ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر تحریک انصاف الیکشن رابطہ سیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
انچارج الیکشن سیل بیرسٹر علی طاہر نےخط میں موقف اختیارکیا کہ انٹرنیٹ سروس معطل ہونےسےشہریوں کومشکلات ہیں،سروس معطل کرکے شہریوں کو بنیادی حقوق سےمحروم رکھا جارہا ہے۔
خط میں کہا گیاکہ فری اینڈفیئرالیکشن کراناالیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے، فوری طورپرملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیےپولنگ کا عمل جاری ہے،سکیورٹی خدشات کے پیش نظرملک بھر میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل ہے،جس کی وجہ سے انتخابی عملے اور ووٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