چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹرحادثہ جنوبی چلی کےعلاقے لوس ریوس میں پیش آیا،سابق صدر کےساتھ ہیلی کاپٹر میں سواردیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹرحادثے کےوقت علاقےمیں تیزبارش ہورہی تھی،حادثہ موسم کی خرابی کےباعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں،تاہم معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
حکام کےمطابق چلی کی بحریہ نےحادثے کےمقام سے سابق صدرسیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی۔ سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے2022 تک چلی کے صدر رہے تھے۔
انکی تدفین سرکاری سطح پر جائے گی،چلی کے صدرگیبریل بورک نےملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