ملک بھرکے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات سما نےحاصل کرلیں۔دستاویزات کے مطابق ملک بھرمیں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئے۔
سماکو موصول ہونے والےدستاویزات کےمطابق چاروں صوبوں ميں 18 ہزار 437 انہتائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں،ملک بھر میں 26،628 حساس،44،610 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دے دئیے گئے ہیں۔
پنجاب میں 6،040 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردیئےگئےہیں،کےپی میں 4،143، سندھ 6،524 اوربلوچستان میں1،730 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔
پنجاب میں 12،580 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں،سندھ میں6،545 کےپی میں 6،166 بلوچستان میں 2،337 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