنیوں میں ملازمین احتجاجی مظاہروں پر اتر آئے ہیں۔ ناکہ بندی طویل ہونے کی صورت میں بھارت میں مزید لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اورایرانی سفیر کی ملاقات میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اورپائیدار امن کیلئےحتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم اورایرانی سفیرکی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی شریک ہوئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے ۔
پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا
پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا۔
ڈیڑھ ہزارارب ڈالربجٹ کی مزید تفصیلات جاری کردی،18جنگی بحری جہازوں کیلئے 65 ارب ڈالربجٹ کی تجویز ہے،سالانہ 85 ایف 35 طیاروں کےحصول کیلئے 102 ارب ڈالرکی تجویز دی گئی۔
بجٹ تجاویز کےمطابق ڈرون پلیٹ فارمزکی تعمیرپر 53 ارب ڈالرخرچ ہونگے،21 ارب ڈالراینٹی ڈرون ایمونیشن کیلئےمختص کرنےکی تجویز ہے،فوج کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے،
بجٹ دستاویزات کے مطابق 44 ہزار نئے فوجی بھرتی کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر شکریہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم مزیدکہا کہ امید ہے دونوں فریق تنازعات کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران جامع امن ڈیل میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے، مشیر ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نےاپنےبیان میں کہاصدرٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے۔
مشیر ایرانی اسپیکر نےکہا ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کرکے ایران پرحملہ کرنا چاہتے ہیں،ناکہ بندی جاری رکھنا بمباری کے برابر ہے،صدر ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی۔
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرکی جانب سےجاری بیان میں کہا کہ کسی بھی جارحیت پر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کریں گے ایرانی افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے،ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 100 فیصد تیار ہیں،جارحیت کی صورت میں طے شدہ اہداف پرحملہ کریں گے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ایران کی جوہر طاقت،بحریہ اور فضائیہ مکمل تباہ کرچکے،ایران نےمیرے علاوہ ہرامریکی صدرکا فائدہ اٹھایا،آبنائے ہرمز اس وقت امریکی کنٹرول میں ہے،ایران کوناکہ بندی کے باعث روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
امریکی صدرکا پاکستان کی درخواست پرجنگ بندی میں توسیع کا اعلان،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا حکم
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےفیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے،جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا پاکستان کی درخواست پرحملے روک رہے ہیں،جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی ،جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔
مذاکرات کےاختتام تک جنگ بندی میں توسیع کررہا ہوں،ایران کی حکومت اس وقت کمزور اور تقسیم ہے،ایران پر حملے نہیں کررہے،ناکہ بندی برقرار رہے گی،فوج کو ہرقسم کی تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےجنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کوقبول کرنے پرصدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان تنازعات کےمذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا
امید ہےدونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے،امید ہے دونوں فریق تنازعات کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران جامع امن ڈیل میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے اپنےبیان میں کہا صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے،ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کرکے ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،ناکہ بندی جاری رکھنا بمباری کے برابر ہے،ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاامریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی،چند روز میں خارگ جزیرے پر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش فل ہوجائے گی،ایران کے کمزور تیل کے کنویں بند ہونے پر مجبور ہو جائیں گے،ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھیں گے،ایرانی عوام کی طرف سے کرپٹ قیادت کی چوری شدہ رقوم کو منجمد کرتے رہیں گے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ایران کی جانب سے مثبت رد عمل نہ آنے پر موخر کر دیا گیا ۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق مثبت رد عمل آنے پر نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے ۔
نیویارک ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ جے ڈی وینس کی روانگی منگل کی صبح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے طے تھی، جہاں بدھ کے روز مذاکرات دوبارہ شروع ہونا تھے، اسی دن امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی ختم ہونے والی ہے۔
ایک عہدیدار کے مطابق ایران کی جانب سے جواب نہ ملنے کی صورت میں سفارتی عمل فی الحال معطل ہو گیا ہے، تاہم دورہ منسوخ نہیں کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے ساتھ یہ دورہ کسی بھی وقت دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ امریکی حکام اس بات کے واضح اشارے کے منتظر ہیں کہ ایران کے مذاکرات کاروں کو کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔
ایران کو صدر ٹرمپ کے حالیہ جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ہے ، ایران کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور امریکی اقدامات دوطرفہ جنگ بندی کی نفی کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا،امریکہ کی جانب سے متضاد پیغامات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے جنگ کا آغاز کیا اور اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی،ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی وفدکی اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی تصدیق کا انتظارہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکرات کیلئے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہے، ایران کا جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کی مذاکرات میں شرکت اہم ہے،پاکستان ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامند کرنے پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ایک دشمن کے بجائے متعدد طاقتوں کا سامنا ہے،ماضی میں ہم ایک متعین دشمن کا سامنا کرتے تھے،مستقبل میں عوام کومشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،کچھ مسائل ایسے ہوں گے جو حکومت اکیلے حل نہیں کر سکے گی،عوام کو مشکل حالات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ خطرات نظر آتے ہیں،ایران کا موقف بالکل درست اور دلیل کے ساتھ ہے،ایران امریکا مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،ممکنہ مذاکرات میں صورتحال 10 بار مکمل طور پر بدل سکتی ہے،اگر ایران اور امریکا میں ڈیل ہوتی ہے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا،امریکہ کی جانب سے متضاد پیغامات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے جنگ کا آغاز کیا اور اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی،ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ایک دشمن کے بجائے متعدد طاقتوں کا سامنا ہے،ماضی میں ہم ایک متعین دشمن کا سامنا کرتے تھے،مستقبل میں عوام کومشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،کچھ مسائل ایسے ہوں گے جو حکومت اکیلے حل نہیں کر سکے گی،عوام کو مشکل حالات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور کرلیا، ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور کر لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس لی جائے گی،قانون کے تحت ایران کو یہ حق ہو گا وہ حفاظتی خدمات کے نام پر جہازوں سے ٹیکس وصول کرے،قانون کے تحت یہ طے کیا جائے گا اہم آبی گزرگاہ سے کن ممالک کے جہاز گزریں گے،ایران مخالف ممالک کے بحری جہازوں پرسخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسری جانب ایرانی سپیکر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کیا جنگ بیچ کر دوبارہ عظیم بننا چاہتے ہیں؟ اور ساتھ ہی 4 آپشنز امریکہ کے سامنے رکھ دیئے ۔
ان کا کہناتھا کہ کیا مہنگائی کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہو؟ کیا عوام کی قوت خرید سے محرومی کو عظیم بنانا چاہتے ہیں؟کیا چند طاقتوروں کو دوبارہ عظیم بنانے کے خواہشمند ہو؟کیا ایپسٹین اسکینڈل کودوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہو۔
ایران کے ساتھ تنازعہ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگا، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازعہ ایک عظیم معاہدے کے ساتھ ختم ہوگا، جنگ بندی ختم ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، اس میں توسیع کرنا نہیں چاہتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم مذاکرات کیلئے بہترین پوزیشن میں ہیں، ایران کی ناکہ بندی بہت کامیاب رہی، ہم مسئلے کے فوجی حل کیلئے بھی تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ کیونکہ ان کی بحریہ، فضائیہ اور مرکزی قیادت کو ہم نے ختم کردیا، آپ اسے رجیم چینج کہہ دیں یا کچھ اورمیں نے کر دکھایا ہے، حالانکہ میں نے نہیں کہا تھا کہ رجیم چینج کروں گا۔
یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور
یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور ہوگیا۔
یورپی میڈیا کے مطابق اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ نے پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کردیا، تینوں ملکوں نے ای یو فارن پالیسی چیف کو مشترکہ خط لکھ دیا۔
خط کے متن مطابق لبنان پر حملوں اور فلسطینیوں کی پھانسی جیسے قوانین پر ایکشن لیا جائے، فی الحالی یورپی یونین میں اس حوالے سے مکمل اتفاق رائے نہیں ہے۔
