چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےاپنے بیان میں کہاگزشتہ روزبلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے،امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچے،جہاں انہوں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہاسیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کےحوالےسے کوئی ہدایات نہیں دے گا،ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اوردہشتگرد کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دارہوگا۔
سکندرسلطان راجہ نےمزیدکہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح تیارہے،سکیورٹی اور دیگرانتظامات مکمل ہیں،ہم پُراعتماد ہیں ،اللہ کی مدد ساتھ ہے،انتخابات صاف شفاف ہوں گے،ووٹر اپنی مرضی کے امیدوارکو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔
چیف الیکشن کمشنر نےکہا عوام کوحتمی پولنگ اسکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہئےتھا،الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا،الیکشن کمیشن پہلے کی طرح مضبوط ہے۔
سیکیورٹی خدشات پرموباٸل فون سروس بند ہو تو بحالی کاحکم دینا ہمارا مینڈیٹ نہیں،ریٹرننگ افسران نے رات 2 بجےتک نتیجہ جاری کرنا ہے،حلقوں سے نتاٸج رات 2 بجے سے پہلے بھی آسکتے ہیں۔