Live Updates: ایران کا بڑا حملہ، 100 کے قریب بیلسٹک میزائل داغ دئیے، مزید 8 اسرائیلی ہلاک
اسرائیل پر تازہ حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے، پاسداران انقلاب
امریکا نے نک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا
امریکا نے نک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا۔
امریکی میڈیارپوٹس کےمطابق نک اسٹیورٹ کی ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت جیرڈکشنرکی سفارش پرہوئی،نک صدرٹرمپ کےپہلےدورِحکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،نک اسٹیورٹ فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے لابنگ شعبےمیں بھی رہ چکے ہیں،انھیں ایران سےمتعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ایران کی 14نکاتی تجویز 2 مرحلوں پرمشتمل ہے،پہلامرحلےمیں آبنائےہرمزکو دوبارہ کھولنے،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز ہے،ایران و لبنان میں جاری جنگ کےمکمل خاتمے کیلئے مذاکرات کیےجائیں گے،دوسرا مرحلا،پہلےمعاہدے کے بعد 30 روزہ مذاکرات شروع ہوں گے،مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے۔
ایران کا 14 نکاتی امن پلان، جنگ کے مکمل خاتمے پر زور
ایرانی نیوز ایجنسی کےمطابق تہران کی تجاویز چودہ نکات پرمشتمل ہیں،پاکستان کی ثالثی میں امریکا کو دی جانےوالی تجاویز کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے تیس دن کی ڈیڈ لائن کی تجویز دی ہے۔
ایران نے اپنی نئی تجاویزمیں موقف اختیارکیا کہ عارضی نہیں بلکہ مستقل امن معاہدہ چاہیے،ایران نے آئندہ حملہ نہ ہونےکی ضمانت مانگی ہے،ایران کے قریب علاقوں سے امریکی فوج کا انخلا، بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
ایران کےمنجمد مالی اثاثوں کی واپسی اورجنگ کےنقصانات کےمعاوضےپرمشتمل مطالبات بھی شامل ہیں، لبنان سمیت تمام محاذوں پرلڑائی کاخاتمہ اور آبنائےہرمزکےلئےنئےفریم ورک کامعاملہ بھی نئی تجویز میں شامل کیا گیا ہے،ایران نےعارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل حل پر زور دے دیا۔
صدرٹرمپ نے خود کو بحری قزاق قرار دیا ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہاامریکی صدر نے کھل عام ایرانی بحری جہازوں کی غیرقانونی ضبطی کا اعتراف کیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےکہاصدرٹرمپ نےخودکوبحری قزاق قراردیا ہے،ٹرمپ نےڈھٹائی سےکہا ہےکہ امریکا قزاقوں کی طرح کام کررہاہے،یہ کوئی زبان پھسلنے کا معاملہ نہیں تھا۔
اسماعیل بقائی نےمزیدکہاصدرٹرمپ کا بیان بین الاقوامی بحری آمدورفت کےخلاف اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اعتراف ہے،بین الاقوامی برادری اوریواین سیکریٹری جنرل کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانےکی کوشش کوسختی سے مسترد کریں۔
ایران کی بھیجی گئی تجویزکا جائزہ جلد لیا جائے گا، فوجی کارروائی کے امکانات موجود ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ایران کی بھیجی گئی تجویزکا جائزہ جلد لیا جائے گا،ایران کےخلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاایران کےساتھ ڈیل کے بنیادی نکات کےبارےمیں بتایا گیا ہے،ڈیل پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے،اس ڈیل کی اصل ورڈنگ خوددیکھوں گا،ایران نےابھی تک اپنےکیےکی بڑی قیمت ادا نہیں کی،انکےساتھ جوکچھ ہوا اسےقابلِ قبول نہیں سمجھاجاسکتا،جنگ ابھی ختم کردیں تو تعمیر نومیں 20 سال لگیں گے،کوئی نہیں چاہتاکہ چندسال بعد دوبارہ جنگ کیلئےجائیں،ایران کی ناکہ بندی موثر انداز میں جاری ہے،ناکہ بندی فرینڈلی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےاپنے بیان میں کہا امریکی صدر نےکھل عام ایرانی بحری جہازوں کی غیرقانونی ضبطی کا اعتراف کیا،ٹرمپ نےڈھٹائی سےکہاہےکہ امریکا قزاقوں کی طرح کام کررہاہے،یہ کوئی زبان پھسلنے کا معاملہ نہیں تھا،یہ بیان بین الاقوامی بحری آمدورفت کے خلاف اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اعتراف ہے،بین الاقوامی برادری اور یواین سیکریٹری جنرل کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کی کوشش کوسختی سے مسترد کریں۔
سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی آرمی چیف
ایرانی آرمی چیف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آج ایرانی فوج پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مضبوط ہے اور کسی بھی خطرے یا سازش کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
ایرانی آرمی چیف کے مطابق سپریم لیڈر کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے فوج اپنی تمام ذمہ داریاں جیسے ملک کی خودمختاری، سرحدوں کی حفاظت اور ایران کا تحفظ بہترین انداز میں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 سالہ جنگ اور حالیہ جنگوں کے تجربات نے فوج کو یہ سکھایا ہے کہ اپنی دفاعی طاقت اور تیاری کو بڑھانا لازمی ہے تاکہ وہ ملک کے تحفظ میں اپنی ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ پوری کرے۔
ایران کی امریکا کو حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش
ایران کی نئی تجاویز، وال اسٹریٹ جرنل تفصیلات سامنے لے آیا۔
ایران نے نئی تجاویز میں امریکا کو حملےروکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلےآبنائےہرمز کھولنےکی پیشکش کی ہے،ایران نے کہا کہ جوہری پروگرام پربات چیت بعد میں، پہلے پابندیوں میں نرمی چاہتےہیں، امریکا نئی پیشکش پر کھلے ذہن کےساتھ آئےتو اسی ہفتےمذاکرات کیلئےتیارہیں
ایران کی تازہ ترین تجویزسے مطمئن نہیں، یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے، امریکی صدر
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا،جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔
عباس عراقچی نےسعودی عرب، قطر،ترکیہ،مصر،عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کہاہےکہ ایران سفارتکاری کاراستہ کھلا رکھنےکےلیےتیارہے،مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔
ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں، ایرانی میڈیا
واضح رہےکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کےہمراہ 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھےجہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کےبعد عمان گئے اور قیادت سے ملاقاتیں کیں،اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ روس کے دورے پر گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر سے بھی ملاقات کی۔
24 اپریل کو ایرانی وفد کے پاکستان سے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی امریکی وفد کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا اور کہا کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ فون پر ہو سکتے ہیں ۔
ایران کی تازہ ترین تجویزسے مطمئن نہیں، یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کیلئے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران کی تازہ ترین تجویز سے مطمئن نہیں ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران سے بات چیت چل رہی ہے لیکن کسی نتیجہ پرنہیں پہنچ رہے،ایران سے متعلق دو آپشن ہیں ، ختم کردیاجائے یا ڈیل ہو ،ایران کی تازہ ترین تجویزسےمطمئن نہیں ،میں نے ابھی ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران سے بھی خوش نہیں ہوں ،یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے،جمعرات کو عراق کے نامزد وزیرِاعظم سے بات کی،عراقی نامزد وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اٹلی اوراسپین سے خوش نہیں ہوں۔
امریکی صدر دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ بہت شاندار ہوگا ۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ روز مسودہ پاکستان کے حوالے کیا ، جو کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔
ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں، ایرانی میڈیا
ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ روز مسودہ پاکستان کے حوالے کیا ، جو کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ، مصر، قطر، سعودی عرب، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران عباس عراقچی نے ہم منصبوں کو بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان گئے اور قیادت سے ملاقاتیں کیں، اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ روس کے دورے پر گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر سے بھی ملاقات کی ۔ ۔
24 اپریل کو ایرانی وفد کے پاکستان سے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی امریکی وفد کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا اور کہا کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ فون پر ہو سکتے ہیں ۔
ایران امریکا مذاکرات ہورہے ہیں، چاہے نئے پلان پر ہوں یا پرانے پر، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ایران امریکا مذاکرات ہورہےہیں،چاہے نئے پلان پر ہوں یا پرانے،پیچیدہ مسائل کےحل کیلئےمذاکرات پرمبنی سفارتکاری پریقین رکھتے ہیں،فریقین کےہم پراعتماد کے باعث مذاکرات وتجاویزکی تفصیلات پربات نہیں کرتے،مذاکرات پرپاکستان کبھی بھی تفصیلی نکتےمیڈیا میں بیان نہیں کرتا۔
ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی نےہفتہ واربریفنگ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے مسلسل برقرارہیں،پیچیدہ مسائل کےحل کیلئےمذاکرات پرمبنی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں تمام فریقین سے رابطے جاری ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ ایران کےصدر نےپاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم نے ایران کا وفد اسلام آباد بھیجنے کےفیصلےکا خیر مقدم کیا،ترکیہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنےکا یقین دلایا،وزیراعظم نےسعودی ولی عہد کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا،سعودی عرب نےپاکستان کےمعاشی استحکام میں اہم کردار اداکیا،پاکستان اورسعودی عرب کےبرادرانہ اورمضبوط تعلقات ہیں،دونوں ممالک اسٹریٹیجک دفاعی شراکت دار ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہاکابل میں پاکستانی ناظم الامورکو ملاقات کےلئےطلب کیاتھا،ڈی مارش کی بات افغانستان کی جانب سےپروپیگنڈا ہے،افغانستان کی جمال الدین افغانی سمیت کسی یونیورسٹی پرکوئی حملہ نہیں کیا،افغان سرزمین کا ہمسائیوں کیخلاف استعمال نہ ہونےکامطالبہ عالمی قانون کے مطابق ہے،افغان سر زمین کو استعمال نہ ہونےدینےکامطالبہ دوحہ معاہدےکا بھی حصہ تھا،یہی نکتہ ارمچی مذاکرات میں بھی ترجیحی نمبر پر تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں 84 کے قریب پاکستانی پھنسے ہیں،ان میں 76 مرد اور 8 خواتین ہیں، ان کو جلد پاکستان لایا جا رہا ہے،کمبوڈین حکام نے ہمارے مشن سے بلال محسن کو قونصلر رسائی بھی دی ہے۔
ایران امریکہ مذاکرات پر منفی خبروں نے اسٹاک مارکیٹ کو ڈھیر کردیا
ایران امریکہ مذاکرات پر منفی خبروں نے اسٹاک مارکیٹ کو ڈھیر کردیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہی 1400 پوائنٹس کی گراوٹ کےساتھ ہوا۔
دوران ٹریڈنگ 4000 سےزائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 4044 پوائنٹس گر کر 161780 پوائنٹس پر آگیا،مارکیٹ 165000, 164000 ، 163000 اور 162000 پوائنٹس کی چارحدیں گنوا بیٹھی ہے۔
ایران جنگ میں خرچہ 40 سے 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، سی این این
امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق ایران جنگ میں خرچہ 40 سے 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این کےمطابق جنگ کے اصل اخراجات کا تخمینہ ابتدائی اعدادوشمار سےکہیں زیادہ ہے،فوجی اڈوں کی مرمت اس لاگت میں شامل نہیں،تباہ شدہ فوجی سازوسامان کی تبدیلی بھی الگ خرچ ہوگا۔
دوسری جانب امریکی فوج آج صدرٹرمپ کوایران کےخلاف نئے آپشنز پر بریفنگ دےگی،سینٹکام کے منصوبے صدرٹرمپ کےسامنے پیش کیے جائیں گےحساس جوہری مواد کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل فورسز آپریشن پرغور کیا جائے گا،ایران کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کا خدشہ بھی زیر غورآئےگا۔
عالمی بینک نے تیل کی عالمی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر جانے کا خدشہ ظاہر کردیا
عالمی بینک نے تیل کی عالمی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
