اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ امیدوارعامر مغل کی دہشتگردی کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت عالیہ نے دہشتگردی کیس میں ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
عامر مغل کو 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 10 روزہ عبوری ضمانت ملی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔
عامر مغل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے امیدوار ہیں اور انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیروی پر ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عامر مغل کی جانب سے وکلاء سردار مصروف اور عتیق الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