8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس حوالے سے سوشل میڈیا پر سردی کی شدت میں اضافے سمیت کئی افواہیں زیر گردش کرتی رہیں تاہم اب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات میں اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سرد جبکہ بالائی خیبر پختون خوا ہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے ۔تاہم (7فروری)بدھ سے (8 فروری)جمعرات کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا مکان ہے ۔منگل کے روز شمالی بلوچستان میں ہلکی بارش اور ہلکی باربرفباری متوقع ہے ، تاہم بدھ سے جمعرات کے دوران بلوچستان ، سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہے گا،
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا ، جبکہ سندھ ،،بالائی خیبر پختون خواہ، خطہ پوٹو ہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بلائی سندھ میں دھند چھائی رہی ، سب سے زیادہ بارش کراچی میں 13 ملی میٹر، کاکول 10 ، منڈی بہاوالدین 8 ، لاہور، سیالکوٹ اور مظفر آباد میں 7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔مالم جبہ 2 اور استور میں ایک انچ برفباری ریکارڈکی گئی ۔
آج ریکارڈ کیئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 12 ، استور منفی 2 ، سکردو منفی 7 ، مالم جبہ ، قلات منفی 5 اور راولاکوٹ میں منفی چار ڈگری ریکارڈ کی گیا ہے۔