عالمی بینک نے کموڈیٹی مارکیٹس آوٹ لک رپورٹ 2026 جاری کردی،رپورٹ کےمطابق مشرق وسطیٰ جنگ نےعالمی منڈیوں کوشدیددباؤمیں ڈال دیا،تیل کی عالمی قیمتیں 2022 کےبعدبلند ترین سطح جانےکا خدشہ ہے،جنگ طویل ہوئی توتیل کی قیمت 115 ڈالرفی بیرل تک جاسکتی ہے۔
عالمی بینک کےمطابق عالمی سطح پرتوانائی کی قیمتوں میں 16 سے 24 فیصد تک اضافےکا امکان ہے،
توانائی مہنگی ہونے سے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔
ایران کا یواین سیکرٹری جنرل کو خط، امریکی ناکہ بندی کی مذمت
ایران نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط لکھا جس میں امریکی ناکہ بندی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایرانی جہازوں کو روکنا اور اثاثےضبط کرنا سمندری قزاقی قرار دیا، مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ امریکا تحویل میں لیےگیےجہازچھوڑنےکاحکم دے،امریکی اقدام کی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایرانی مندوب نےکہا واشنگٹن کو ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانی ہوگی، ایران کو اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت کی ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے، ایران بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے۔
ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے ایران کی سمندری تجارت متاثر ہوئی، امریکی افواج ایران آنے اور جانے والی تجارت کو روک رہی ہیں۔ چاہ بہار بندرگاہ پر جہازوں کی بڑی تعداد جمع ہے، چاہ بہار پر 5 جہاز ہوتے تھے،اب یہ تعداد بڑھ کر 20 سے زائد ہوگئی
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیاہے ، جس سے تیل برآمد کرنے والے ان گروپوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیاہے جب ایران ، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بندش کا شکار ہے جبکہ امریکہ نے ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔
متحدہ عرب امارات کا کہناتھا کہ یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس کو چھوڑ دیں گے،اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ قومی مفادات کے تحت کیا گیا،اوپیک عالمی منڈی کی ضروریات کو پورا کرنے میں فعال کردار ادا کرے۔
اوپیک کے خلیجی ممالک پہلے ہی اپنی برآمدات کو آبنائے ہرمز کے ذریعے بھیجنے میں مشکلات کا شکار تھے۔ یہ ایک تنگ گزرگاہ ہے جو ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے، اور عام حالات میں دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔
سپرپاور امریکا جنگ میں ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سپرپاور ہونے کے باوجود جنگ میں ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا۔
روس میں صحافیوں سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں جس پر ہم غور کررہے ہیں۔ انہوں نے روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ روس کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر رابطے خوش آئند ہیں۔ حالیہ واقعات نے ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید نمایاں کیا۔ سفارت کاری کیلئے روس کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین کی پابندیاں دوہرے معیار اور منافقت کا ثبوت ہیں، یورپی پابندیوں کا انسانی حقوق سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، ان کا اصل مقصد عام ایرانیوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی آئل ٹینکروں کو ضبط کرنا بحری قزاقی ہے، سلامتی کے اصولوں کو خطرے میں ڈالنے پر امریکا کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔
پاکستان کا اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر اظہار تشویش
پاکستان نے اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے آبنائے ہرمز پر ہونے والے مباحثے میں کہا کہ عالمی سمندری گزرگاہوں کا تحفظ امن، معیشت کیلئے ناگزیر ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی، خوراک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ سمندری رکاوٹوں سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ سمندری آمدورفت میں رکاوٹ عالمی تجارت کو شدید متاثر کرتی ہے اگر یہ بحران برقرار رہا تو تیل، گیس اور ضروری اشیا جیسا کہ کھادوں کی فراہمی، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مہنگائی، معاشی نمو، کرنٹ اکاؤنٹ اور ادائیگیوں کے توازن جیسے مسائل کو جنم دے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں میں رکاوٹ کے منفی اثرات ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہوں گے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان حالات نے واضح کر دیا ہے کہ عالمی حکمرانی کے نظام اور تزویراتی استحکام کی مضبوطی اب بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور کھلے پن سے جڑی ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، فائنل ڈیل کیلئے بیک ڈور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے بھیجی گئی تجاویز پرغورکرنےکیلئےوائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا، صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کے ہمراہ ایرانی تجواز کا جائزہ لیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کےمطابق ایران کوجوہری ہتھیاروں کےحصول سےروکناٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،امریکی میڈیا کےمطابق ٹرمپ نے ایرانی تجاویزیکسرمستردنہیں کیا،تاہم ایٹمی معاملات کو ابتدائی مذاکرات کا حصہ نہ بنانے پر ٹرمپ ناخوش ہیں،سفارتی کوششوں میں مرحلہ وار آگے بڑھنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کی تجاویز پر بات چیت ہوئی،کہاایسا معاہدہ چاہتےہیں جو ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکے،ترجمان نے بارودی سرنگیں ہٹانے کے آپریشن سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ایرانی شرائط مسترد کر دیں
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کردیا،جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےفوکس نیوزکو انٹرویو میں انہوں نے اس اکنامک نیوکلیئرہتھیارقراردیا،کہا امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دےگا،انہوں نےاپناموقف دہراتےہوئےکہاکہ ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے،ڈیل نہیں بھی ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
مارکو روبیو نےایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قراردہتےہوئےکہاکہ سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ایران میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ملک اور معیشت کو چلانا چاہتےہیں
دوسری جانب امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا،صدرٹرمپ نے ایران کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا،امریکی صدر نیوکلیئرمعاملہ شامل نہ کرنےپرناخوش ہیں،ایران کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔
سی این این کے مطابقفائنل ڈیل کےلئےپس پردہ سرگرم سفارتی کوششیں جاری ہیں،سفارتی کوششوں میں مرحلہ وار آگے بڑھنے کی حکمت عملی شامل ہے۔
روسی صدر پیوٹن سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، سپریم لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر
ایرانی وزیر خارجہ نے روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے جس دوران خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ مجھے ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام مل گیا ہے جبکہ روسی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ۔
صدر پیٹون کا کہناتھا کہ امید ہے جلد ایرانی عوام کی مشکلیں ختم ہونگی اور امن آئے گا، روس مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا۔
عباس عراقچی نے حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہونگے، روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کو رد کردیا
حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کو رد کردیا۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ براہِ راست مذاکرات قبول نہیں، اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، پاکستان میں طے پانے والے ایرانی موقف کے بغیر جنگ بندی ممکن نہیں۔
نعیم قاسم نے کہا کہ دفاعی میدان میں ہماری تیاری پوری ہے، ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کا شکست دینا ممکن نہیں، مزاحمت جاری ہے، لبنانی حکام کو براہِ راست کے بجائے بالواسطہ مذاکرات کرنے چاہیں۔
جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری میں 24 گھنٹے کے دوران 14 شہری شہید
لبنان میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
جنوبی لبنان پر بمباری میں 24 گھنٹے کے دوران 14 شہری شہید ہوگئے۔ حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں صیہونی فورسز کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔
ترجمان حزب اللہ کے مطابق فوجیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے آنے والے ہیلی کاپٹر پر ڈرون حملہ کیا ہوا تو پائلٹ نے فوجیوں کو بیٹھائے بغیر ہیلی کاپٹر اڑا لے گیا۔ واقعے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
پاکستان نے ثالثی میں بہت اہم کردارادا کیا،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا پاکستان نے ثالثی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےروس میں میڈیا سےگفتگومیں کہاپاکستان نےثالثی میں بہت اہم کردار ادا کیا،مذاکراتی عمل میں کئی نئی پیشرفت ہوئی ہیں، تازہ ترین پیشرفت پرمشاورت ضروری تھی اس لیے دوبارہ پاکستان گیا۔
مزید کہا امریکا کے غیرضروری مطالبات گزشتہ مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنے،مذاکرات کن شرائط کے تحت آگے بڑھ سکتے ہیں، اس کا جائزہ لیا ہے۔
مذاکرات میں پیشرفت کےلئے ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں
امریکی میڈیا کےمطابق پاکستان کے ذریعے ایران کی نئی تجویز امریکا کو موصول ہوگئیں۔ تجاویز کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے۔ جوہری مذاکرات بعد میں کیے جائیں۔
وائٹ ہاوس حکام کے مطابق امریکا صرف ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے۔ نئی تجاویز پر صدرٹرمپ کی زیرصدارت اجلاس متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریقین میں مذاکرات کی ترتیب پر اختلاف برقرار ہیں۔
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے پر اتفاق
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ دورہ عمان کے دوران عمانی حکام سےعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے پر اتفاق ہوا۔ علاقائی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عمان کی پر تپاک میزبانی کا شکرگزار ہوں، ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح ہیں۔
دوسری جانب عمانی وزیرِ خارجہ بدر ابوسعيدی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی ہم منصب سےآبنائے ہرمز کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت کی، پڑوسی ہونے کی وجہ سے ساحلی راستوں کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ذریعے ایران کی نئی تجویز امریکا کو موصول ہوگئیں۔ تجاویز کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے۔ جوہری مذاکرات بعد میں کیے جائیں۔
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے یو اے ای کو آئرن ڈوم فراہم کیا، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا جدید فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم فراہم کیا اور اس کے ساتھ اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار بھی تعینات کیے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیش رفت کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے اپنا یہ دفاعی نظام کسی دوسرے ملک کو فراہم کیا۔ جنگ کے دوران آئرن ڈوم کی اس غیر معمولی تعیناتی کو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے یو اے ای پر تقریباً 550 بیلسٹک اور کروز میزائل اور دو ہزار 200 سے زائد ڈرون داغے۔ ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ میزائل اور ڈرون ملک کے فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔ ان شدید حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے اتحادیوں سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے آئرن ڈوم سسٹم کسی دوسرے ملک کو فراہم کیا، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے علاوہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک بنا جہاں اس نظام کو استعمال کیا گیا۔
