اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 اور گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرات، اور گرد ونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، اپر دیر، نوشہرہ، سوات، مالاکنڈ، مردان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، چارسدہ، بونیر، ہنگو، شانگلہ اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی بھی علاقے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاق نہیں ملی۔
لاہور، راولپنڈی، گجرات اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس موصول ہوگئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلے کے آفٹر شاکس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو الرٹ کردیا گیا، کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز فعال ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جاسکتی ہے۔