قبل ازیں اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیاں کرنے پر اسرائیل سے دوطرفہ تعاون کا معاہدہ ختم کر دے۔ سپین نے غزہ تنازع اور ہمسایہ ملک لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان جون 2000 کے معاہدے میں انسانی حقوق کے احترام کی ایک شق شامل ہے۔ غزہ جنگ میں استعمال کردہ ہتھکنڈوں پر تشویش کے درمیان سپین اور آئرلینڈ نے سب سے پہلے 2024 میں معاہدے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکا ایران مذاکرات کیلئے سیکیورٹی صورتحال میں نرمی کر دی گئی
امریکا ایران مذاکرات کیلئے سیکیورٹی صورتحال میں نرمی کر دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے علاوہ بیشتر شاہراہوں کو کھول دیا گیا جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور روڈ پر واقع بس اسٹینڈز کی بند سروسز کو بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے راونڈ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ ایران اور امریکا کے وفود کی آمد کا انتظار ہے ۔ مذاکرات بدھ کی رات شروع ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی غیرمعمولی سفارتکاری کے سائے میں امریکا اور ایران کل اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں تین رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچے گا ۔
صدر ٹرمپ بریک تھرو کیلئے پُرامید لیکن دھمکیاں بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ بولے جنگ بندی کا وقت بدھ کی شام ختم ہورہا ہے ۔ اِس میں توسیع کا امکان نہیں۔ ایرانی قیادت نے بھی دوٹوک کہہ دیا کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں۔
لبنان میں حالیہ جنگ میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 2,387 ہوگئی
لبنان میں جنگ کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,387 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 7,602 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو ہوگا۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے حکومت کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ ڈیٹا جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) سے منسلک مہر نیوز ایجنسی نے ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 3,375 بتائی تھی جس کا حوالہ ایران کی فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے بھی دیا تھا۔
ایرانی بحری جہاز پر قبضہ، ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرا دی
ایرانی بحری جہاز پر قبضہ، ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی۔
ایران کی جانب سےجاری شکایت میں کہاگیاکہ تجارتی جہاز توسکا کو قبضے میں لینا غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے،یہ اقدام عالمی قوانین اور جنگ بندی معاہدے دونوں کی خلاف ورزی ہے،ایرانی جہاز، اس کے عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری رہا کیا جائے
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پر بیان میں کہاآپریشن مڈنائٹ ہیمر میں ایران جوہری مواد کےمراکزکومکمل تباہ کیاگیا تھا،اب اس ملبےکونکالناایک طویل اورمشکل عمل ہوگا،سی این این اور دیگرفیک نیوز ہمارے ہوا بازوں کو وہ کریڈٹ نہیں دیتے،یہ ناکام لوگ ہمیشہ انہیں کم تر دکھانے اور گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی
غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے،امریکی خام تیل 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی خام تیل 1.3 فیصد کم ہوکر 94 ڈالرفی بیرل پر آگیا ہے۔
عالمی سطح پرچپ کی مانگ میں اضافے کے باعث ایشین اسٹاک مارکیٹس ریکارڈ اضافہ ہوا،جنوبی کورین اسٹاک میں دوفیصد اورتائیوان اسٹاک انڈیکس میں بھی ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،دونوں انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،جاپانی اور ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔
تیل کی آزاد مارکیٹ یا تو سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے نہیں، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر رضا عارف کا کہنا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ یا تو سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے نہیں۔
ایک پیغام میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی مفت دستیاب نہیں ہے، ایرانی تیل ایکسپورٹ روکتے ہوئے دوسروں کے لیے سکیورٹی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب ایران نے صاف کہہ دیا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ مذاکرات کی ٹیبل کو ہتھیار ڈالنے کی میز بنانا چاہتے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کریں گے، بات چیت صرف برابری اور احترام کی بنیاد پر ممکن ہے، امریکی دباؤ اور دھمکیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایران نے امریکی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے آپشنزکا عندیہ بھی دیدیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تجارتی جہاز توسکا پر حملہ سمندری قزاقی اور دہشتگردی ہے، جہاز پر حملہ اور عملے کو حراست میں لینا ناقابلِ قبول ہے، امریکا جہاز پر سوار عملے کو فوری رہا کرے۔ امریکا خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا مکمل ذمہ دار ہے، ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کےلیے تمام صلاحیتیں استعمال کرے گا۔
ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی صدر
ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف 24 گھنٹے باقی رہ گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ سفارتی عمل کے سلسلے میں نائب صدر جے ڈی وینس آج اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں لیکن ایران کی طرف اب تک گرین سگنل نہیں ملا، صدر ٹرمپ معاہدے کیلئے پرامید تو ہیں لیکن مسلسل دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
امریکی ریڈیو سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت بدھ کی شام ختم ہورہی ہے اگر کسی معاہدے تک نہ پہنچا گیا تو سیزفائر میں توسیع کا امکان بہت کم ہے ۔ ایران کو ہر صورت مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا اور اگر تہران نے انکار کیا تو اسے ایسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے ۔ بہت زیادہ بم گریں گے ۔
صدر ٹرمپ کا اصرار ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک منصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں، یہ ڈیل سابق امریکی صدر باراک اوباما سے بہت بہتر ہوگی جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہوگا ۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ایران پر مجبورا حملہ کیا، ہم نے اچھا کام کیا اور جلد معاملہ مکمل کر لیں گے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق مجوزہ معاہدہ عالمی امن کے لیے اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، امریکا کسی ایسے معاہدے میں نہیں جائے گا جو اس کے لیے نقصان دہ یا تباہ کن ڈیل ثابت ہو۔
دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں، ایران
ایران نے صاف کہہ دیا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ مذاکرات کی ٹیبل کو ہتھیار ڈالنے کی میز بنانا چاہتے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کریں گے، بات چیت صرف برابری اور احترام کی بنیاد پر ممکن ہے، امریکی دباؤ اور دھمکیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایران نے امریکی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے آپشنزکا عندیہ بھی دیدیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تجارتی جہاز توسکا پر حملہ سمندری قزاقی اور دہشتگردی ہے، جہاز پر حملہ اور عملے کو حراست میں لینا ناقابلِ قبول ہے، امریکا جہاز پر سوار عملے کو فوری رہا کرے۔ امریکا خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا مکمل ذمہ دار ہے، ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کےلیے تمام صلاحیتیں استعمال کرے گا۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر نے ناکہ بندی کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ واضح کردیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران میدانِ جنگ کیلئے نئے اقدامات سامنے لانے کی تیاری کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف 24 گھنٹے باقی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ سفارتی عمل کے سلسلے میں نائب صدر جے ڈی وینس آج اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں لیکن ایران کی طرف اب تک گرین سگنل نہیں ملا۔
صدر ٹرمپ معاہدے کیلئے پرامید تو ہیں لیکن مسلسل دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ امریکی ریڈیو سے گفتگو میں کہا ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت بدھ کی شام ختم ہورہی ہے اگر کسی معاہدے تک نہ پہنچا گیا تو سیزفائر میں توسیع کا امکان بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو ہر صورت مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا اور اگر تہران نے انکار کیا تو اسے ایسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے بہت زیادہ بم گریں گے۔
ایران کے غیور عوام کسی صورت دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری ہی بامقصد مذاکرات کی بنیاد ہے،امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا بہت فقدان رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسعود پزشکیان کا کہناتھا کہ ایرانیوں کو امریکی حکومت کے رویے کے بارے میں اچھی طرح علم ہے،امریکا ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے،ایران کے غیور عوام کسی صورت دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے،امریکا کی جانب سے ملنے والے غیر تعمیری اور متضاد اشارے تلخ پیغام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے صدر ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ تضادات سے بھرپور ٹویٹس کرنے کے عادی ہیں،صدر ٹرمپ کے بیانات اس قابل نہیں ان پر توجہ دی جائے،امریکا کو لالچی رویہ ترک کرنا ہوگا،اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں،امریکا کو ہرصورت میں ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام کرنا ہوگا۔
ایران مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پررضامند ہو گیا: امریکی ایجنسی
امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ ایران مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پررضامند ہو گیاہے ۔