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی
مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی کے منفی اثرات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 107.8 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 96.58 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
خطے میں پائیدار امن کے لیے کاوشیں، ایرانی سفیر کا حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے بعد اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف کی۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینا اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا تھا۔ یہ دورہ بھی گزشتہ دور کی طرح مکمل سیکیورٹی، تحفظ اور پُرسکون ماحول میں ہوا۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی حکومت،مسلح افواج اور عوام بالخصوص وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ جنھوں ںے جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے انتھک کوششیں اور نیک نیتی سے اقدامات کئے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان کے بہترین انتظام، مؤثر منصوبہ بندی اور کامیاب عملدرآمد کے باعث ممکن ہوا۔ پاکستان کی فوج، سیکیورٹی فورسز،پولیس،تمام انتظامی اداروں بالخصوص پاکستانی عوام اور اسلام آباد کے رہائشیوں صبر، مہمان نوازی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ٹویٹ کا اختتام ’’پاک ایران دوستی زندہ باد‘‘ سے کیا۔
مذاکرات میں پیشرفت کےلئےایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں
مذاکرات میں پیشرفت کےلئے ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ذریعے ایران کی نئی تجویز امریکا کو موصول ہوگئیں۔ تجاویز کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے۔ جوہری مذاکرات بعد میں کیے جائیں۔
وائٹ ہاوس حکام کے مطابق امریکا صرف ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے۔ نئی تجاویز پر صدرٹرمپ کی زیرصدارت اجلاس متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریقین میں مذاکرات کی ترتیب پر اختلاف برقرار ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے، کوئی بھی معاہدہ صرف امریکی مفادات کومدنظر رکھ کر کیا جائےگا، ایران کو کبھی جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گئیں، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اہل پاکستان بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے شکرگزار ہیں۔ عوام کا صبر اور تعاون کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خارجہ اسحاق ڈار نے مزید لکھا کہ عوام کی حمایت ہمیں مہمانوں کی حفاظت اور امن کوششیں آگے بڑھانے کے قابل بناتی ہے، ہم ان مقاصد کیلئے پُرعزم،آپ کی مسلسل دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔
اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد امریکا ایران امن مذاکرات کے باعث راولپنڈی میں کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات میں نرمی کردی گئی جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔
راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال، گڈز سروسز اور شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی آمد و رفت کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد جانے والی میٹرو بس سروس اور راولپنڈی کے مختلف روٹس پر چلنے والی ای بسوں کو بھی مسافروں کی سہولت کے لیے دوبارہ چلادیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، آبنائے ہرمز کی بحالی پر تبادلہ خیال
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی معمول کی آمدورفت بحال کرنے کی فوری ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ترجمان برطانوی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو اس وقت ہوئی جب وائٹ ہاؤس میں ایک عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا اور واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
کیئر اسٹارمر نے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کی بحالی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ اس آبی گزرگاہ میں رکاوٹوں کے باعث عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے اور مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
جنگ جلد ختم ہو جائے گی، امید ہے ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا،ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم کامیاب ہوں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم مزید مشاورت اب فون کے ذریعے کریں گے،ایران کے حوالے سے چین مزید مدد کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے کچھ مذاکرات کار سمجھدار ہیں کچھ نہیں، امید ہے ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا، ہم ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو مذاکرات کا حصہ بنائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہترین ہیں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم ہماری لئے قابل احترام ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، وزیراعظم پاکستان نے کہا ٹرمپ نے 20سے 30ملین لوگوں کی جانیں، دونوں ملکوں کے درمیان جنگ روکوانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
واشنگٹن فائرنگ واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے خاندان کو معلوم تھا اسے مسائل کا سامنا ہے، جب آپ اس کا منشور پڑھتے ہیں تو لگتا ہے کہ وہ ایک بیمار شخص تھا، حملہ آور کو فوراً روک دیا گیا تھا۔
ایرانی وزیرخارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ایران کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچ گئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد مشاورت کا تسلسل ہے۔ ملاقاتوں کے دوران جنگ بندی کے خاتمے کیلئے تجاویز پہنچائی جائیں گی۔
ایران نے آئندہ کسی قسم کی فوجی جارحیت نہ ہونے کی ضمانت مانگ رکھی ہے۔ ایرانی شرائط میں پابندیوں میں نرمی سمیت دیگر اہم مطالبات بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں مختصر قیام کے بعد ماسکو جائیں گے۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں عمان کے سلطان سے ملاقات ہوئی۔ علاقائی صورتحال اور ثالثی کی کوششوں سے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔ آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات پر اعتماد میں لیا۔
رپورٹ کے مطابق عمان کے سلطان نے خطے کے عوام پر بحرانوں کے اثرات کو محدود کرنے اور پائیدار سیاسی حل سے متعلق تجاویز دیں۔ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب ، قطر اور فرانس کے ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ کا امریکی مذاکرات کاروں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں تازہ ترین پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
ٹرانزٹ آف گڈز آرڈرنافذ،پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دیدی گئی
حکومت نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 نافذ کر دیا،پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی۔
نئےٹرانزٹ روٹس کاباضابطہ اعلان کردیاگیا،جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،نوٹیفکیشن کےمطابق گوادر،کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کیلئےمختص ہے،تیسرےملک سے ایران جانے والا سامان پاکستان سے گزر سکےگا۔
وزارت تجارت کے مطابق گوادر بندرگاہ کو بھی تجارتی مقاصد کیلئے حیثیت دے دی گئی،ٹرانزٹ کارگو کیلئے مالی گارنٹی لازمی قرار دےدی گئی،ایف بی آر قوانین کے تحت کسٹمز طریقہ کار لاگو ہوگا،ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے مخصوص کوریڈورز مقرر کر دیئےگئے،آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے، 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496 ہوگئی
اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے ،مزید 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496 ہوگئی۔
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملےجاری ہے،اسرائیل کےجنوبی لبنان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے،لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ اب سے شہادتوں کی تعداد 2ہزار496تک پہنچ چکی ہے،دو ماہ میں 7ہزار725شہری حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سےجاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہداف کو سختی سے نشانہ بنائیں۔
ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنےبیان میں کہاہم دشمن کی کسی بھی زمینی،فضائی یا دیگر نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہیں،امریکا کو زمینی حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے۔
مزیدکہاامریکاکونیتن یاہو کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بناناچاہیے،امریکی اور صیہونی جارحیت کا توقعات سے بڑھکر جواب دیاجائےگا،آبنائے ہرمزپرکنٹرول ایران کے لیے بہت اہم ہے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس نےایک اسرائیلی جاسوس اور 15 کرائے کےقاتلوں کوگرفتارکرلیا،دوسری جانب ایران کےشہرکرمان شاہ میں ایئرڈیفنس کی آوازیں سنی گئیں،تاہم ایئرڈیفنس کی آوازوں کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، 50 منٹ لمبی گفتگو میں صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران دونوں رہنماوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً پچاس منٹ تک جاری رہنے والی اس گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی ۔وزیراعظم نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقدہ مذاکرات میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کو سراہا۔
انہوں نے ایران کے اس فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد بھیجا گیا، جس نے آج وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعظم کے ساتھ دو گھنٹے طویل تفصیلی ملاقات بھی شامل تھی۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ان کے رابطوں نے جنگ سے متاثرہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت میں وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔
وزیراعظم نے اس ماہ کے اوائل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی مفید بات چیت کو بھی سراہا۔
ایرانی صدر کو، پاکستان کے خطے میں امن کے لیے پختہ عزم کا یقین دلاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
صدر پزشکیان نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امن کے لیے کاوشوں میں اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امن کے لیے ایران کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور وسیع ہوں گے۔
وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر، عزت مآب آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور قریبی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
کفایت شعاری اقدامات، اسلام آباد میں نظرثانی شدہ کاروباری اوقات کا اعلان
ضلعی انتظامیہ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اسلام آباد میں نظرثانی شدہ کاروباری اوقات کا اعلان کر دیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز پورا ہفتہ رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹس، تندور، گروسری اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کے لیے بندش کا وقت رات 10 بجے مقرر کیا گیا ہے، تاہم ان مقامات پر ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فارمیسیز، اسپتالوں، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات کو بھی رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ کھیلوں کی سہولیات، کلبز اور جمز کے لیے بھی یہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کی بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
پاکستان کا دورہ بہت فائدے مند رہا،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ پاکستان کے بعد عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں تاہم پاکستان سے جانے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت فائدے مند رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی کا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ بہت فائدے مند رہا،دیکھتے ہیں اب امریکا مذاکرات میں سنجیدہ ہے یا نہیں،پاکستان کی امن کیلئے مخلصانہ کوششوں بہت قدر کرتے ہیں،جنگ کے مستقل خاتمے کے لیےقابلِ عمل فریم ورک پیش کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عمانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دے دی گئی
