ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹراورنیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے حکومت سے موبائل اورانٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹر اور نیوزڈائریکٹرز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تردید کے باوجود پولنگ سے قبل موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی، حکومت موبائل سروس بحال کرے تاکہ عوام تک معلومات پہنچ سکیں۔
اعلامیے کے مطابق انتخابی صورتحال اورحقائق جانناعوام کاحق ہے، انتخابات سےقبل ہی موبائل،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی خبریں زیرگردش تھیں، نگران وزیراعظم اورپی ٹی اےنےان خبروں کی واضح تردید کی، تردید کے باوجود پولنگ سے قبل موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی۔
ملک بھرمیں موبائل سروس کی بندش پرایمنڈ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامناہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو فوری بحال کیا جائے۔