امریکی ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ دونوں کے وفود اسلام آباد آ سکتے ہیں ۔ دوسری جانب ٹیلی گراف نے دعویٰ کیاہے کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔
عرب میڈیا کا کہناتھا کہ چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے فوری اور جامع جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دوسر ی جانب تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، سفارتکاروں نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا، غیر ملکی سفارتکاروں کو جنگ سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی۔
نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ چند گھنٹے بعد پاکستان پہنچ جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو، جی ڈی وینس کا طیارہ چند گھنٹے بعد پاکستان پہنچ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ کوئی بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا،ایرانی قیادت ملنا چاہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا،امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں،فریقین میں سے کوئی بھی گیم نہیں کھیل رہا،ہماراایک ہی مطالبہ ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہ ہوں،ایران یہ مطالبہ مان لے تو ان کے پاس ترقی کرنے کا موقع ہے۔
امریکی صدر نے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی، ایران کے ساتھ کسی برے معاہدے میں جلدی نہیں کروں گا،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اس وقت ختم نہیں کروں گا جب تک معاہدے پر دستخط نہ ہوجائیں گے، مجھے توقع ہے اگر معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
بحری جہاز کے خلاف جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ترجمان ایرانی فوج
ترجمان ایرانی فوج کے مطابق بحری جہاز کے خلاف جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
بیان کے مطابق جہاز پر ایرانی عملے کی موجودگی کے باعث ردعمل میں تاخیر کی۔ عملے کے ارکان کا تحفظ یقینی بنانے کے بعد امریکا کو جواب دیں گے۔
دوسری جانب ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز پر سمندری آمدورفت تعلطل کا شکار ہے، کسی آئل ٹینکر نے آج آبنائے ہرمز کو عبور نہیں کیا، صرف 2 ٹینکرز آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس میں داخل ہوئے، آبنائے عبور کرنے والا ایک ایل پی جی اور دوسرا کیمیکل ٹینکر تھا۔
روس ایران کے معاملےمیں ثالث نہیں ہے،ضرورت پڑنے پرمذاکرات میں مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان کریملن
روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ایران کے معاملےمیں ثالث نہیں ہے،ضرورت پڑنے پرمذاکرات میں مدد کیلئے تیار ہیں۔
روسی صدارتی آفس کریملن کےترجمان نےپریس بریفنگ میں کہا امید ہےکہ ایران امریکا مذاکراتی عمل جاری رہے گا،عالمی معیشت کو منفی نتائج سے بچانے کیلئےمذاکرات ضروری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نےاپنےبیان میں کہا جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی بحالی ممکن نہیں،آبنائے ہرمزکی صورتحال یکطرفہ پر معمول پر نہیں لاسکتے،ایران کے جوہری مواد کو ملک کے اندر ہی محفوظ رکھا جائے گا،افزودہ یورینیم کی منتقلی پر مذاکرات میں کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
امید ہے ایران امریکا مذاکراتی عمل جاری رہے گا، ترجمان کریملن
وزیرداخلہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کےلیے سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکا ،ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات سےآگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے ہیں۔ مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا پلان نہیں ہے،ایران
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کا اب تک امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا پلان نہیں ہے، ہم نے پاکستان کو امریکی خلاف ورزیوں سے آگاہ کردیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے شروع دن سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، امریکا مثبت اقدامات کے بجائے الزام تراشیوں میں مصروف ہے، مذاکرات کیلئے امریکا سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام ہم پرڈالنے کی کوشش کی، واشنگٹن کی سفارت کاری غیر مستقل اور الزامات پر مبنی ہے، امریکا اور اسرائیل جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کا موقف اور مطالبات بدلتے رہتے ہیں، جو بات چیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، امریکی افواج کی جانب سے کسی بھی احماقانہ اقدام کا ایرانی افواج جواب دیں گی۔
اسماعیل بقائی کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی بحالی ممکن نہیں، آبنائے ہرمزکی صورتحال یکطرفہ پر معمول پر نہیں لاسکتے۔ ایران کے جوہری مواد کو ملک کے اندر ہی محفوظ رکھا جائے گا، افزودہ یورینیم کی منتقلی پر مذاکرات میں کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب بھی غیر حقیقی مطالبات پر اصرار کررہا ہے، امریکا نے بحری ناکہ بندی جاری رکھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا اور اسرائیل کو جرائم کیلئے جوابدہ کرنا عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ غزہ ، لبنان اور ایران میں جنگی جرائم پر یورپ نے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا، روس اور چین کے ذمہ دارانہ موقف کیلئے ان کے شکرگزار ہیں۔
چین نے ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے پر تشویش کا اظہار کر دیا
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
چینی دفتر خارجہ کےترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ایرانی کارگوجہازکو قبضے میں لینے پر تشویش ہے، موجودہ صورتحال ایک نازک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں چین تعمیری کردار ادا کرے گا،امید ہےفریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔
امن مذاکرات سے پہلے امریکا نے ناکہ بندی توڑنے کے الزام میں ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ نے ایران کے جہاز کو خلیج عمان میں روکا، وارننگ نظر انداز کرنے پر قبضے میں لے لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کےمطابق ایرانی پرچم بردارجہازکو شمالی بحیرہ عرب میں بندرعباس کی طرف جاتے روکا،عملےکی جانب سے ہدایات پرعمل نہ کرنےپرکارروائی کی گئی،جہاز کےانجن روم کو نشانہ بنایا،امریکی اہلکاروں نے جہازپر سوار ہوکر اسے تحویل میں لے لیا، جہاز کی تلاشی کا کام جاری ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کردی
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکشیدگی کم کرنےکیلئےسفارتی کوششوں کی حمایت کردی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےایرانی میڈیا سےگفتگو میں کہاجنگ کسی کےمفاد میں نہیں ہے،دشمن پر عدم اعتماد اور تعلقات میں ہوشیاری سے انکار نہیں کیا جاسکتا،کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ہرعقلی اور سفارتی راستہ اپنانا چاہیے۔
ایرانی پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے الجزیرہ سےگفتگو میں کہاایران نے اپنی ریڈ لائنز بتا دی ہیں،لیکن مذاکرات جاری رکھےگا،مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ ایران کسی بھی قیمت پربات چیت کرے،ایران نےحدود واضح کردی ہیں،انکا احترام لازمی ہے،اسلام آبادمذاکرات میں شرکت کا دارومدار امریکی مذاکراتی ٹیم اور مثبت پیغامات پرہے،لبنان جنگ بندی اورمنجمد اثاثوں کی بحالی بنیادی شرائط میں سے ہیں،امریکا اور اسرائیل ان شرائط کا احترام نہ کریں تو اسکےنتائج ہونگے،سابقہ وعدوں کی پاسداری نہ کی گئی تو سمجھیں گے ایرانی شرائط کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
ایرانی حکام کےمطابق ایران جنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 375 ہوگئی،شہدامیں سے 4افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی،جاں بحق افراد میں 496 خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب روس میں ایرانی سفر نےروسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا امریکا اوراسرائیل کے ایران پر کیے گئے حملے ناکام رہے،ہم پہلے سے زیادہ متحد اورپرعزم ہیں،ایران قانونی نظام کے تحت آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے،روس کی جانب سے ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کی خبریں درست نہیں۔
اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، شہریوں کو گھروں کو واپس نہ آنے کی وارننگ
لبنان میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ لبنان کے علاقے کفر کلا میں اسرائیلی طیاروں نے تازہ بمباری کی ہے۔
ترجمان صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ کفرکلا میں ایک میزائل لانچر کو نشانہ بنایا، جنوبی لبنان کے شہریوں کو گھروں کو واپس نہ آنے کی وارننگ بھی دیدی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے کئی سرحدی علاقوں کے رہنے والوں کو واپسی سے روک دیا، لبنانی شہریوں کو دریائے لیطانی سے دور رہنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے لبنانی حدود میں اسرائیلی کانوائے پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان کے مطابق صیہونی فوج کی 8 گاڑیوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، دھماکوں میں اسرائیلی فوج کی 4 بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئی۔
ایران نے اپنی ریڈ لائنز بتا دی ہیں، لیکن مذاکرات جاری رکھے گا،ابراہیم عزیزی
ایرانی پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی ریڈ لائنز بتا دی ہیں، لیکن مذاکرات جاری رکھے گا۔
الجزیرہ سے گفتگو میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ ایران کسی بھی قیمت پر بات چیت کرے، ایران نے حدود واضح کردی ہیں، ان کا احترام لازمی ہے، اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کا دارومدار امریکی مذاکراتی ٹیم اور مثبت پیغامات پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان جنگ بندی اور منجمد اثاثوں کی بحالی بنیادی شرائط میں سے ہیں، امریکا اور اسرائیل ان شرائط کا احترام نہ کریں تو اس کے نتائج ہونگے، سابقہ وعدوں کی پاسداری نہ کی گئی تو سمجھیں گے ایرانی شرائط کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
