عام صارف کو سونا خریدنے اور بیچنے میں کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟، ڈیڑھ لاکھ کی چیز مارکیٹ کے حساب سے 2 لاکھ کی ہوگئی لیکن غریب کو ملے گا سوا لاکھ ہی۔
سونا خریدنے اور بیچنے والوں کی دلچسپ کہانی ہے، ایک تولہ سونا بیچنے پر 45 ہزار سے 50 ہزار روپے تک نقصان ہوتا ہے۔ خواتین سوال کررہی ہیں کہ سونے کا فی تولہ ریٹ 2 لاکھ سے زائد ہے پھر ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیوں وصول کئے جاتے ہیں؟۔
ماہرین کہتے ہیں اگر آپ نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو سیونگ کے ارادے
سے خریدا گیا سونا زیور کے بجائے بسکٹ کی شکل میں خریدیں تو کم سے کم نقصان ہوگا۔