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے کھولنے کا اعلان کر دیاہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دے دی گئی، شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیئےگئے ہیں، فیض آباد بس اڈہ کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی زیر قیادت وفد دو روزہ دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گیاہے ۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وفد پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد اسلام آباد کا 18 گھنٹے کا سفر نہیں کرے گا،ایرانی مذاکراتی ٹیم جب چاہیں ہمیں براہ راست کال کر سکتے ہیں،ایران تنازع پر تمام کارڈز ہمارے ہاتھ میں ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد پاکستان سے روانہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد دو روزہ دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گیا ہے، ایرانی وفد اگلے مرحلے میں عمان اور روس جائے گا۔
ایرانی وفد کی پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں مثبت رہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش رفت ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ عمان اور روس کے دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں عباس عراقچی نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے ۔ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عباس عراقچی نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکراتی امور پر خدشات سے متعلق پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کے فروغ پر زور دیا، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زوردیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
دونوں ممالک نے امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
ایرانی سفارتخانےکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےپہلی باضابطہ ملاقات فیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
یاد رہےکہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملیں گے،دوسری جانب امریکا نے اپنے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے پاکستان آنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
ایران امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار نہیں، حکمتِ عملی کے تحت بالواسطہ رابطے جاری
ایران نے امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بجائے بالواسطہ مذاکرات کا فریم ورک اختیار کیا ہے۔ پاکستان کی تجویز پر بات چیت اب ثالثوں کے ذریعے جاری ہے، جبکہ عمان اور روس بھی رابطوں کو موثر بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں، اور تکنیکی سطح پر مذاکرات متوازی طور پر جاری ہیں۔
اہم نکات
ایران اور امریکہ نے ایران میں براہِ راست مذاکرات کے خلاف داخلی ردِعمل کے بعد بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے، یعنی فارمیٹ تبدیل ہوا ہے مگر مکالمہ جاری ہے۔
ایران نے پسپائی اختیار نہیں کی بلکہ حکمتِ عملی میں رد و بدل کیا ہے؛ بالواسطہ مذاکرات داخلی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے کا ذریعہ ہیں۔
براہِ راست مذاکرات کی عدم موجودگی ناکامی نہیں بلکہ ایک دانستہ حکمتِ عملی ہے؛ تاریخ میں پیچیدہ تنازعات میں پیش رفت اکثر بالواسطہ رابطوں سے ہی شروع ہوتی ہے۔
مذاکرات ثالثوں کے ذریعے جاری ہیں، جس سے دونوں فریق سیاسی دباؤ کے بغیر رابطے میں رہتے ہیں جبکہ ماہرین کی سطح پر تکنیکی بات چیت بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔
پاکستان، عمان اور روس کی کثیرالجہتی سہولت کاری ایک مضبوط رابطہ ڈھانچہ تشکیل دے رہی ہے، جو تعطل کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
پاکستان مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، خود کو ایک پل کے طور پر پیش کرتے ہوئے مکالمے کو ممکن بنا رہا ہے، غیر جانبداری برقرار رکھ رہا ہے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔
سفارتکاری کے تعطل کا بیانیہ گمراہ کن ہے؛ مذاکرات فعال، مرحلہ وار اور حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔
مرحلہ وار سفارتکاری دونوں فریقین کو مؤقف جانچنے، اعتماد سازی کرنے اور داخلی دباؤ کو سنبھالنے کا موقع دیتی ہے، قبل اس کے کہ براہِ راست مذاکرات ہوں۔
یہ سفارتکاری کی ناکامی نہیں بلکہ ایک منظم اور سوچا سمجھا مذاکراتی فریم ورک ہے، جس میں پاکستان ایک کلیدی سہولت کار کے طور پر ابھر رہا ہے، جو مکالمے کو جاری رکھنے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دے رہا ہے۔
عوام بجلی کی بچت کریں، گھر میں 10 کی بجائے صرف 2 بلب جلائیں: ایرانی صدر کا پیغام
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی سالگرہ ہے، اس دن ثابت ہوگیا تھا کہ اللہ ہی تمام دوسری قوتوں پر غالب ہے، اس سال طبس کی طرح اصفہان میں تاریخ رقم ہوئی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایسی تاریخی شکستیں ظالم قوتوں کے لیے عبرت کا سامان بنیں گی، 25 اپریل 1980 کو طبس میں امریکی آپریشن ناکام ہوا تھا۔
ایرانی صدر نے اپنے ایک اور بیان میں شہریوں سے بجلی کی بچت کی تاکید کی اور کہا کہ دشمن ہماری بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں گھیرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ عوام میں بے چینی پیدا ہو۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایسے حالات پیدا ہونے نہ دیں، عوام سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں، بس بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں، گھر میں 10 بلب جلانے کے بجائے 2 بلب جلائیں۔
وزیراعظم سے عباس عراقچی کی ملاقات، ایرانی قیادت کے موقف سے آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے جس دوران عباس عراقچی نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے ۔ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عباس عراقچی نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکراتی امور پر خدشات سے متعلق پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کے فروغ پر زور دیا، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زوردیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
دونوں ممالک نے امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
ایرانی سفارتخانےکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےپہلی باضابطہ ملاقات فیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
یاد رہےکہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملیں گے،دوسری جانب امریکا نے اپنے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے پاکستان آنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، دیکھنا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے،دیکھنا ہےایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں،دیکھتے ہیں ایران کس قسم کی پیش کش لاتا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبرطانوی خبررساں ایجنسی سےگفتگو میں کہا ایران کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئےبات چیت کرناچاہتاہے،تہران امریکی مطالبات کےمطابق پیش کش دینا چاہتاہے،ہم ایران میں ان لوگوں سےمذاکرات کررہے ہیں جو بااختیار ہیں
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہاامریکا ایران پرمعاشی دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکا ایران کی غیر قانونی تیل کی تجارت کو روکنےکیلئےفیصلہ کن اقدامات کررہا ہے،ایرانی تجارت کوسہارا دینے والے نیٹ ورک پردباؤ میں اضافہ کرینگے،ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا آپریشن اکنامک فیوری کا حصہ ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں،چین میں قائم آئل ریفائنری، 40 شپنگ کمپنیوں اورآئل ٹینکرپرپابندیاں لگائی گئی ہے،پابندیاں ان پر لگائی گئی ہیں جو ایران کے ساتھ کاروبار اورتیل منتقل کرنےمیں ملوث ہیں،امریکاایران کےساتھ تیل کاکاروبارکوروکنے مزید سخت اقدامات کر رہا ہے۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ امریکی فوج نے ایرانی پرچم والے ایک اور بحری جہاز کو روک دیا،ایرانی جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا گیا،بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف جارہا تھا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے براہ راست مذاکرات کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے براہ راست مذاکرات کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ امریکا طرف سےبراہ راست مذاکرات کی باتیں جھوٹ ہیں،امریکی ناانصافیوں کے باعث مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان ایرانی وزارت دفاع رضاطلائی نیک نے اپنےبیان میں کہامیزائلوں کابڑا ذخیرہ اب بھی موجود ہے، جسےاستعمال نہیں کیا گیا،جنگ بندی شروع ہونے تک دشمن کے زیرِکنٹرول علاقوں کی فضائی حدود پر کنٹرول تھا۔
ایرانی رہبراعلیٰ کےمشیرمحسن رضائی نےاپنےبیان میں کہا ایران متحداورامریکا الجھاؤکاشکارہے،ایرانی عوام یکجا اورایک آوازہیں،امریکا الجھن اورمسلسل اسٹریٹجک غلطیوں میں مبتلاہے،ایران کےبہادرفرزند امریکی طاقت کے ٹوٹنےکی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔
امریکی صدرکی دھمکیوں پر ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےچیئرمین ابراہیم عزیزی نےردعمل دیتے ہوئےکہا امریکی صدرکو ایران کےبارے میں بات کرنےکا کوئی حق نہیں،انکی اپنی مقبولیت اٹھارہ فیصد گرگئی ہے،کانگریس میں مواخذے کی باتیں ہورہی ہیں،یہ جارح مزاج اورمجرم شخص اپنےکیےپرشدید پچھتائےگا۔
ایرانی آرمی چیف میجرجنرل امیرحاتمی نےکہا ہم ایرانی قوم اور انقلابی مسلمان ہیں،ہمارا اتحاد فولادی ہے،رہبر اعلیٰ کی قیادت میں مجرم جارح کو اپنے اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کریں گے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نےایک غیرملکی جہاز کو قبضےمیں لینےکا اعلان کردیا،کہاامریکی فوج کے ساتھ تعاون کے شبے میں جہازکو تحویل میں لیا گیا،غیرملکی جہاز نے متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہابرطانیہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی قانون سازی کرے گا،ریاست کو نقصان پہنچانے والے گروہوں کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے،
چند ہفتوں میں پارلیمنٹ کے نئے اجلاس میں قانون پیش کریں گے۔
امریکا معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے ایران کی غیرقانونی تیل کی تجارت کو روک رہا ہے، مارکو روبیو
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا امریکا ایران پرمعاشی دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکا ایران کی غیر قانونی تیل کی تجارت کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کر رہا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےاپنے بیان میں کہا ایرانی تجارت کو سہارا دینے والے نیٹ ورک پر دباؤ میں اضافہ کرینگے،ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا آپریشن اکنامک فیوری کا حصہ ہے۔
دوسری جانب روسی میڈیاکی جانب سےدعوی سامنےآیا ہےکہ امریکا مشرق وسطیٰ میں فوجی قوت بڑھانے لگا ہے،امریکا درجنوں طیارےمسلسل مشرق وسطیٰ پہنچارہا ہے،امریکی جنگی طیارے بغیر کسی تعطل کے مشرق وسطیٰ آرہے ہیں،امریکا خاموشی سے ری فیولنگ طیارے بھی اسرائیل پہنچارہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیدوار میں 57 فیصد کمی آگئی ، بلوم برگ
عالمی ادارے بلوم برگ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیدوار میں 57فیصد کمی آگئی۔
عالمی ادارے بلوم برگ کے مطابق آبنائے ہرمزکی بندش کی وجہ سے تیل کی پیدوار میں نمایاں کمی آئی، آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ممالک کی تیل پیداوار میں بہت بڑی کمی آئی ہے
امریکا اور ایران کےدرمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،بین الاقوامی رپورٹس کےمطابق امریکا اور ایران کےدرمیان تجارتی جہازوں کوتحویل میں لینےسے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے،جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