امریکا کی ایرانی جہاز پر قبضہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے جس کا جواب دیا جائے گا، ایران
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ اور اسے تحویل میں لینا جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام کا جواب جلد دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی کی بلکہ سمندری راہزنی کا ارتکاب بھی کیا۔
بیان کے مطابق امریکی فورسز نے بحیرہ عمان میں ایران کے ایک تجارتی جہاز پر فائرنگ کی، اس کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنایا اور اپنے مسلح میرینز کو جہاز پر اتار کر اسے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔ ایران کی مسلح افواج نے اس کارروائی کو ’مسلح بحری ڈکیتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خلیج میں امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران ایران کے پرچم بردار ایک کارگو جہاز کو روک لیا گیا ہے۔ جہاز نے رکنے کی وارننگ پر عمل نہیں کیا جس کے بعد امریکی بحریہ نے اسے تحویل میں لے لیا۔
ایران پر دباؤ ختم کیے بغیر تیل کی قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں،ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا عالمی سطح پر آزاد تیل مارکیٹ سب کے لیے ہونی چاہیے،بصورت دیگر سب کو بھاری معاشی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے،
ایرانی نائب صدر نےاپنے بیان میں کہاایران پر دباؤ ختم کیےبغیرتیل کی قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں،مستقل پالیسی تبدیلی کےبغیرتوانائی مارکیٹ غیرمستحکم رہے گی۔
دوسری جانب سینٹ کام نےایرانی بحری جہاز پر قبضےکی ویڈیو جاری کردی،امریکی میرینزیو ایس ایس ٹریپولی سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے،میرینزرسیوں کےذریعے ایرانی پرچم بردارکارگو جہاز پر اترے،6 گھنٹے تک بار بار کے باوجود جہاز کے عملے نے تعاون نہ کیا تو کارروائیکی۔
متحدہ عرب امارات کا مالی بحران سے نمٹنے کےلئے امریکا سے رابطہ
امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق متحدہ عرب امارت نے ممکنہ مالی بحران سے نمٹنے کیلئے امریکا سے رابطہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اب تک جنگ کے بڑے معاشی اثرات سے محفوظ رہا ہے تاہم ایران جنگ بڑھنے کی صورت میں متحدہ عرب امارات مالی بیک اپ کا خواہشمند ہے اور اسی سلسلے میں متحدہ عرب امارات نے ڈالر سپورٹ کیلئے امریکا سے بات چیت شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کی امریکی حکام سے اہم ملاقات ہوئی، اس دوران کرنسی سواپ لائن کے ذریعے ڈالر تک رسائی پر غور کیا گیا، اماراتی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں مذاکرات ہوئے۔
ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر بند، ورک فرام ہوم کا اعلان
وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی حکومت کے دفاتر میں 20 اپریل کو گھر سے کام کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور عملہ اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری دفتر طلبی کے لیے تیار رہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری امور جاری رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 20 اپریل کو ریڈزون کے اندر آنیوالے اسکولز بھی بندہوں گے، اسکولز اور دفاتر کو ورک فراہم ہوم کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ورک فرام ہوم نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن میں آج کے تمام کیسز ڈی لسٹ ہوگئے، ترجمان کے مطابق کیسز کی نئی تاریخ سماعت بعد میں جاری ہوگی۔
خطے میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
خطے میں کشیدگی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت7 فیصد اضافے کےبعد 96.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،امریکی خام تیل کی قیمت 6.4 فیصد اضافے کے بعد 87.88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
امریکی فوج نے ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا،صدرٹرمپ
امن مذاکرات سے پہلے امریکا نے ناکہ بندی توڑنے کے الزام میں ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ نے ایران کے جہاز کو خلیج عمان میں روکا، وارننگ نظر انداز کرنے پر قبضے میں لے لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی پرچم بردار جہاز کو شمالی بحیرہ عرب میں بندرعباس کی طرف جاتے روکا۔ عملےکی جانب سے ہدایات پرعمل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔ جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا۔ امریکی اہلکاروں نے جہازپر سوار ہوکر اسے تحویل میں لے لیا، جہاز کی تلاشی کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی اقدام کو بحری قزاقی قرار دے کر جوابی کارروائی کی دھمکی دیدی، ترجمان ایرانی فوج کے مطابق امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکی اقدام پر جلد بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔ نشانہ بنایا گیاجہازچین سے ایران آرہا تھا۔
ایرانی افواج نے دو ٹینکرز کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی افواج نے دو ٹینکرز کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا نے جنگ بندی توڑی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔ غیر ملکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں کوئی بھی جہاز اپنی جگہ سے حرکت نہ کرے۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ کیا ہے کہ امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے۔ یمنی حوثی بھی میدان میں آ گئے، ٹرمپ انتظامیہ کو باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے، وائٹ ہاؤس حکام
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے پاکستان جائیں گے، جے ڈی وینس کے ساتھ وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان جائیں گے۔ جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کے ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر سوموار کے روز اسلام آباد جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی یہ ہی شخصیات پاکستان آئیں تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کے لیے خود بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ اپنی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ شاید میں بعد میں کسی اور تاریخ کو چلا جاؤں، ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کل کیا ہوتا ہے۔
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔
جب تک بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کوئی مذاکراتی وفد پاکستان بھیجے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب تک امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر محمد رضاعارف نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں امریکا کبھی نرم اور کبھی سخت رویہ اختیار کرتا ہے۔ ہمارا مذاکراتی وفد ملکی مفادات کا بہادری سے دفاع کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔
محمد رضاعارف نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کا مستقل کنٹرول لے لیں تو پابندیوں کی فکر نہیں، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی، آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہئے۔
آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب المندب کی سیکیورٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، علی اکبر ولایتی
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب المندب کی سکیورٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی بھی شرارت کا جواب سلسلہ وار ردِعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔
ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ سمندر پار سے سکیورٹی مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا، برطانیہ اور فرانس کو جہاز رانی کی سلامتی کا شوق ہے تو انگلش چینل اور جبرالٹر کا مسئلہ حل کریں، ہم اسپین کے خودمختار اور دانشمندانہ مؤقف کی قدر کرتے ہیں۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں دوبارہ کشیدگی کے بعد یمنی حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ حوثی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے رہے تو آبی گزرگاہ کو بند کرسکتے ہیں، ٹرمپ اور انکے اتحادیوں کیلئے بہتر ہے ہمارے حقوق کا احترام کریں۔
واضح رہے کہ باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے،گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔
امریکی ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ایران
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی پاکستان کی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی کا اقدام غیر قانونی اور مجرمانہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ سمندر پار سے سکیورٹی مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا، آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب المندب کی سکیورٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی بھی شرارت کا جواب سلسلہ وار ردِعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کو جہاز رانی کی سلامتی کا شوق ہے تو انگلش چینل اور جبرالٹر کا مسئلہ حل کریں، ہم اسپین کے خودمختار اور دانشمندانہ مؤقف کی قدر کرتے ہیں۔
قبل ازیں ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی فوج آخری سانس تک دشمن کا مقابلہ کرے گی، اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کیلئے تیار ہیں، ایرانی افواج قربانی اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں۔
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ناگزیر قرار
امریکا ایران جنگ کے مکمل خاتمے اور امن معاہدہ کرانے کےلیے پاکستان نے سفارتی رابطے مزید تیز کر دیئے ۔ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ اسلام آباد ٹاکس، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ مسائل کے جلد حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ کہا مذاکرات سے ہی خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے گا۔
