استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان عام انتخابات 2024 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپنے اپنے حلقوں میں واضح برتری حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔
لودھراں کے این اے 155 کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق جہانگیر ترین 132 ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے صدیق خان بلوچ 98ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔
ملتان کے حلقہ این اے 149 سے جہانگیر ترین 228 کے ساتھ آگے جبکہ عامر ڈوگر کے 207 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
329 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی نتائج
لاہور کے حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان 3005 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار اعجاز بٹر 1420 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عبدالعلیم خان 4125 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار حافظ ذیشان 1819 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