خام تیل 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل میں 2 فیصد اضافہ، 107 ڈالرفی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہو گئے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق ٹیومرچھپا کر 2 ماہ بعد رپورٹ جاری کی گئی،معمول کے طبی معائنے میں ابتدائی اسٹیج کینسرکی تشخیص ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کینسرکا علاج کامیابی سے ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا ۔
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران خطے کی صورتحال اور امن کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
اس اہم دورے کا مقصد خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔۔ ملاقاتوں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عباس عراقچی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو مختلف دفاعی اور سفارتی بحرانوں کا سامنا ہے، اور پاکستان اس تناظر میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے دورہ پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا ، اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا تھا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کر رہا ہوں، دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے، ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاوس نے بھی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کر دیاہے ، وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے پیش رفت نظر آرہی ہے،اسٹیووٹکوف اور کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے،ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان جانے کیلئے اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا،امریکی وفد پاکستان کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات کیلئے جارہا ہے،پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان شاندار اور بہترین ثالث ثابت ہوا ہے۔
اسٹیووٹکوف اور کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے،ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش رفت نظر آرہی ہے،اسٹیووٹکوف اور کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے،ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان جانے کیلئے اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا،امریکی وفد پاکستان کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات کیلئے جارہا ہے،پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان شاندار اور بہترین ثالث ثابت ہوا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
سی این این کے مطابق امریکی وفد میں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے ، امریکی صدر کی جانب سے وفد پاکستان بھیجنے کی دو حکام کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دورہ پاکستان کا اعلان کیا ، اپنے بیان میں ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کر رہا ہوں، دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے، ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مذاکراتی وفد کی آمد متوقع ہے ، ایرانی وفد وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرے گا، وزیراعظم اور ایرانی وفد کی ملاقات میں عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔
امریکہ کی لاجسٹک ، سیکیورٹی ٹیم مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے ہی موجود ہے ، جبکہ ایرانی وفد کی آمد کے امکان کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، توسیعی ریڈ زون دوبارہ سیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کر رہا ہوں، دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے، ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مذاکراتی وفد کی آمد متوقع ہے ، ایرانی وفد وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرے گا، وزیراعظم اور ایرانی وفد کی ملاقات میں عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔
امریکہ کی لاجسٹک ، سیکیورٹی ٹیم مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے ہی موجود ہے ، جبکہ ایرانی وفد کی آمد کے امکان کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، توسیعی ریڈ زون دوبارہ سیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی، علاقائی امن واستحکام کیلئے دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا ۔ تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم مشارورتی اجلاس ہوا جس دوران شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا،امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
اب مفت فائدہ اٹھانے کا دور ختم ، یورپ و ایشیا نے کئی دہائیوں تک امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھایا: امریکی وزیر جنگ
امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہاز ہماری شرائط پر گزیں گے، ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کیلئے ناکہ بندی سخت کردی ہے، پاسداران انقلاب بحری قزاقوں کی طرح اقدامات کررہے ہیں، چند دنوں میں ایک اور طیارہ بردار جہاز خلیج عمان پہنچ جائے گا۔
امریکی وزیر جنگ کا کہناتھا کہ کوئی بھی ایک کشتی اور بندوق کے ساتھ غیر مسلح جہاز پر قبضہ کر سکتا ہے، ایران نے جو جہاز پکڑے ہیں وہ امریکا یا اسرائیل کے نہیں ہیں،2 ایسے جہازوں کو قبضے لیا ہے جو ایران سے روانہ ہوئے تھے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 34 جہازوں کو واپس موڑ دیا، ایران کے پاس اب بھی سفارتی راستہ اختیار کرنے موقع موجود ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ایران کے پاس اب بھی سنجیدہ ڈیل کا تاریخی موقع ہے، ایران کی ناکہ بندی مشن مکمل ہونے تک برقرار رہے گی، امریکا کو ایسے اتحادی چاہیے جو قابل اور وفادار ہوں، ہمارا کوئی تیل بردار جہاز وہاں سے نہیں گزرتا، آبنائے ہرمز کی لڑائی ہماری لڑائی نہیں ہے۔ آبنائے ہرمز کی اہمیت یورپ کے لیے امریکا سے کہیں زیادہ ہے، اب مفت فائدہ اٹھانے کا دور ختم ہو چکا ہے، یورپ و ایشیا نے کئی دہائیوں تک امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے دوبارہ مائنز بچھانے کی کوشش کی تو وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت جاری ہے، یورپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق سنجیدہ اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی مختصرٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع،حکومتی ذرائع
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ہمراہ آج پاکستان آمد متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ہمراہ آج اسلام آباد میں آمد متوقع ہے جس دوران ممکنہ طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا راونڈ ہو سکتا ہے ۔
امریکہ کی لاجسٹک ، سیکیورٹی ٹیم مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے ہی موجود ہے ، جبکہ ایرانی وفد کی آمد کے امکان کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، توسیعی ریڈ زون دوبارہ سیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی، علاقائی امن واستحکام کیلئے دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا ۔ تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم مشارورتی اجلاس ہوا جس دوران شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا،امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل میں 2 فیصد اضافہ، 107 ڈالرفی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
چین نے ایران کو تحفہ بھیجنے کا امریکی صدر کا دعوی مسترد کردیا
چین نے امریکی صدر کا ایران کو چین سے تحفے بھیجنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا چینی تحائف کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور ناکہ بندی کے باعث ریاستوں کے درمیان معمول کی تجارت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان نے چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کے الزامات کی بھی تردید کردی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے جہاز سے چین سے بھیجے گئے تحائف تھے۔
دشمن کی کوشش ہے قومی اتحاد، سلامتی کو کمزور کیا جائے،ایرانی رہبراعلیٰ
رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن کی کوشش ہے قومی اتحاد اورسلامتی کو کمزور کیا جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن عوام کے ذہنوں اور نفسیات کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن عوامی اتحاد نے دشمن میں دراڑ ڈال دی۔ ہماری کسی غفلت سے دشمن کا مذموم منصوبہ کامیاب نہیں ہونا چاہیے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران میں کوئی شدت پسند یا اعتدال پسند نہیں، ہم سب ایرانی ہیں ۔ ہم سب انقلابی ہیں۔ قوم اور حکومت میں آہنی اتحاد اور رہبر انقلاب کی مکمل اطاعت ہے۔ حملہ آور مجرم کو اپنے اقدامات پر پچھتانا پڑے گا ۔۔ ایران کی فتح تک جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر پیغام میں کہا عوام پہلے سے زیادہ متحد ہیں، اسرائیل کی ناکامی ایران کے ریاستی اداروں کے اتحاد سے ظاہر ہوتی ہے۔ میدانِ جنگ اور سفارتکاری ایک ہی محاذ کے دو حصے ہیں اور ہم مکمل ہم آہنگی سے چل رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی، علاقائی امن واستحکام کیلئے دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا ۔ تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم مشارورتی اجلاس ہوا جس دوران شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا،امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا۔
ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم نے کچھ دوست ممالک کو استثنیٰ دیا ہوا ہے۔ وزارت خارجہ اس استثنیٰ کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔
کاظم جلالی نے کہا کہ دوسرا فریق مذاکرات چاہتا ہے تو ہم بھی مذاکرات کریں گے لیکن اگران کا شوق جنگ کرنے کا ہے تو ہم بھی جنگ کیلئے تیار ہیں۔
قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو موصول ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حامد رضا کا کہنا تھا کہ رقم مرکزی بینک کے اکاونٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی۔
اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔
خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان میں تعینات امریکا کے سفیروں اور اسرائیل و لبنان کے سفرا سے ہونے ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔
دریں اثنا جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر اطلاع دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سفیروں سے ملاقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
ایران امریکا سے ڈیل چاہتا ہے مگر مجھے کوئی جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کی معیشت کو شدید نقصان ہورہا ہے، ایران امریکا سے ڈیل چاہتا ہے مگر مجھے کوئی جلدی نہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش طول پکڑنے لگی، امریکی صدر نے ناکہ بندی طویل کرنے کا عندیہ دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ہماری فوج ان سے نمٹے گی۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے سوال کو بے وقوفی پر مبنی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا یہ سوال ہی بے وقوفی پر مبنی ہے، ایٹمی ہتھیار کسی کو بھی استعمال نہیں کرنا چاہئے، ایران کےخلاف نیوکلیئرہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کہا ایران سے معاہدہ صرف امریکا کے مفاد میں اور مناسب وقت پر ہوگا۔
امریکی حکام کا ایک اور ایرانی تیل بردار ٹینکر کو تحویل میں لینے کا دعویٰ
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرِ ہند میں ایرانی تیل سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ”میجسٹک ایکس“ نامی جہاز کو بھارتی سمندر میں روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے بعد امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے تحویل میں لیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ جہاز ایران سے تیل لے جا رہا تھا اور امریکی پابندیوں کی زد میں تھا۔ آئل ٹینکر مجسٹک میں 1.9 ملین بیرل ایرانی خام تیل موجود تھا۔
Overnight, U.S. forces carried out a maritime interdiction and right-of-visit boarding of the sanctioned stateless vessel M/T Majestic X transporting oil from Iran, in the Indian Ocean within the INDOPACOM area of responsibility.
