پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پولنگ کا وقت بڑھانے کی اپیل کی جائے گی۔
لازمی پڑھیں۔ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سست پولنگ عمل کے حوالے سے بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹر ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے موجود ہیں۔
لازمی پڑھیں ۔ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو، ایک جماعت کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف
انہوں نے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن پولنگ 6 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش اور رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ کیلئے نکلنے پر عوام کے شکرگزار ہیں، زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنے ووٹ کے حق کے استعمال میں معاونت کی جائے اور انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے۔