پنجاب کی جیلوں میں قید 1118اسیران نےعام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کےذریعےووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں 60940 قیدی اسیر ہیں،جن میں سے 2723 اسیران نے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے درخواست دی تھی۔
جیل خانہ جات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تقریباً 1500 پوسٹل موصول ہوئے تھے،باقی اسیران کے جیل سے رہا ہونے کی وجہ سے باقی پوسٹل بیلٹ ووٹ الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیئے گئے۔
پنجاب کی جیلوں میں قید 1118اسیران نےعام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کےذریعےووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔اس دوران مجوزہ طریق کار کی مکمل پاسداری کی ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے جاری تفصیلات میں اڈیا لہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان ، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی اور شیخ رشید کے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