— Department of War 🇺🇸 (@DeptofWar) April 23, 2026
We will continue global maritime enforcement to… pic.twitter.com/SWF6Jt9Ci4
امریکی محکمہ جنگ نے ایکس پر جاری بیان میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے، چاہے انہیں کہیں سے بھی آپریٹ کیا جارہا ہو، محکمہ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور ان کے جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ایران کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈرونز کی نشاندہی، فضائی دفاعی نظام متحرک
ایران کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈرونز کی نشاندہی کے بعد فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے متعدد مقامات پر مشتبہ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد دفاعی نظام نے کارروائی کی۔
دوسری جانب امریکی دفاعی اہلکار نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں، جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ ایران میں فضائی حملے نہیں کیے جا رہے۔
قبل ازیں واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کیلئے تیاری مکمل کرلی، امریکی افواج نےجنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل کیں، تیسرا طیارہ بردار جہاز بھی ایران کے قریب پہنچ گیا۔
امریکی فوج کا مذاکرات میں رکاوٹ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے آپشن پر غور
امریکی فوج نے مذاکرات میں رکاوٹ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے آپشن پر غور کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے اعلیٰ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے آپشن پر غور شروع کردیا، ایسی قیادت کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جو مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق احمد وحیدی سمیت پاسداران انقلاب کی دیگر قیادت ممکنہ اہداف میں شامل ہیں، جنگ بندی ختم ہونے پر آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی کا بھی امکان ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کیلئے تیاری مکمل کرلی، امریکی افواج نےجنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل کیں، تیسرا طیارہ بردار جہاز بھی ایران کے قریب پہنچ گیا۔
آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو حاصل ہو گئی : ایرانی نائب سپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو موصول ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حامد رضا کا کہناتھا کہ رقم مرکزی بینک کے اکاونٹ میں جمع کروا دی گئی ہے ۔ امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی ہے ، دونوں جہاز ایرانی ساحل پر منتقل کر دیئے گئے۔امریکی فوج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پرایک اور جہازکو قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق بحری جہاز بحرِ ہند میں ایران سے تیل لے جارہا تھا ۔
سینٹ کام نے اکتیس بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرنے کا دعوی بھی کیاہے، اور کہا کہ آبی گزر گاہ سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں ۔
ایران امریکا کشیدگی، ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں بڑی کمی
ایران امریکا کشیدگی کے باعث ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں بڑی کمی ہوگئی۔
انڈونیشین روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا، انڈونیشین روپیہ 17ہزار315 فی ڈالر سے معیشت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
فلپائن کی کرنسی پیسو 2ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی، تھائی لینڈ کی کرنسی باہت میں بھی رواں ماہ کمی ریکارڈ کی گئی، خلیج میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے ایشیائی مارکیٹوں کو متاثر کیا۔
دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں اور غالب امکان ہے کہ یہ کارروائی امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد ہی شروع کی جائے۔ حکام کے مطابق جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے کانگریس کو بتایا کہ ان میں سے بعض بارودی سرنگیں جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور سے نصب کی گئیں، جس کے باعث تنصیب کے دوران امریکی افواج کے لیے ان کی نشاندہی کرنا مشکل ہوگیا۔
چین بھی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک
چین نے بھی امریکا اور ایران کے جاری کشیدگی ختم کرانے کیلیے کوششیں شروع کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین بھی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین ایران جنگ میں عالمی طاقت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ امریکا کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کے پرانے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے اسلام آباد میں کئی روز سے بڑی تیاریوں کے ساتھ کڑے سیکیورٹی انتظامات بھی برقرار ہیں۔
مڈٹرم انتخابات کی وجہ سے لڑائی جلدی ختم کرنے کا ثاثرغلط ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کی وجہ سے لڑائی جلدی ختم کرنے کا ثاثرغلط ہے، جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ مذاکرات کی بھی کوئی ڈیڈلائن نہیں رکھی۔
امریکی میڈیا اور اخبار سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران تنازع کے حوالے سے کسی قسم کی جلدی نہیں، معاہدے کیلئے کوئی سیاسی دباؤ نہیں، امریکی عوام کے مفاد میں بہتر ڈیل چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمجھ دار شخص ہیں، جمعے تک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوسکتا ہے، اگلے 36 سے 72 گھنٹے اہم ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکا مذاکرات کیلئے ایران کے جواب کا انتظار کررہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔
کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا جنگ بندی برقرار ہے تاہم آپریشن اکنامک فیوری جاری ہے، ایران کو چاہیئے افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کردے۔
آبنائے ہرمز کی صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں،پینٹاگون
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں اور غالب امکان ہے کہ یہ کارروائی امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد ہی شروع کی جائے۔ حکام کے مطابق جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات محکمہ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو بند کمرے میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔
اس ٹائم لائن پر ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے ارکان نے مایوسی کا اظہار کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی امن معاہدے کے بعد بھی ایندھن اور تیل کی قیمتیں بلند رہ سکتی ہیں۔
کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے آس پاس کے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا چکا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے کانگریس کو بتایا کہ ان میں سے بعض بارودی سرنگیں جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور سے نصب کی گئیں، جس کے باعث تنصیب کے دوران امریکی افواج کے لیے ان کی نشاندہی کرنا مشکل ہوگیا۔
ایران نے امریکا میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی
ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں، کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔
ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔
ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حوالے سےکہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا جب کہ ایران نے اس پر ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔
وزیرداخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔ نیٹلی بیکر نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ تنازع کے دیرپا حل کیلئے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہر سطح پر مسئلے کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ امید ہے کہ تمام فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے۔
امریکی سفیر نے خطے میں قیام امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔
لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری میں ایک اور خاتون صحافی شہید
لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ جنوبی لبنان میں رہائشی عمارت پر بمباری میں ایک اور صحافی شہید ہوگئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق خاتون صحافی امل خلیل کی لاش تباہ عمارت کے ملبے سے ملی۔ ساتھی رپورٹ زینب فرج زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پہلے حملے کے بعد امل خلیل نے قریبی گھر میں پناہ لیکر لبنانی حکام سےاپنی لوکیشن بھی شیئر کی تھی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت پر دوبارہ فضائی حملہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے صحافی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیا۔ بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ اسرائیلی حملوں میں شہید لبنانی صحافیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
دوسری جانب بیروت میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ لبنان سے فوری نکل جائیں، لبنان میں صورتحال پیچیدہ اور فوری تبدیل ہوسکتی ہے۔
ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں، ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں،یہ جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرمن ہم منصب فرینک والٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر نے کہا ایران جنگ کے اثرات یورپ تک پھیل رہے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے،اگر مسئلے کا پرامن حل نہ نکلا تو نقصان اور زیادہ بڑھ سکتا ہے
دوسری جانب گورنرکیلیفورنیا گیون نیوسم نےاپنےبیان میں کہاایران کےخلاف شروع کی گئی بےمقصدجنگ ختم کی جائے،امریکامیں اشیاکی قیمتوں میں اضافےکےذمہ دارٹرمپ ہیں،پمپس پرجوگیس کی قیمتیں بڑھی ہیں وہ ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔
امریکی انتظامیہ میں اختلافات، آرمی چیف کے بعد امریکی وزیر بحریہ عہدے سے برطرف
ایران جنگ کے بعد امریکی انتظامیہ میں پھوٹ پڑگئی۔ اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
آرمی چیف کے بعد ایران کے بحری ناکہ بندی کے دوران امریکی نیوی کے سیکرٹری کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ پینٹاگون کی جان سی فیلن سے استعفا لینے کی تصدیق کردی۔
جان سی فیلن کو 2024 میں صدر ٹرمپ نے وزیر نیوی نامزد کیا تھا۔ اُس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جان فیلن اور وزیرجنگ میں کئی ماہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔
وعدہ خلافیاں ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران ہمیشہ سے بات چیت اور معاہدے کا خیرمقدم کرتا آیا ہے مگر وعدہ خلافیاں ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے بات چیت اور معاہدے کا خیرمقدم کرتا آیا ہے، دنیا آپ کے بیانات اور دعوؤں میں تضاد کو دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ طباطبائی نے ایرانی قیادت میں تقسیم کی باتیں جھوٹ قرار دے دیں، کہا دشمن سیاسی پروپیگنڈا کررہا ہے۔ ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا ۔ صدرٹرمپ ایرانی قیادت میں تقسیم کا جھوٹ پھیلانے کی بجائے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکا بندی نہ ہو، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ناممکن ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔
