الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیمرا کو قومی میڈیا کیلئےجاری ضابطہ اخلاق پرپابندی سےمتعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
قومی میڈیا کیلئےجاری ضابطہ اخلاق پرپابندی سےمتعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیمرا کومراسلہ جاری کیا ہے الیکشن کمیشن نے لکھاہے کہ پیمراالیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کو یقینی بنائےپیمرامیڈیا کوآگاہ کرےکہ پاکستان کےنظریہ، خودمختاری اورسلامتی کےخلاف کوئی مواد نشرنہ کیا جائےعدلیہ کی آزادی اورقومی اداروں کےخلاف کسی قسم کا مواد نشرنہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان نشرنہ کیا جائےکوئی ایسا مواد نشرنہ کیا جائے جس سے امن و امان کے حالات خراب ہوںالیکشن کےدن میڈیا پرانتخابات سے متعلق پولنگ سٹیشنزپرکسی قسم کا سروے نہ کیا جائےالیکشن ڈے پرپیمرا یقینی بنائےکسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیںپولنگ کےاختتام کےایک گھنٹےبعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج نشرکیے جاسکتے ہیں پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