بھارتی فلم انڈسٹری ( بالی ووڈ) کےناموراداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی کے درمیان شادی کے11 سال بعدطلاق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ذاتی زندگی میں چل رہیں مشکلات کی وجہ سے خبروں میں تھیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھی ان کی اور بھرت تختانی کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔
لیکن ایک بار پھر ایشا دیول اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سےخبروں میں ہیں۔ تاہم اب شادی کے 11 سال بعد ایشا دیول اوران کے شوہر بھرت تختانی نے طلاق کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی جریدےدہلی ٹائمز کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق جوڑے نے کہا ہےکہ علیحدگی خوشگوار ہے، ہم نے باہمی اور دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشا دیول اوربھرت کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں اس تبدیلی کے ذریعے ہمارے دونوں بچوں کے بہترین مفادات اور بہبود ہمارے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور رہیں گے۔