صدر ٹرمپ نے لچک کا مظاہرہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے لچک کا مظاہرہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوسکے، ایران معاشی دباؤ کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر واپس آرہا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر صدر ٹرمپ یکساں ردِعمل چاہتے ہیں، صدر نے جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔ صدر ٹرمپ کو ایران کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آپریشن اکنامک فیوری کامیابی سے جاری ہے، ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر مطمئن ہیں۔ ایران کو چاہیے وہ افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرے۔
ایران کے ساتھ جنگ میں 400 امریکی فوجی زخمی ہوچکے، امریکی محکمہ جنگ
امریکی محکمہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں 400 زخمی امریکی فوجیوں میں سے 271 کا تعلق بری ،64 کا بحریہ اور 46 کا فضائیہ سے ہے۔
واضح رہے کہ 13امریکی فوجی اہلکار جنگی کارروائیوں میں ہلاک بھی ہوئے۔ واشنگٹن اور تہران کے نمائندوں نے 11اپریل کو اسلام آباد، پاکستان میں مذاکرات کے کئی دور کیے، لیکن دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ وہ کسی طویل مدتی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایران سے جنگ بندی غیر معینہ مدت کےلیے نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ
امریکی میڈیا کے مطابق ایران سے جنگ بندی غیر معینہ مدت کےلیے نہیں بلکہ صرف3 سے5 روز کیلئے ہے۔
وائٹ ہاؤس کے حوالے سے سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ایران سے ڈیل جلد از جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کا منصوبہ ہے کہ ایران کو تجاویز پیش کرنے کےلیے محدود وقت دیا جائے۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا پریشر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی جنگ میں توسیع معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کو ظاہر کرتی ہے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دباؤ برقرار رکھے گی۔
برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، ایران
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
ترجمان ایران صدارتی دفتر مہدی طباطبائی نے ایرانی قیادت میں تقسیم کی باتیں جھوٹ قرار دے دیں، کہا دشمن سیاسی پروپیگنڈا کررہا ہے۔ ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا ۔ صدرٹرمپ ایرانی قیادت میں تقسیم کا جھوٹ پھیلانے کی بجائے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکا بندی نہ ہو، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ناممکن ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان سفارتی محاذ پر بدستور متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع نے نئی اُمید پیدا کر دی ہے۔ ایران کو بات چیت پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے اسلام آباد میں کئی روز سے بڑی تیاریوں کے ساتھ کڑے سیکیورٹی انتظامات بھی برقرار ہیں۔
امریکا نے روسی اور ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی میں توسیع کر دی
امریکا نے روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی میں توسیع کردی۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ روسی اور ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں 30 دن کی توسیع کی ہے، یہ فیصلہ ان ممالک کی درخواست پر کیا گیا جنہیں خطرات درپیش ہیں، ممالک نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے درخواست کی تھی۔
دوسری جانب خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.73 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 92 ڈالر فی بیرول سے زائد ہوگئی۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔
نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اچھی خبر ہے، 36 سے 72 گھنٹوں کے اندر مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے، فوج کو ہرممکن صورتحال سے نمٹنے کی بھی ہدایت کی ہے، جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھا رہے ہیں جب تک ایران تجاویز پیش نہیں کردیتا۔
واضح رہے کہ رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا پاکستان کی درخواست پرحملے روک رہے ہیں،جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی ،جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔ ایران کی حکومت اس وقت کمزور اور تقسیم ہے،ایران پر حملے نہیں کررہے،ناکہ بندی برقرار رہے گی،فوج کو ہرقسم کی تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےجنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کوقبول کرنے پرصدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا،تمام اقدامات حق دفاع کے تحت کئے، اپنی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ خطہ بیرونی طاقتوں کے بغیر ایک نئے نظام میں داخل ہو رہا ہے، ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایران کی بہادر اور باوقار قوم نے 50 راتوں تک افواج کے ساتھ میدان میں رہی، جو جدید تاریخ کا ایک منفرد واقعہ ہے۔
قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی کارروائیوں نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بحری جہاز ایم ایس سی فرانسسکا اسرائیل کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ دونوں جہازوں کو سمندر سے ایرانی ساحل پر منتقل کیا جارہاہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز پر آج تین جہازوں پر فائرنگ ہوئی تاہم بحری جہاز اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عمان کے ساحل سے 15 ناٹیکل میل دور بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی گن بوٹ نےجہاز کو گھیرنے کی کوشش کی، بحری جہاز پر فائرنگ کی گئی، برج کو شدید نقصان پہنچا، جہاز میں آگ نہیں لگی، عملے کے ارکان بھی محفوظ رہے۔
امریکا ایران کشیدگی، بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں
امریکا اورایران کی کشیدگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر بھارت ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس جنگ کے باعث بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ گیس کی قلت کے باعث فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کئی کمپنیوں میں ملازمین احتجاجی مظاہروں پر اتر آئے ہیں۔ ناکہ بندی طویل ہونے کی صورت میں بھارت میں مزید لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اورایرانی سفیر کی ملاقات میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اورپائیدار امن کیلئےحتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم اورایرانی سفیرکی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی شریک ہوئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے ۔
پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا
پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا۔
ڈیڑھ ہزارارب ڈالربجٹ کی مزید تفصیلات جاری کردی،18جنگی بحری جہازوں کیلئے 65 ارب ڈالربجٹ کی تجویز ہے،سالانہ 85 ایف 35 طیاروں کےحصول کیلئے 102 ارب ڈالرکی تجویز دی گئی۔
بجٹ تجاویز کےمطابق ڈرون پلیٹ فارمزکی تعمیرپر 53 ارب ڈالرخرچ ہونگے،21 ارب ڈالراینٹی ڈرون ایمونیشن کیلئےمختص کرنےکی تجویز ہے،فوج کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے،
بجٹ دستاویزات کے مطابق 44 ہزار نئے فوجی بھرتی کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر شکریہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم مزیدکہا کہ امید ہے دونوں فریق تنازعات کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران جامع امن ڈیل میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے، مشیر ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نےاپنےبیان میں کہاصدرٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے۔
مشیر ایرانی اسپیکر نےکہا ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کرکے ایران پرحملہ کرنا چاہتے ہیں،ناکہ بندی جاری رکھنا بمباری کے برابر ہے،صدر ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی۔
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرکی جانب سےجاری بیان میں کہا کہ کسی بھی جارحیت پر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کریں گے ایرانی افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے،ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 100 فیصد تیار ہیں،جارحیت کی صورت میں طے شدہ اہداف پرحملہ کریں گے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ایران کی جوہر طاقت،بحریہ اور فضائیہ مکمل تباہ کرچکے،ایران نےمیرے علاوہ ہرامریکی صدرکا فائدہ اٹھایا،آبنائے ہرمز اس وقت امریکی کنٹرول میں ہے،ایران کوناکہ بندی کے باعث روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
ایندھن بحران کا خدشہ، یورپ کیلئے مشکل گرمیوں کی پیشگوئی
آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ بھی پریشان،موسم گرما میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
یورپی یونین کےتوانائی کمشنرڈان جورجینسن کاکہناہےہم مختلف ممکنہ حالات کےلیےمنصوبہ بندی کر رہے ہیں،فرض کریں آج جنگ ختم ہوجائےاورآبنائےہرمزمکمل طورپرکھل جائےجوکہ حقیقت پسندانہ نہیں، تب بھی گیس کی پیداوار کو موجودہ سطح پر واپس آنے میں کئی سال لگیں گے۔
انکا مزیدکہنا تھاکہ تیل کےمعاملےمیں صورتحال مختلف ہے،پیداوارچندہفتوں میں بحال ہوسکتی ہے، لیکن مشرقِ وسطیٰ سے یورپ تک ترسیل میں بھی وقت لگے گا،اس لیےہمارا اندازہ ہےکہ آنے والی گرمیوں کا موسم مشکل ہوگا۔ حتیٰ کہ بہترین صورتحال میں بھی جیٹ فیول اور بعد میں ڈیزل کی قلت ہو سکتی ہے۔
ایئرلائنزمختلف روٹس بند کر کےاپنی طلب کم کر رہی ہیں،اگر یہ صورتحال مہینوں یا سالوں تک جاری رہی تو دنیا کا نظام بدل سکتا ہے اور اس کے بہت سنگین معاشی نتائج سامنے آئیں گے۔
امریکی صدرکا پاکستان کی درخواست پرجنگ بندی میں توسیع کا اعلان،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا حکم
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےفیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے،جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا پاکستان کی درخواست پرحملے روک رہے ہیں،جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی ،جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔
مذاکرات کےاختتام تک جنگ بندی میں توسیع کررہا ہوں،ایران کی حکومت اس وقت کمزور اور تقسیم ہے،ایران پر حملے نہیں کررہے،ناکہ بندی برقرار رہے گی،فوج کو ہرقسم کی تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےجنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کوقبول کرنے پرصدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان تنازعات کےمذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا
امید ہےدونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے،امید ہے دونوں فریق تنازعات کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران جامع امن ڈیل میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے اپنےبیان میں کہا صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع ایک چال ہے،ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کرکے ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،ناکہ بندی جاری رکھنا بمباری کے برابر ہے،ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاامریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی،چند روز میں خارگ جزیرے پر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش فل ہوجائے گی،ایران کے کمزور تیل کے کنویں بند ہونے پر مجبور ہو جائیں گے،ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھیں گے،ایرانی عوام کی طرف سے کرپٹ قیادت کی چوری شدہ رقوم کو منجمد کرتے رہیں گے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ایران کی جانب سے مثبت رد عمل نہ آنے پر موخر کر دیا گیا ۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق مثبت رد عمل آنے پر نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے ۔
نیویارک ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ جے ڈی وینس کی روانگی منگل کی صبح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے طے تھی، جہاں بدھ کے روز مذاکرات دوبارہ شروع ہونا تھے، اسی دن امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی ختم ہونے والی ہے۔
ایک عہدیدار کے مطابق ایران کی جانب سے جواب نہ ملنے کی صورت میں سفارتی عمل فی الحال معطل ہو گیا ہے، تاہم دورہ منسوخ نہیں کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے ساتھ یہ دورہ کسی بھی وقت دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ امریکی حکام اس بات کے واضح اشارے کے منتظر ہیں کہ ایران کے مذاکرات کاروں کو کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔
ایران کو صدر ٹرمپ کے حالیہ جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ہے ، ایران کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور امریکی اقدامات دوطرفہ جنگ بندی کی نفی کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا،امریکہ کی جانب سے متضاد پیغامات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے جنگ کا آغاز کیا اور اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی،ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی وفدکی اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی تصدیق کا انتظارہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکرات کیلئے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہے، ایران کا جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کی مذاکرات میں شرکت اہم ہے،پاکستان ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامند کرنے پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ایک دشمن کے بجائے متعدد طاقتوں کا سامنا ہے،ماضی میں ہم ایک متعین دشمن کا سامنا کرتے تھے،مستقبل میں عوام کومشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،کچھ مسائل ایسے ہوں گے جو حکومت اکیلے حل نہیں کر سکے گی،عوام کو مشکل حالات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ خطرات نظر آتے ہیں،ایران کا موقف بالکل درست اور دلیل کے ساتھ ہے،ایران امریکا مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،ممکنہ مذاکرات میں صورتحال 10 بار مکمل طور پر بدل سکتی ہے،اگر ایران اور امریکا میں ڈیل ہوتی ہے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ پائیدار امن و استحکام کے لئے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے متعلق آگاہ کیا ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے پاکستانی امن کوششوں کی پُرزور حمایت کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا،امریکہ کی جانب سے متضاد پیغامات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے جنگ کا آغاز کیا اور اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی،ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ایک دشمن کے بجائے متعدد طاقتوں کا سامنا ہے،ماضی میں ہم ایک متعین دشمن کا سامنا کرتے تھے،مستقبل میں عوام کومشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،کچھ مسائل ایسے ہوں گے جو حکومت اکیلے حل نہیں کر سکے گی،عوام کو مشکل حالات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور کرلیا، ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور کر لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس لی جائے گی،قانون کے تحت ایران کو یہ حق ہو گا وہ حفاظتی خدمات کے نام پر جہازوں سے ٹیکس وصول کرے،قانون کے تحت یہ طے کیا جائے گا اہم آبی گزرگاہ سے کن ممالک کے جہاز گزریں گے،ایران مخالف ممالک کے بحری جہازوں پرسخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسری جانب ایرانی سپیکر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کیا جنگ بیچ کر دوبارہ عظیم بننا چاہتے ہیں؟ اور ساتھ ہی 4 آپشنز امریکہ کے سامنے رکھ دیئے ۔
ان کا کہناتھا کہ کیا مہنگائی کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہو؟ کیا عوام کی قوت خرید سے محرومی کو عظیم بنانا چاہتے ہیں؟کیا چند طاقتوروں کو دوبارہ عظیم بنانے کے خواہشمند ہو؟کیا ایپسٹین اسکینڈل کودوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہو۔
ایرانی وفدکی اسلام آبادمذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے، وزیراطلاعات
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی وفدکی اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی تصدیق کا انتظارہے۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکرات کیلئے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہے،جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کو علی الصبح 4بج 50منٹ پر ختم ہو گی،ایران کا جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کی مذاکرات میں شرکت اہم ہے،پاکستان ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامند کرنے پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔
ایران کے ساتھ تنازعہ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگا، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازعہ ایک عظیم معاہدے کے ساتھ ختم ہوگا، جنگ بندی ختم ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، اس میں توسیع کرنا نہیں چاہتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم مذاکرات کیلئے بہترین پوزیشن میں ہیں، ایران کی ناکہ بندی بہت کامیاب رہی، ہم مسئلے کے فوجی حل کیلئے بھی تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ کیونکہ ان کی بحریہ، فضائیہ اور مرکزی قیادت کو ہم نے ختم کردیا، آپ اسے رجیم چینج کہہ دیں یا کچھ اورمیں نے کر دکھایا ہے، حالانکہ میں نے نہیں کہا تھا کہ رجیم چینج کروں گا۔
یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور
یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور ہوگیا۔
یورپی میڈیا کے مطابق اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ نے پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کردیا، تینوں ملکوں نے ای یو فارن پالیسی چیف کو مشترکہ خط لکھ دیا۔
خط کے متن مطابق لبنان پر حملوں اور فلسطینیوں کی پھانسی جیسے قوانین پر ایکشن لیا جائے، فی الحالی یورپی یونین میں اس حوالے سے مکمل اتفاق رائے نہیں ہے۔
قبل ازیں اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیاں کرنے پر اسرائیل سے دوطرفہ تعاون کا معاہدہ ختم کر دے۔ سپین نے غزہ تنازع اور ہمسایہ ملک لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان جون 2000 کے معاہدے میں انسانی حقوق کے احترام کی ایک شق شامل ہے۔ غزہ جنگ میں استعمال کردہ ہتھکنڈوں پر تشویش کے درمیان سپین اور آئرلینڈ نے سب سے پہلے 2024 میں معاہدے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکا ایران مذاکرات کیلئے سیکیورٹی صورتحال میں نرمی کر دی گئی
امریکا ایران مذاکرات کیلئے سیکیورٹی صورتحال میں نرمی کر دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے علاوہ بیشتر شاہراہوں کو کھول دیا گیا جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور روڈ پر واقع بس اسٹینڈز کی بند سروسز کو بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے راونڈ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ ایران اور امریکا کے وفود کی آمد کا انتظار ہے ۔ مذاکرات بدھ کی رات شروع ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی غیرمعمولی سفارتکاری کے سائے میں امریکا اور ایران کل اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں تین رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچے گا ۔
صدر ٹرمپ بریک تھرو کیلئے پُرامید لیکن دھمکیاں بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ بولے جنگ بندی کا وقت بدھ کی شام ختم ہورہا ہے ۔ اِس میں توسیع کا امکان نہیں۔ ایرانی قیادت نے بھی دوٹوک کہہ دیا کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں۔
لبنان میں حالیہ جنگ میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 2,387 ہوگئی
لبنان میں جنگ کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,387 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 7,602 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو ہوگا۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے حکومت کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ ڈیٹا جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) سے منسلک مہر نیوز ایجنسی نے ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 3,375 بتائی تھی جس کا حوالہ ایران کی فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے بھی دیا تھا۔
ایرانی بحری جہاز پر قبضہ، ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرا دی
ایرانی بحری جہاز پر قبضہ، ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی۔
ایران کی جانب سےجاری شکایت میں کہاگیاکہ تجارتی جہاز توسکا کو قبضے میں لینا غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے،یہ اقدام عالمی قوانین اور جنگ بندی معاہدے دونوں کی خلاف ورزی ہے،ایرانی جہاز، اس کے عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری رہا کیا جائے
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پر بیان میں کہاآپریشن مڈنائٹ ہیمر میں ایران جوہری مواد کےمراکزکومکمل تباہ کیاگیا تھا،اب اس ملبےکونکالناایک طویل اورمشکل عمل ہوگا،سی این این اور دیگرفیک نیوز ہمارے ہوا بازوں کو وہ کریڈٹ نہیں دیتے،یہ ناکام لوگ ہمیشہ انہیں کم تر دکھانے اور گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی
غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے،امریکی خام تیل 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی خام تیل 1.3 فیصد کم ہوکر 94 ڈالرفی بیرل پر آگیا ہے۔
عالمی سطح پرچپ کی مانگ میں اضافے کے باعث ایشین اسٹاک مارکیٹس ریکارڈ اضافہ ہوا،جنوبی کورین اسٹاک میں دوفیصد اورتائیوان اسٹاک انڈیکس میں بھی ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،دونوں انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،جاپانی اور ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔













