الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام تمام ریٹرننگ افسران کو سیٹلائٹ کنکشن دیدیے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے کہا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو ڈی ایس ایل کنکشن دیئے ہیں، 60 ریٹرننگ ریٹرننگ افسران کو سیٹلائیٹ کنکشن بھی دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ٹی خضر حیات کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے 3600 ای ایم ایس آپریٹرز کام کررہے ہیں، پریزائڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر بنا کر آر او کو بھیجے گا، فارم 45 کی تصویر سافٹ ویئر کے ذریعے آر او کو بھیجی جائے گی۔ کہیں نیٹ نہ ہوا تو تصویر کی لوکیشن اور وقت سافٹ ویئر میں محفوظ ہو جائے گا۔
اس سے قبل ای ایم ایس سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایم یو کرنل (ر) سعید نے کہا کہ ہم رات 2 بجے تک تمام نتائج مکمل کر لیں گے۔ کہا انٹرنیٹ بند ہو یا چلے ای ایم ایس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ڈی جی پی ایم یو کرنل (ر) سعید کا کہنا تھا کہ نیپرا نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کل لوڈشیڈنگ نہیں ہوں گی ، سیکیورٹی اور دیگر وجوہات سے کہیں رزلٹ کی تاخیر تو ہوسکتی ہے مگر نتیجے پر فرق نہیں پڑے گا۔