موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی معطلی الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بند ہونے کے باعث شکایات درج کرانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہونے سے کروڑوں ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