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آج ہی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ کرانے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ اعلیٰ ترین سطح پر امور کو آگے بڑھایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کی تصدیق کردی۔جس کےبعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پولینڈ کے ہم منصب رادوسواف سیکورسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پولینڈ کے نائب وزیرِاعظم و وزیرخارجہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی اور مکالماتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
ایران کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ان کی ٹیم کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ ایران کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ہوسکتا ہے پاکستان جاؤں لیکن ابھی اس معاملے میں جلدی نہیں۔
ایک پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ میرے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں جو کل شام تک وہاں ہوں گے۔ ہم ایران کو ایک منصفانہ اور قابلِ قبول پیشکش دے رہے ہیں، امید کرتے ہیں وہ ہماری تجاویز قبول کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہم تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیں گے، اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جائے گا، اب وقت آ گیا ہے ایران کی لڑائی ختم کی جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47 سال میں کسی صدر نے نہیں کیا، اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ کیا جو عجیب بات ہے، امریکا کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہورہا ہے، یہ سب ایرانی پاسداران انقلاب کی وجہ سے ہورہا ہے، ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ہرمز پہلے ہی بند ہے، بندرگاہ بند ہونے سے ایران کو 500 ملین کا نقصان ہورہا ہے۔ ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا وقت اب آگیا ہے۔
قبل ازیں اے بی سی نیوز سے ٹیلی فونک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، ہمیں یقین ہے ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، ایران کے ساتھ معاہدہ کسی نہ کسی طریقے سے، دوستانہ یا مشکل طریقے سے ہوگا۔
نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا، اسٹیو وٹکوف اور جیراڈ کشنر اسلام آباد مذاکرات میں شامل ہوں گے، کہا جے ڈی وینس مذاکراتی وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔وائٹ ہاؤس حکام کےمطابق بات چیت کے دوسرے دور کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے۔
غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع، ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظرریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہوگی، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے، اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا۔ جڑواں شہروں میں فیض آباد، کراچی کمپنی، پیرودھائی،سواں کے بس اڈے بھی بند ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی اور ایف کے رہائشی راولپنڈی کیلئے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو جائیں، فیصل ایونیو کی ٹریفک زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑی جائے گی، زیروپوائنٹ تا کورال چوک بند ہونے پر سری نگر ہائی وے استعمال کی جائے، اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے مری روڈ اور راول روڈ سے کورال جاسکتا ہے، پارک روڈ تا کلب روڈ بند ہونے پر ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑی جائے گی۔
بھارہ کہو سے راولپنڈی کیلئے کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں، راولپنڈی سے آنے کیلئے کرنل شیرخان روڈ سے فقیر ایپی روڈ یا نائنتھ ایونیو استعمال کریں، جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے پر بھیجی جائے گی۔
ہیوی ٹریفک چکری انٹرچینج سے اتر کر چک بیلی، روات سے جی ٹی روڈ استعمال کرے گی، لاہور سے جی ٹی روڈ پر آنے والی ہیوی ٹریفک روات سے چکری انٹرچینج موڑی جائے گی، ہیوی ٹریفک موٹر وے استعمال کرتے ہوئے ٹیکسلا سے دوبارہ جی ٹی روڈ پر جاسکتی ہے۔
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس صدرسے پاک سیکرٹریٹ تک معطل کردی گئی، جڑواں شہروں میں فیض آباد،کراچی کمپنی، پیرودھائی، سواں کے بس اڈے بند کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔
صیہونی فوج کی جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں، مزید 7 افراد شہید
غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
فلسطینی میڈٰیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 7 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 549 ہوگئی۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک جبکہ 4 شدید زخمی ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک صیہونی فوج دھماکے میں ہلاک ہوا تھا۔
امریکا ایران جنگ بندی کے صرف 3 دن باقی، مذاکرات کی تاریخ طے نہ ہوسکی
ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں 3 دن باقی ہے تاہم مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تاریخ بھی طے نہ ہوسکی۔
صدر ٹرمپ کی زیرصدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس میں آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس سے پہلے پاکستان اور ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا ۔ وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے امریکی حکام پاکستان میں بات چیت کے منتظر ہیں، جلد پیش رفت کی توقع ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ نے خارگ آئی لینڈپرکنٹرول کی تجویزمسترد کردی، کہا خارگ جزیرےپرکنٹرول میں امریکی فوجی آسان ہدف بن سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ایران پرفتح کوعالمی نظام کی تشکیل کاموقع سمجھتے ہیں۔
رپورٹ میں امریکی عہدیدار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ افزودہ یورینئیم کے معاملے پر اختلاف برقرار ہے، اگر ڈیڈ لائن سے پہلے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔
ایران کو ایٹمی حق سے محروم کرنے کا صدر ٹرمپ کے پاس کوئی جواز نہیں، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےکہا ایران کو ایٹمی حق سے محروم کرنےکا صدر ٹرمپ کے پاس کوئی جواز نہیں،ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہاہماری طرف سے تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ہم جنگ چاہتے ہیں،ہم اپنا دفاع کررہےہیں، عزت کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ایرانی صدر نےکہاہماری بچیوں نے آسٹریلیا میں دشمنوں کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا،2 بچیاں دشمن کی فریب میں آگئیں، وہ بھی جلد واپس آئیں گی،ہمارے دروازے ان بچیوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے
روس نے ایک بار پھر ایران کے افزودہ ایٹمی مواد کو منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش کردی
روس نے ایک بار پھر ایران کے افزودہ ایٹمی مواد کو منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش کردی۔
روسی ایٹمی توانائی ایجنسی روسٹم کے سربراہ کا کہنا ہےکہ تکنیکی مسائل کے ساتھ امریکا اور ایران میں اعتماد کا فقدان بڑا مسئلہ ہے،روس کو ایران کے ساتھ تعاون کا مثبت تجربہ حاصل ہے ۔۔
سربراہ روسٹم کا کہنا ہےکہ 2015میں روس نے افزودہ یورینیم کی منتقلی میں مدد کی تھی،اس بار بھی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
یمنی حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی
آبنائے ہرمز میں دوبارہ کشیدگی کے بعد یمنی حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
حوثی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے رہے تو آبی گزرگاہ کو بند کرسکتے ہیں،ایک بار باب المندب بند کیا تو انسان کیا، جن بھی اسے کھول نہیں سکتے،ٹرمپ اور انکے اتحادیوں کیلئے بہتر ہے ہمارے حقوق کا احترام کریں۔
واضح رہے کہ باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے،گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔
امریکا اورایران کےدرمیان پیغامات کا تبادلہ ہواہے، امریکا مطالبات حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں، ڈپٹی ایرانی وزیرخارجہ
ڈپٹی ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا، امریکا کے مطالبات حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی ایرانی وزیرخارجہ سعیدخطیب ہم اس نکتےتک نہیں پہنچ سکےجہاں باقاعدہ ملاقات کی طرف بڑھا جا سکے،مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتےجب تک ایک مشترکہ فریم ورک پر متفق نہ ہوں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا امریکی صدرٹرمپ کے آبنائے ہرمز سےمتعلق بیانات بےمعنی ہیں،آبنائے ہرمز امریکی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث بند رہےگی، آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی۔
مزیدکہاخلیج فارس اوربحیرہ عمان میں کوئی بھی جہازاپنی جگہ سےحرکت نہ کرے، آبنائے ہرمز کے قریب جانا دشمن کےساتھ تعاون سمجھا جائےگا،اگرغیرملکی جہازوں نے کوئی حرکت کی تو نشانہ بنائیں گے،تمام جہاز پاسدارانِ بحریہ کی سرکاری معلومات پر عمل کریں۔
ایرانی اسپیکر کی امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق، جوہری معاملے اور آبنائے ہرمز پر اختلافات برقرار
ایرانی وفد کے سر براہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،لیکن جوہری معاملے اور آبنائےہرمز پر اختلافات ہیں،ایران دائمی امن کیلئےنیک نیتی رکھتا ہے۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے اپنےبیان میں کہا ضمانت چاہیےکہ امریکا اور اسرائیل جنگ دوبارہ شروع نہیں کریں گے،کوئی غلطی کی گئی تو پوری قوت سے جواب دیں گے،ایران دائمی امن کیلئے نیک نیتی رکھتا ہے، مذاکراتی ٹیموں کو اب ایک دوسرے کے مؤقف کی زیادہ حقیقت پسندانہ سمجھ آگئی ہے،امریکا کی ناکہ بندی احمقانہ اور نہ سمجھ آنے والا فیصلہ ہے،امریکا مخلص ہےتو حکم چلانے کا انداز بندکرے۔
ایرانی اسپیکر نےکہا امریکاناکہ بندی ختم نہیں کرتا توآبنائے ہرمزپر پابندیاں عائد کی جائیں گی،امریکی ناکہ بندی جاہلانہ فیصلہ ہے،آبنائےہرمزکاکنٹرول ایران کےپاس ہے،امریکی مائن سویپنگ کی کوشش جنگ بندی کی خلاف ہے،ہم نےامریکی مائن سویپنگ کی کوشش کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کیا۔
باقرقالیباف نےمزیدکہادیگرممالک آبنائےہرمز سےگزرے،ایران نہ گزرے،یہ ناممکن ہے،امریکی وفد سےکہا تھا اگر انکاجہاز آگے بڑھا تو ایران فائر کرے گا،امریکیوں نے پیچھے ہٹنے کےلیے 15 منٹ مانگے اور انہیں وقت دیا گیا۔
ایران کے ساتھ مذاکرات میں چند دنوں میں اہم پیشرفت متوقع، پاکستان میں مزید بات چیت کے منتظر ہیں، امریکی حکام
ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے،مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تاریخ بھی طے نہ ہوسکی ۔ امریکی عہدیدار کے مطابق اگر ڈیڈ لائن سے پہلے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت وائٹ ہاؤس کےسچویشن روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ نے اس دوران پاکستان اور ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا،
وائٹ ہاوس حکام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں چند دنوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے،ہم پاکستان میں مزید بات چیت کےمنتظر ہیں۔
امریکی عہدیدار نےبتایاکہ صدر ٹرمپ سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے قبل تنازع حل کرنا چاہتے ہیں، اگر مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔
اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس سمیت وزیرخارجہ،وزیرجنگ،چیئرمین جوائنٹ چیفس ڈی کین اور سی آئی اے چیف نے بھی شرکت کی ۔
ادھر روس نے ایرانی یورینیم کو ہٹانےمیں مدد کی پیش کش کردی،روسی جوہری توانائی کارپوریشن نے جاری بیان میں کہا روس واحد ملک ہےجس کا ایران کے ساتھ تعاون کا اچھا تجربہ ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نےکہاامریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سےمتعلق بیانات بے معنی ہیں،آبنائے ہرمز امریکی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث بند رہے گی، آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی،خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں کوئی بھی جہاز اپنی جگہ سے حرکت نہ کرے، آبنائے ہرمز کے قریب جانا دشمن کے ساتھ تعاون سمجھا جائے گا،اگر غیرملکی جہازوں نے کوئی حرکت ک تو نشانہ بنائیں گے،تمام جہاز پاسدارانِ بحریہ کی سرکاری معلومات پر عمل کریں۔
دوسری جانب حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہااسرائیل کے ساتھ جنگ بندی یکطرفہ نہیں ہو سکتی، دس روزہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار نہیں رہ سکتی جب تک دونوں فریق پابندی نہ کریں،جنگ بندی کا مطلب تمام لڑائی اور دشمنی کا مکمل خاتمہ ہے،ہمیں اسرائیل پر اعتماد نہیں ،ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،ہمارے جنگجو لبنان میں اسرائیلی حملوں کا جواب دیں گے
ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیا،ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیا،امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بیان میں کہا کہ ابھی تک امریکا کی نئی تجاویز کا جواب نہیں دیا،ایرانی قوم کے مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کا بیان میں کہناتھا کہ جب تک دشمن بحری ناکہ بندی جاری رکھے گا،آبنائے ہرمز کی بندش جاری رہے گی،جو جہازبھی آبنائے ہرمز سے گزرے گا اسے فیس دینا ہوگی،آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت ہمارے مقرر کردہ راستوں کے مطابق ہوگی۔
ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف کا بیان
ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کی ذمہ داری ایران کے پاس ہے،یا تو مذاکرات میں ہمیں ہمارے حقوق ملیں گے، یا پھر ہم جنگ کریں گے۔
ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے: ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی فوج کے قیام کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فوج قوم کے بیٹے کی مانند ہے جو عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے، ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایرانی فوج دیگر مسلح افواج کے رفقا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دو بڑی فوجوں سے لڑ رہی ہے۔
ایرانی فوج نے ان کی کمزوریوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بہادری سے اپنی زمین، سمندر اور پرچم کا دفاع کر رہی ہے۔ پہلوی کی باقیات اور امریکا کی سازش کو ناکام بنا کر ایرانی فوج نے تاریخ رقم کی،کچھ طاقتیں ایران کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ایرانی فوج کے ڈرون بجلی کی طرح امریکا اور صہیونی حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہیں، اس کی بہادر بحریہ بھی دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فریم ورک پر اتفاق کے بغیر مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تاریخ طے نہیں ہوسکتی، ایران اپنی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نہ عالمی قوانین سے استثیٰ مانگے گا نہ اپنے حق سے دستبردار ہوگا۔جنگ کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچا سکتی۔ لیکن حملہ کیا گیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔آخری ایرانی سپاہی تک لڑیں گے۔
ابراہیم عزیزی
آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش پر ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا کو اپنی وارننگ کی یاد دہانی کرادی کہا کہ ہم نے خبردار کردیا تھا لیکن آپ نے توجہ نہیں دی، اب آبنائے ہرمز کی سابقہ صورتحال میں واپسی کا مزہ چکھیں۔
ناکہ بندی سے اب تک 23بحری جہازوں کو واپس بھیجا جاچکا،امریکی سینٹ کام
امریکی سینیٹ کام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ناکہ بندی سے اب تک 23 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، آبنائے ہرمز میں مکمل طور پر ناکہ بندی برقرار رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ کا م کا کہنا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے اور جانیوالے بحری جہازوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب عمان سے تقریباً 20 ناٹیکل میل دور ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں پاسدارانِ انقلاب کی دو کشتیوں سے فائرنگ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں آئل ٹینکر اور اس کا عملہ محفوظ رہا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کیلئے مصر اور پاکستان ایک فریم ورک پر کام کررہے ہیں،مصری وزیرخارجہ
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کیلئے مصر اور پاکستان ایک فریم ورک پر کام کررہے ہیں۔
مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی نے اپنے بیان میں کہاپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ وسیع علاقائی کوششوں پر متفق ہیں،فریم ورک کا مقصد کشیدگی کو دوبارہ بڑھنے سے روکنا ہے،فریم ورک میں خلیجی ریاستوں کے تحفظ، توانائی کی منڈیوں کے استحکام پر زور دیا گیا ہے۔
مزید کہا مصر،ترکی، پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ حالات دوبارہ خراب نہ ہوں اور جنگ کے بعد امن کا نظام بنایا جا سکے۔
افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےایرانی میڈیا سےگفتگو میں کہاجن نکات پر امریکی حکام اور میڈیا بات کررہے ہیں ان کی تصدیق نہیں ہوسکتی،افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی پر ہماری طرف سے کبھی یہ تجویز پیش نہیں کی گئی،جس طرح ایرانی سرزمین ہمارے لیے اہم ہے، یہ معاملہ بھی اتنا ہی اہم ہے،
مزید کہا ناکہ بندی جاری رہی تو وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی،ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر آمدورفت کا نظام سخت فوجی کنٹرول میں واپس آ گیا ہے،آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی وجہ امریکی وعدہ خلافی ہے۔
ایران نے امریکا کی جانب ناکہ بندی کرنے پر آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کر دیا
ایران نے امریکا کی جانب ناکہ بندی کرنے پر آبنائے ہرمزکو ایک بارپھر بندکردیا۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ امریکا نے ناکہ بندی جاری رکھ کروعدہ خلافی کی،آبنائےہرمزپرآمدورفت کا نظام سخت فوجی کنٹرول میں واپس آگیا ہے،آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی وجہ امریکا کی بار بار خلاف ورزیاں ہیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی آمدورفت کو پوری آزادی کے ساتھ بحال نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی نگرانی سخت رہے گی۔
ایرانی خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈکوارٹرز کےترجمان نے کہاامریکانے آزادانہ آمد و رفت کویقینی نہ بنایا تو آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے پر کسی مرحلے پر غور ہی نہیں ہوا
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا نیا دور پیرکو اسلام آباد میں ہوگا، ایرانی حکام
امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔
امریکی نشریاتی ادارےسی این این کےمطابق امریکا نے ایران مذاکرات کےشیڈول کی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہابدھ تک معاہدہ نہ ہوا توہوسکتا ہےجنگ بندی میں توسیع نہ کروں،بدقسمتی سےہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑےگی،
خیال رہےکہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کا پہلا دوراسلام آباد میں ہوا تھا،ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اُدھر ایران کی جانب سےپابندی ہٹانے کےبعد آبنائےہرمزپرآمدورفت کا آغازہوگیا،آبنائے ہرمزپرکنٹینرز اور آئل ٹینکرزکی لائن لگی ہوئی ہے،ٹینکرز کی لمبی کانوائے آبنائے ہرمز سے گزر رہی ہے۔
ایران نےاپنی فضائی حدود کاایک حصہ کمرشل پروازوں کیلئےکھول دیا،ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملک کےمشرقی حصے سے بین الاقوامی پروازوں کو گزرنےکی اجازت ہوگی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران اختتام پذیر،علاقائی امن اور مذاکرات پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر،وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل،مکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کےصدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان سےملاقات کی،اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اوروزیرخارجہ سےبھی الگ الگ ملاقاتیں کیں،خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کےکمانڈرمیجر جنرل علی عبداللہی سےبھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقاتوں میں خطےمیں پائیدار امن اور سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی،جاری سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام پر غور کیا گیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، سید عاصم منیر نےصدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمنائیں ایرانی قیادت تک پہنچائیں،فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنےکی کوششوں کا عکاس ہے،خطےمیں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینےکیلئے پاکستان کےعزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
امریکا ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی رجحان دیکھا جارہا ہے۔
امریکی خام تیل 11 فیصد کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی، 90 ڈالرفی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کی الجزیرہ سے گفتگوکہاتہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،آمدورفت کیلئے صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی۔
امریکا اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی،دوست ممالک کے جہاز ایرانی افواج کے ساتھ رابطے کے بعد گزر سکیں گے،آبنائے کے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی، ابراہیم رضائی
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نےکہاہےکہ تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،امریکا اوراسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کےترجمان ابراہیم رضائی نےالجزیرہ سےگفتگومیں کہاتہران جہازوں کی آمدورفت پرکوئی فیس عائدنہیں کرےگا،گزرگاہ سےآمد ورفت ایرانی حکام سےپیشگی اجازت کے بعد ممکن ہوگی۔
ابراہیم رضائی نےکہا دوست ممالک کےجہازایرانی افواج کےساتھ رابطےکےبعد گزرسکیں گے،آبنائے کے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردارنہیں ہوگا،ایرانی پارلیمان آبنائے کی سلامتی سے متعلق مسودہ تیار کررہی ہے۔
ٹریکنگ ڈیٹا کےمطابق ایران جنگ کےآغاز کےبعد پہلی کروزشپ نے آبنائےہرمزعبورکرلی،سیلیسٹیل ڈسکوری نامی کروزجہازمسافروں کے بغیر سفرکررہاتھا،لیگژری جہاز 47 دن تک دبئی کی بندرگاہ پر لنگرانداز رہا۔
کل کوئی سرپرائز ہوسکتا ہے، کل کوئی اہم شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کل کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،کل کوئی شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے،وہ شخصیت بہت اچھی ہے،سمارٹ اورخیال رکھنےوالی ہے،کل نیوزکانفرنس ہوگی،کل امریکا کے لیےکچھ اچھا ہونےجارہاہے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاایران کو ایٹمی ہتھیارنہیں رکھنےدیں گے،اہم بات یہ ہےکہ ایران ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا،ایرانی مختلف باتیں کررہےہیں تواُنکامعاملہ ہے،ہوسکتا ہے ہم ایران کے ساتھ سیز فائر میں توسیع نہ کریں۔
مزید کہا ایران سےنیوکلیئرڈسٹ لینےکی تاریخ اور وقت نہیں دےسکتے،معاہدے کے بعد ایران کووقت دیں گے اور ایران کے ساتھ ملکر نیوکلیئرڈسٹ کوامریکالائیں گے،اگرہم ایسانہیں کرسکتےتو پھر ہم دوسرےطریقہ سے یہ حاصل کریں گے،دوسرا طریقہ ہماری طرف سے بہت غیردوستانہ ہوگا،آبنائے ہرمز پر ایران کو پابندیاں لگانے یافیس وصولی کی اجازت نہیں ہوگی۔
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل 10.58 فیصد کمی کے ساتھ 93.61 ڈالر سے کم ہو کر 84.70 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 98.33 ڈالر سے کم ہو کر 88.87 ڈالر ہو گئی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کیلئے تیار ہے ، شکریہ ۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
کچھ دیر قبل رائٹرز کی جانب سے بھی یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ پاکستان کا تیل برادر جہاز ’ شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے 8 کروڑ لیٹر تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکل آیا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے جو دو روز میں بندرگاہ پہنچے گا۔
صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کیلئے تیار ہے ، شکریہ ۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
کچھ دیر قبل رائٹرز کی جانب سے بھی یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ پاکستان کا تیل برادر جہاز ’ شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے 8 کروڑ لیٹر تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکل آیا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے جو دو روز میں بندرگاہ پہنچے گا۔
واشنگٹن 20 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر تیار، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ بدلے میں ایران اپنے افزودہ یورینیم سے دستبردار ہو گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یورینیم کو کس طرح سنبھالا جائے گا اور ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کی مدت پر بھی اختلافات ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا
ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں،جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو مضبوط سفارتکاری کے باعث جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا، اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ اور دیگر محاذوں پر حملوں کا حق حاصل نہیں، ایران کی عزت و وقار برقرار رکھنے کیلئے پاکستان نے مخلصانہ کوشش کی، ایران نے “کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی،ایران اپنے اصولوں اور مؤقف پر ثابت قدم رہے گا۔
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت تہران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر سمیت اہم حکام سے ملاقات کیں جس دوران باہمی دلچسپی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم ہوگئی
امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔ امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔
پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز کو عبور کرلیا
پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز نے انتہائی کشیدہ صورتحال اور امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی پرچم والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کو عبور کرلیا، آئل ٹینکر شالامار پر 4 لاکھ 40 ہزار خام تیل موجود ہے، شالامال آئل ٹینکر ابوظبی سے کراچی روانہ ہوا تھا، آئل ٹینکر 19 اپریل کو کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔
دوسری جانب عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔
سربراہ آئی ای اے کے مطابق کچھ ممالک کوبحالی میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوگا، عراق کو تیل کی پیدواربحال کرنے میں سعودی عرب سے زیادہ وقت درکار ہے۔
افغانستان جنگ میں 18 سال لگے، ایران جنگ 2 ماہ میں ختم ہورہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ویتنام اور افغانستان جنگ میں 18 سال لگے، ایران جنگ 2 ماہ میں ختم ہورہی ہے۔
لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسی وجہ سے ایران میں جو چاہا حاصل کیا۔ ایران مضبوط ملک اور اچھے فائٹرہیں مگرانکی نیوی ختم کردی، 158 جہازڈبو دیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جنگ میں ہم جو چاہیں کرسکتے ہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ جنگ اب ختم ہونی چاہئے۔ ایران میں ہم نے ایک مختصر کارروائی کی، یہ ہمیں مجبوراَ کرنی پڑی ورنہ بہت برے نتائج ہو سکتے تھے، ہم نے ایسے اقدامات کیے جن کے حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا ۔ کہا ایران سے ڈیل ہوگئی تو پاکستان جا سکتا ہوں، معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط ہوئے تو شرکت کر سکتا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی، کہا دونوں زبردست شخصیات ہیں ۔ ایران کے بارے میں کہا وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہے۔ دعویٰ کیا کہ تہران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے ایٹمی مواد ہمیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، صدر ٹرمپ کی جرات اور دانشمندانہ سفارتکاری سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ سیز فائر میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس بلاؤں گا۔ 34 سال میں پہلی بار لبنان اور اسرائیل مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔
دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان پر لبنان میں جشن کا سماں ہے، بیروت میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جنوبی لبنان سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی شروع ہوگئی، صیدا شہر میں سیکڑوں افراد باہر نکل آئے اور جشن منایا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کہتے ہیں۔ امید ہے یہ پیشرفت تنازع کے مستقل حل کیلئے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔
توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں، عالمی توانائی ایجنسی
عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔
سربراہ آئی ای اے کے مطابق کچھ ممالک کوبحالی میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوگا، عراق کو تیل کی پیدواربحال کرنے میں سعودی عرب سے زیادہ وقت درکار ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، امریکی خام تیل 1.56 فیصد کمی کے ساتھ 93 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 1.30 فیصد کم، 98 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث دنیا بھر میں جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ
مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث دنیا بھر میں جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ ہے۔ اگلے 2 ماہ کے دوران مسافر پروازیں گراؤنڈ ہوسکتی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بحران سے پہلے ایشیائی ممالک کےمتاثر ہونے کا امکان ہے، ایشیائی ممالک کے بعد یورپ کی باری آسکتی ہے، دونوں خطے جیٹ فیول کیلئے خلیجی ممالک پر انحصار کرتے ہیں۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے پاس اب صرف چھ ہفتوں تک ہوائی جہازوں کے ایندھن کا ذخیرہ موجود رہ گیا ہے اور اگر مشرقِ وسطیٰ سے درآمدات بحال نہ ہو سکیں تو جون تک صورتحال نازک ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ خلیج سے جیٹ فیول کی ترسیل کا اہم راستہ آبنائے ہرمز ایران کی جانب سے چھ ہفتوں سے بند ہےجس کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور قلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا کہ اگر سپلائی بحال نہ ہوئی تو پروازوں کی منسوخی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر جیٹ فیول کی سب سے بڑی برآمد خلیجی ممالک سے ہوتی ہے جبکہ جنوبی کوریا، انڈیا اور چین جیسے ممالک کی ریفائنریاں بھی مشرقِ وسطیٰ کے خام تیل پر انحصار کرتی ہیں۔ اس بحران نے ایوی ایشن فیول مارکیٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں رکاوٹ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے، عاصم افتخار
یواین جنرل اسمبلی میں پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی، کشیدگی میں کمی، مذاکرات بحالی پر زور دیا ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمزمیں رکاوٹ عالمی معیشت کوشدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔
یو این میں آبنائے ہرمز بحران کے ویٹومباحثے پر خطاب کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخارکاکہناتھاکہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت دنیاپرمنفی اثرات مرتب کررہی ہے، یہ بحران ابتدا ہی سے روکا جا سکتا تھا۔ پاکستان نے شروع سے ہی امن، مذاکرات اور سفارتی حل کوترجیح دی اور11اور12اپریل کواسلام آبادمیں مذاکرات کی میزبانی کی۔
عاصم افتخار کے مطابق مذاکرات فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنےکی کوششوں کاحصہ تھے، انہوں نے"اسلام آبادمذاکرات جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کےقیام کی جانب اہم پیشرفت قراردیئے۔ پاکستانی مندوب کے مطابق پاکستان خطےکےممالک کی خودمختاری،سالمیت اورسلامتی کاحامی ہےپاکستان خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سےمکمل یکجہتی کااظہار کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمزعالمی توانائی اورتجارتی ترسیل کیلئے کلیدی بحری راستہ ہے، آبنائےہرمز میں رکاوٹ عالمی معیشت کوشدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔ موجودہ صورتحال سے توانائی،کھاد اور دیگر اشیاکی فراہمی متاثرہورہی ہے،مہنگائی سےغذائی تحفظ اور روزگار کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے،بحران عالمی سطح پر معاشی دباؤ، عوامی قرض میں اضافےکاباعث بن سکتاہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز، پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ بندی صرف حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہم اس جنگ بندی پر احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔
واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے جس 10 روزہ معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا اس کا آغاز اب ہو چکا ہے۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے : ایرانی سفیر
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے امریکا سے مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے ۔ ہمیں پاکستان پر مکمل اعتماد لیکن امریکا پر کوئی بھروسہ نہیں ، یہ بات پاکستان کو بھی بتا چکے ہیں ، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔
اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا ایران میں موجودہ بیرونی دہشت گردی کےنتیجےمیں سترہ ہزارشہادتیں ہوئیں جس میں سپریم لیڈر ، وزیراعظم اور دیگر لیڈرشپ شامل ہے ۔ بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کے باوجود ہم مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔ ایران خطے میں بالادستی نہیں بلکہ خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے ۔ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے ۔ کوئی ملک یہ ثبوت نہیں دے سکا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے ۔ ایران انیس سو اناسی کے انقلاب کے بعد سے مسلسل امریکی اور صیہونی دباؤ برداشت کر رہا ہے ۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ جنگ بندی کا آغاز منگل کی شام ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام 5بجے ہوگا،لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے اچھی بات ہوئی،دونوں رہنما جنگ روکنے پر رضامند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس ،مارکوروبیو کو اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی،نوجنگوں کو حل کرانا میرے لئے اعزاز ہے،یہ دسویں جنگ ہے آئیں اسے ختم کرائیں،دونوں ملک 34سال بعد واشنگٹن میں ملے۔
فیلڈ مارشل کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالحئی سے اہم ملاقات
فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات ہو ئی جس دوران دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں جہاں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ کچھ دیر قبل آرمی چیف نے ایران کے سپیکر باقر قالیباف سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جس دوران وہ اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائیوں کیلئے تیار ہے،امریکی وزیرجنگ
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے، ایران کی نیوی ،فضائی ،لانچرزاور میزائل ختم کردیئے گئے،ایران کیلئے پیغام ہے ہم تم پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ایران کا دعویٰ وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے لیکن اس کی بحریہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہناتھا کہ ایران بمباری سے تباہ شدہ میزائل لانچرز دوبارہ نکال رہا ہے،ہمیں معلوم ہے ایران کون سے فوجی اثاثے کہا منتقل کر رہا ہے،ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہماری مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے،آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لئے اہم لاک اینڈ لوک ہیں،ایران امریکا کی صلاحیت کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائیوں کیلئے تیار ہے،جتنا وقت درکار ہوگا، ہم ناکہ بندی برقرار رکھیں گے،تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی دھمکی کنٹرول نہیں، بلکہ قزاقی ہے،امریکی کامیابی فیک نیوز میں نظر نہیں آتیں۔
جنرل ڈین کین
جنرل ڈین کین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ایران کی بحری ناکہ بندی نافذ ہے،ایران کی مدد کرنیوالے ہرجہاز کا پیچھا کریں گے،امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے ایرانی برآمدات رک گئیں ہیں،ایرانی ناکہ بندی کا مقصد ایران کو تیل کی ترسیل روکنا ہے،ہتھیاروں سے لیس بحری جنگی جہاز خطے میں تعینات ہیں،اب تک 13 جہاز دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے،اگر آپ اس ناکہ بندی کی پابندی نہیں کریں گے تو ہم طاقت کا استعمال کریں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے جس دوران ایرانی سپیکر نے عاصم منیر سے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل اس وقت ایران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ایران کی طرح اہم ہے،مذاکرات کے ذریعے دشمن کو مستقل جنگ بندی پر مجبور کیا جائے۔
ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے، جنگ کے بعد خطے میں طاقت کا توازن بدل جائیگا،پابندیاں بے معنی ہو جائیں گی، آبنائے ہرمز کو ہمارے قومی مفادات کے مطابق منظم کیا جانا چاہیے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور جنوبی لبنان میں حملے میں ایک شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا پل تباہ کردیا ہے۔
اسلام آباد ٹاکس کا ممکنہ دوسرا دور، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
ایران امریکا مذاکرات کا اسلام آباد میں ممکنہ دوسرے دور کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے حساس مقامات اورریڈ زون کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ پنجاب بھرسے اضافی نفری اسلام آباد طلب کرلیا گیا، مختلف اضلاع سے اہلکار روانہ ہوگئے۔ اسپیشل ڈیوٹی کیلئے پولیس تعیناتی جاری،آج رات تک نفری اسلام آباد پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں لگی جنگ کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کےلیے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت متحرک ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق اور وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔
دوسری جانب فیلڈمارشل عاصم منیر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملے۔ بڑی اہم پیش رفت ہورہی ہے ۔ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
اسلام آباد ٹاکس کی ابھی کوئی تاریخ نہیں آئی، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہاہے، پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا ثالثی کا مقصد خطے میں امن کا قیام ہے، پاکستان کی امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری اور مثبت کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔ پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کی ابھی کوئی تاریخ نہیں آئی ۔ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ طاہر حسین اندرابی نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بیرونی دوروں کا بھی تذکرہ بھی کیا کہا پوری دنیا ہماری سفارتی کوششوں کی معترف ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا دوست اور برادر ملک کو فنڈز کی واپسی تعلقات سے نہیں جوڑی جاسکتی۔ ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دیرینہ، برادر دوست ملک ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے مالی معاملات اس تنازع سے پہلے کے ہیں۔
طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فعال ہے، ہم ایران اور سعودی عرب سے طویل رابطے میں ہیں، ہم جامع امن کے لئے کوشیش کر رہے ہیں، ہمارے دیگر ممالک سے رابطے بھی اسی حوالے سے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کے جرائم پیشہ افسر کرنل پروہت کی ترقی کی خبر دیکھی ہے، کرنل پروہت سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث تھا، یہ ترقی بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔













